سانحہ چھموگڑھ میں شاید زخمی ہونے والے تزکیر عباس اپنی والدہ کی علاج کرواتے کرواتے خود وطن عزیز کی دفاع کرلئے خود زیر علاج ہے گورنمنٹ اداروں سے گزارش ہے اس کی والدہ کا علاج بھی کروائے شفا ہسپتال سے
08/07/2025
حالیہ چھموگڑھ واقع میں بری طرح زخمی ہونے والے جوان تزکیر حسین کی حالات زندگی کو دیکھیں۔ بہادر پولیس جوان جسطرح علاقے میں امن و امان کے لیے کھڑا تھا اس طرح اپنے والدین اور بھائی بہنوں کے لیے بھی کھڑا تھا
محترم گورنر صاحب گلگت بلتستان
محترم وزیر اعلیٰ صاحب گلگت بلتستان
محترم وزیر داخلہ صاحب گلگت بلتستان
محترم فورس کمانڈر گلگت بلتستان
محترم چیف سیکرٹری صاحب گلگت بلتستان
محترم انسپکٹر جنرل پولیس صاحب گلگت بلتستان
آپ احبابِ کے علم میں ہوگا پولیس کا جوان نے کسطرح اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر علاقے میں حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے اپنی بقیہ زندگی معذوری کی طرف لے گیا گھریلو حالات کیسے ہیں آپ احبابِ بھی اگر اس کی کہانی سنو گے تو شاید آپ کا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہوگا
پولیس زخمی جوان تزکیر حسین گھر کا بڑا بیٹا ہونے کے ساتھ واحد سہارا تھا۔ ان کے 2005 کے خطرناک زلزلے میں اس کے چچا شہید عادل شاہ پاک فوج میں ملازم تھے شہید ہوئے کیونکہ چچا کے بعد سب سے بڑا ان کا والد ہادی حسین تھا سارے خاندان کی ذمّہ داری ان پر عائد ہوئی اس کے بعد جب تزکیر حسین نے پولیس میں ملازمت اختیار کی تو باپ نے سکھ کا سانس لیا ابھی تزکیر حسین نے گھر کی ذمّہ داری سنبھالی تھی۔ ان کے بہنوئی کو کینسر کی بیماری لاحق ہوئی وہ بھی کینسر کی بیماری سے لڑتے ہوئے وفات پا گئے ان کے مسائل یہاں ختم نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس سے بھی خطرناک صورتحال تب اختیار کرتے ہیں جب اس کی والدہ کو برین ٹیومر کی بیماری لاحق ہوتی ہے اس کے دو آپریشن بھی ہوئے ہیں بول نہیں سکتی ہے اور بیماری کی وجہ سے بستر میں پڑی ہے وہ اپنی بیمار ماں کی علاج میں مصروف تھے کہ 4 اپریل کو چھموگڑھ واقع میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں اور عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے ہیں بات یہاں بھی ختم نہیں ہوتی ہے اس کو نہ اپنی معذوری کی فکر ہے بلکہ ان کا کہنا ہے میری یہ قربانی علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہے اگر ہم موقع پر نہیں پہنچتے علاقے میں آگ اور خون کا بازار گرم ہونا تھا ہم نے علاقے کو آگ اور خون سے بچایا ہے
مگر یہاں سب سے مشکل کام یہ ہے کہ وہ ابھی بیمار ماں کے سامنے اس حالت میں جا نہیں سکتا ہے کیونکہ اس کی بیمار ماں بول نہیں سکتی ہے مگر اس کو دیکھ سکتی ہے جب یہ اس کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ گھر پہنچ جائے گا تو بیمار ماں مزید صدمے میں جاسکتی ہے بیک وقت گھر میں دو مریض شاید ان کے باپ اور بہن بھائیوں سے برداشت کے قابل نہیں ہوگا
ہم آپ احبابِ سے گزارش کرتے ہیں تزکیر حسین کو ہسپتال سے گھر نہ بھجوائیں جب تک اس کی آرٹیفیشل ٹانگ نہیں لگوائی جاتی ہے آپ احبابِ اس جوان کی ٹانگ لگوانے کا جلد از جلد انتظامات کریں تاکہ ماں کے سامنے کٹی ہوئی ٹانگ لیکر نہیں جائے گا
اس پہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ کسی قسم کا لاپرواہی نہ برتی جائے۔ اگر اس کے ساتھ کوتاہی برتی گئی تو پولیس فورس کے جوانوں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوگا آئیندہ بھی دوسرے جوان اس طرح فرنٹ لائن پہ کھڑے نہیں ہونگے گزارش ان کی مکمل علاج کے ساتھ ان کی آرٹیفیشل ٹانگ لگوائی جائے
Copyed..
05/07/2025
آغا سید راحت حسین الحسینی PHQ گلگت میں چھموگڑھ کے مقام پر زخمی ہونے والے پولیس جوان کی عیادت کر رہے ہیں۔
05/07/2025
🚩
03/07/2025
🚩
03/07/2025
7محرم کی جلوس اپنے مقررہ راستے سے بلچی امام بارگاہ کی طرف گامزن قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی شرکت ♥️🚩
Suji Media Network Gilgit Baltistan Gilgit Media Network
30/06/2025
أج صبح بلچى بگروٹ میں اعلی درجے کا سیلاب لوگوں کی کھڑی فصلوں کا شدید نقصان ساتھ بلچہ بگروٹ کا مین واٹر چینل تباہ عوام کا حکام بالا سے مدد کی اپیل۔۔۔
Deputy Commissioner Gilgit
Suji Media Network Gilgit Baltistan
Commissioner Gilgit Division
Gilgit Media Network
14/06/2025
الحمدُ للهِ الّذی جَعَلَنا مِنَ المُتَمسِّکینَ بِوِلایَةِ أَمیرِالمُؤمِنینَ عَلِیِّ بنِ أبیطالِبٍ علیہ السلام
عیدِ غدیر جیسی عظیم نعمت مبارک ہو 💚
Be the first to know and let us send you an email when My Beautiful Bagarote مئے کوشاٹی بگروٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.