12/06/2025
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا سٹی ہسپتال میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع کے حوالے سے اہم فیصلے
٭سٹی ہسپتال میں پولیس کی غیر ذمہ داری اور غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے بے گناہ خاتون کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے۔
٭ابتدائی طور پر SIT ٹیم کے تمام ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ATA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
٭SSP گلگت اور متعلقہ تھانے کے SHO کو اس ناخوشگوار واقع میں غفلت برتنے پر معطل کررہا ہوں تاکہ شفاف انکوائری کی جاسکے۔
٭میں ہسپتال میں پیش آنے والے واقع کی JIT کے تحت انکوائری کے احکامات بھی دے رہے ہیں اور اس پورے واقعے کی ایک الگ انکوائری کے بھی آرڈر دیئے ہیں۔
٭اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کو Compensation دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔