20/05/2026
دیامر: تھور میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
دیامر کے علاقے تھور ویلی میں پاک فوج کی جانب سے مقامی آبادی کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے مریضوں کو مفت طبی معائنہ فراہم کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
میڈیکل کیمپ کے دوران سرجری، میڈیسن، گائناکالوجی اور جنرل او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا۔
مقامی آبادی نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور سراہا اور صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔