16/08/2026
عـــوامِ ضلـــعے بـالا، یــونیـن کــونســل مــرمئـی کا دوٹوک مـطالبـہ — بـجـلی کا بـحـــران کـب خـتم ہــــوگا؟
15 سال سے زیــرِ التـــواء اسـپئـے پــاور پـروجیـکـٹ آخــر کـب مـکمــل ہوگا؟
یہ سوال صرف عوامِ یونین کونسل مرمئی کا نہیں بلکہ حکومت، ضلعی انتظامیہ استور اور محکمہ واٹر اینڈ پاور کے لیے بھی ایک اہم سوال ہے۔
اسپئے پاور پروجیکٹ گزشتہ 15 سال سے تکمیل کا منتظر ہے۔ آخر اتنے طویل عرصے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟ اس منصوبے میں تاخیر کی اصل وجوہات کیا ہیں، رکاوٹ کہاں ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
دوسری جانب درلے پاور پروجیکٹ جیسے بڑے منصوبے کی موجودگی کے باوجود ضلع بالا کے عوام آج بھی بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو آٹا پسوانے سے لے کر موبائل فون چارج کرنے تک مشکلات کا سامنا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر اتنا بڑا پاور پروجیکٹ بھی عوام کو بنیادی بجلی فراہم نہ کر سکے تو پھر ایسے منصوبوں کا اصل فائدہ عوام تک کب پہنچے گا؟
یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ ترقیاتی منصوبے منظور کروانا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، جبکہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا، معیار کو یقینی بنانا، نگرانی کرنا اور عوام تک ان کے ثمرات پہنچانا متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
مـنصـوبوں کـے معـیار اور نـگــرانــی پر بھی ســوالات
عــــوام کی جانب سے اسپئے پاور پروجیکٹ کے پانی کی پائپ لائن اور دیگر تکنیکی کام کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اگر منصوبے میں واقعی ایسی تکنیکی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے تو اس کی فوری تکنیکی جانچ کرائی جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔
اســی طرح درلــے پاور پروجـیـکٹ کی دوسری مشین/یونٹ کو فوری طور پر فعال (Synchronize) کرکے عوام کو بجلی فراہم کی جائے۔
تــینـوں منـتخـب عــوامی نــمائنـدوں کا کڑا امتــحان
ضـــلع استـور کے تـینـوں معزز ممبرانِ صوبائی اسمبلی کے لیے بھی یہ وقت ایک اہم امتحان ہے۔ بالخصوص رانا فرمان صاحب، جو حلقہ ون اور یونین کونسل مرمئی کے نمائندہ ہیں ، اور دیگر دونوں معزز ممبرانِ صوبائی اسمبلی معزز ممبران جسٹس ریٹائر صاحب خان صاحب اور رانا فاروق صاحب سے عوام کی پرزور اپیل ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کو حکومت اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کے سامنے مؤثر انداز میں اٹھائیں۔
عــــوام اب صـرف اعـلانـات اور یقین دہانیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات اور نتائج دیکھنا چاہتے ہیں۔
تیـنوں منـتخـب نمائنــدگان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ:
🔹 اسپئے پاور پروجیکٹ کی 15 سالہ تاخیر کی وجوہات فوری طور پر سامنے لائی جائیں۔
🔹 منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت اور متعلقہ محکمے پر مؤثر دباؤ ڈالا جائے۔
🔹 درلے پاور پروجیکٹ کی دوسری مشین/یونٹ کو فوری طور پر فعال کروایا جائے۔
🔹 بجلی کی فراہمی یونین کونسل مرمئی کے تمام متاثرہ علاقوں تک یقینی بنائی جائے۔
🔹 منصوبوں کے معیار اور تاخیر کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔
🔹 عوام کو باقاعدہ ٹائم لائن اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
🔹 اور سب سے بڑھ کر، ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو ان کا عملی فائدہ پہنچایا جائے۔
عــــوام اب جــواب اور عـمـلی کام چاہتے ہیں!
یہ وقت کسی سیاسی جماعت یا فرد کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حق کے لیے اجتماعی آواز بلند کرنے کا ہے۔
تیـنـوں مـنتخب نمائندگان کے لیے یہ ایک کڑا امتحان ہے کہ وہ اپنی نمائندگی کا حق کس حد تک ادا کرتے ہیں۔ عوام امید رکھتے ہیں کہ وہ ذاتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر اسپئے اور درلے پاور پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوام کو عملی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
15 سال کا انتظار بہت طویل ہو چکا ہے۔ اب مزید وعدے نہیں، عملی اقدامات چاہئیں۔
بـجـلـی ہـــمارا بنـیادی حـــق ہے، وعـــدہ نـہـیں — عــــوام کــو اب عـمــلی طــور پر بـجــلی چاہیــے!
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Secretary Education, Gilgit-Baltistan
Commissioner Diamer Astore Division
Deputy Commissioner Astore
Assistant Commissioner / SDM, Subdivision Shonthar, District Astore, GB Assistant Commissioner Astore
Water and Power Astore Division
゚
#بـجلــــی