14/08/2025
دنیور نالہ و دیگر نالوں مین پانی کے بہاو مین اضافے کے پیش نظر سلطان آباد پل پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت اگلے نوٹس مکمل طور پر معطل کی گئی ہے یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سیلابی صورتحال کا محفوظ سطح پر آنے اور حفاظت کی تصدیق کے بعد ہی پل کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا۔
اس دوران عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ سفر کرنے والے حضرات صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور جہاں دستیاب ہو متبادل راستے استعمال کریں۔ منجانب انتظامیہ۔