17/10/2025
گلگت ۔پبلک سکول میں طالبعلم پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار
ایس ایچ او پولیس اسٹیشن جوٹیال گلگت و عملے پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، طلبہ پر حملے میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 اکتوبر 2025 بوقت تقریباً 02:00 بجے دن پبلک اسکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت سے چھٹی کے وقت مسمی حسنین ولد امیر جان سکنہ چلاس دیامر، حال مقیم جوٹیال گلگت پر حملہ کر کے چاقو سے پیٹھ اور کندھے پر وار کر کے شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئےتھے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر *تھانہ جوٹیال گلگت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 188/025 بجرائم 506، 337-F، 337-A، 341، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او دنیور سرکل گلگت اور ایس ایچ او تھانہ جوٹیال گلگت کو ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ جوٹیال گلگت غلام سرور و عملے پولیس نے مطلوب ملزمان کے والدین کے تعاون سے کیس میں نامزد ملزمان:
1. محمد ارحم ولد افتخار حسین
2. روحان حیدر ولد ظفر علی خان
(ساکنان نیو نگرل گلگت)
3. محمد جعفر ولد شرافت علی
4. حسن مہدی ولد حسین اکبر
(ساکنان امپھری گلگت)
جو کہ پبلک اسکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اسٹوڈنٹس ہیں، کو با ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔
جاری کردہ:
ترجمان ضلعی پولیس گلگت