GB News

GB News GB News Official Is Pakistan News & Entertainment Channel. GB News Is Pakistan News & Entertainment Channel.

We Cover Latest News, Talk Shows, Funny Videos, Historical Places, Pakistani Politician & Celebrities Latest Press Conference, Media Talks, Short Interviews And Many More... We Cover Latest News, Talk Shows, Funny Videos, Historical Places, Pakistani Politician & Celebrities Latest Press Conference, Media Talks, Short Interviews and Many More...
Stay Tuned And Subscribe Our Channel For Latest Upda

tes...

©GB News

For More Details Please Visit...
►Wesbsite http://www.GBNews.Tv/
►GB News.tv/ http://www.Youtube.com/GBNews
►Facebook http://www.Facebook.com/GB-News
►Tiwtter http://Twitter.com/GBNews20

03/06/2025

اسلام آباد:
چترال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ، ٹک ٹاکر اور میڈیکل کی پہلی سال کی طالبہ ثنا یوسف کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا...

اسلام آباد:چترال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ، ٹک ٹاکر اور میڈیکل کی پہلی سال کی طالبہ ثنا یوسف کو نامعلوم مسلح افراد نے ...
03/06/2025

اسلام آباد:
چترال سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ، ٹک ٹاکر اور میڈیکل کی پہلی سال کی طالبہ ثنا یوسف کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے G-13 میں واقع اس کے گھر میں نشانہ بنایا گیا، پوليس کے مطابق ثناء کو قریب سے دو گولیاں ماری گئیں۔

ثنا یوسف کا تعلق چترال سے تھا اور وہ میڈیکل کی پہلی سال کی طالبہ تھیں.

ثنا یوسف کا جنم دن ہی موت کا دن بن گیا ۔😭 قتل سے چند گھنٹے قبل اس نے اپنی سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر کیک کاٹنے کی ویڈ...
03/06/2025

ثنا یوسف کا جنم دن ہی موت کا دن بن گیا ۔😭 قتل سے چند گھنٹے قبل اس نے اپنی سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر کیک کاٹنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی...

پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں...
21/05/2025

پابندی کے باوجود ایک پاکستانی اداکار اب بھی بھارتی سیریز میں جلوہ گر ہیں...

پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، گرفتار خاتون بی جے پی کارکن نکلی...
21/05/2025

پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، گرفتار خاتون بی جے پی کارکن نکلی...

آئندہ مالی سال پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر17ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے ئی ایم ایف...
19/05/2025

آئندہ مالی سال پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر17ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے ئی ایم ایف...

حساب نور نے اکنامکس میں بی ایس (آنرز) مکمل کر لیایہ بتاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ حساب نور، دختر نور خان ساکن ...
19/05/2025

حساب نور نے اکنامکس میں بی ایس (آنرز) مکمل کر لیا

یہ بتاتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ حساب نور، دختر نور خان ساکن غُلکِن، گوجال ہنزہ، نے پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی سے اکنامکس میں بیچلر آف سائنس (آنرز) کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ان کی یہ شاندار کامیابی غلکن اور پورے ہنزہ کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ہم حساب نور اور ان کے خاندان کو اس فخر کے لمحے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں...

گلگت بلتستان کے تین عظیم بیٹے وطن عزیز پاکستان پر قربان ہو گئے اللہ پاک شہداء کو جوار آئمہ کرام جگہ دے اور کروٹ کروٹ جنت...
13/05/2025

گلگت بلتستان کے تین عظیم بیٹے وطن عزیز پاکستان پر قربان ہو گئے
اللہ پاک شہداء کو جوار آئمہ کرام جگہ دے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو
آمین

ہمارے نیوز چینل مذاق ہیں.. سوناکشی سنہا جھوٹی خبریں دینے پر بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں...
13/05/2025

ہمارے نیوز چینل مذاق ہیں.. سوناکشی سنہا جھوٹی خبریں دینے پر بھارتی میڈیا پر پھٹ پڑیں...

کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کا بھارتی شہر احمد آباد تک سفر، مسافر کون تھے؟
11/05/2025

کراچی سے 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کا بھارتی شہر احمد آباد تک سفر، مسافر کون تھے؟

پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار...
09/05/2025

پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار...

جنت کے راستے یا جنت کا راستہ؟ شاہراہِ قراقرم پر سفر کا ایک حقیقت پسندانہ جائزہتحریر حسینہ اعظم....کہتے ہیں کہ گلگت بلتست...
03/05/2025

جنت کے راستے یا جنت کا راستہ؟ شاہراہِ قراقرم پر سفر کا ایک حقیقت پسندانہ جائزہ

تحریر حسینہ اعظم....
کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی وادیاں زمین پر جنت کا منظر پیش کرتی ہیں۔ سرسبز پہاڑیاں، برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیاں، نیلگوں ندیاں اور خاموش فضائیں۔
مگر اگر آپ نے واقعی ان حسین مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی ٹھان لی ہے تو ذرا سنبھل جائیے کیونکہ اس خوابناک سفر کے دوران آپ کا سامنا جنت کے نظاروں سے پہلے خود جنت کی طرف سفر کے خطرے سے بھی ہو سکتا ہے۔
چلاس سے گلگت اور پھر سکردو جانے والی سڑکیں جنہیں ’شاہراہ قراقرم‘ اور ’سکردو روڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دنیا کی خطرناک ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہیں۔
یہاں کی سڑکیں اس قدر تنگ ہیں کہ ایک طرف سے اگر ٹرک آ جائے تو دوسری طرف آنے والی گاڑی کے مسافروں کو اپنی سانسیں روک کر دعا کرنی پڑتی ہے۔
بارش ہو یا برفباری، ان راستوں پر سفر کرنا گویا اپنی جان اللہ کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔
صرف 2023 میں شاہراہِ قراقرم پر 270 سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 80 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
جہاں سڑکیں خستہ حال ہیں وہیں عوامی ٹرانسپورٹ کا حال اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے۔
یہاں کی بسیں نہ تو ایئر کنڈیشن ہوتی ہیں نہ محفوظ۔ بعض بسوں کے دروازے سفر کے دوران خودبخود کھل جاتے ہیں اور کچھ کی ونڈ اسکرینیں ٹوٹ کر راہگیروں کو سلامی دیتی ہیں۔
2024 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک بس تلچی پل کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث دریائے سندھ میں جا گری۔ نتیجتاً 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 اب تک لاپتہ ہیں۔
یہ حادثہ کسی اچانک قدرتی افتاد کا نہیں بلکہ مسلسل نظر انداز کی جانے والی حفاظتی خامیوں کا نتیجہ تھا۔
لیکن یہاں مسئلہ صرف سڑکوں یا گاڑیوں کی خستہ حالی تک محدود نہیں۔
جب بھی عوام یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ "ہماری سڑکیں کیوں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں؟" یا "ہماری بسیں موت کے کنویں کیوں بنی ہوئی ہیں؟" تو سیاستدان فوری طور پر فرقہ واریت کا کارڈ کھیل کر اصل مسائل سے توجہ ہٹا دیتے ہیں۔
معمولی تنازعات کو بڑھا چڑھا کر لسانی اور فرقہ وارانہ رنگ دیا جاتا ہے تاکہ عوامی سوالات دب جائیں۔
حال ہی میں گلگت شہر میں ہونے والا ایک معمولی جھگڑا پورے علاقے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی واضح مثال ہے۔
حالات یہ ہیں کہ اگر آپ ذاتی گاڑی میں اس سفر پر روانہ ہونا چاہتے ہیں تو ہر پرزہ، ہر بریک اور ہر ٹائر بہترین حالت میں ہونا لازم ہے۔
ان خطرناک موڑوں پر ذرا سی لاپرواہی آپ کو یا تو دریائے سندھ کے بیچوں بیچ پہنچا سکتی ہے یا کسی کھائی کی تہہ میں۔یہاں اگر گاڑی خراب ہو جائے تو دھکا لگانے سے زیادہ دعاؤں سے امید باندھی جاتی ہے۔
تاہم، اگر آپ نے ان تمام خطرات، سیاسی بے حسی اور سماجی سازشوں کے باوجود ہمت کر کے شاہراہ قراقرم کے خطرناک راستوں کو عبور کر لیا تو آپ کو واقعی وہ جنتی نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو ملیں گے جن کا خواب آپ نے دیکھا تھا۔۔۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ زندہ سلامت!

Address

Gahkuch City Distric Ghizer Gilgit Baltistan
Gilgit
15200

Telephone

+923350235585

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GB News:

Share