GB PLUS is the Web Television Channel of Gilgit-Baltistan.
25/07/2025
public service message
25/07/2025
گلگت گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ
سے ڈی جی اینٹی کرپشن میر وقار احمد
ملاقات کر رہے ہیں۔
25/07/2025
پروگرام :بیاک
25/07/2025
لاہور
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے۔
پولیس نے پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے،بھائی کاالزام،واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی
25/07/2025
دیامر کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہےتاہم چلاس روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقام پر بند ہے، سیاح چلاس روڈ کو کھلوانے کیلئے جلد اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو نوجوان ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے جب کہ خواتین، بوڑھے اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سیلاب سے فیری میڈوز میں تقریباً 200 کے قریب بکریاں ہلاک ہو چکی ہیں
25/07/2025
ناران سیلاب کی ویڈیو مل گئ
25/07/2025
استور متحدہ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی مسائل پر احتجاج جاری
25/07/2025
آج C-130 NRK سے NDMA کے ذریعے پھنسے ہوئے سیاحوں اور بلتستان ریجن کی مقامی آبادی کے لیے ریسکیو سورٹی پر پہنچا۔ طیارہ 0755 بجے قادری پہنچا۔ جی بی پولیس اور پرووسٹ پی اے ایف بیس قادری کی طرف سے مکمل اسکیننگ کے بعد درج ذیل مسافروں کو سوار کیا گیا:-
1. پھنسے ہوئے شہری 82
2. آرمی پرسنل 25
3. پی اے ایف اہلکار 18
قادری سے NRK تک کل 130 مسافروں کو سہولت فراہم کی گئی۔ ایئرکرافٹ نے 0852 بجے ٹیک آف کیا۔
25/07/2025
کردو میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے سی ون تھرٹی طیارے میں مفت اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں جاری
آج خصوصی پرواز میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اسلام آباد لے جایا جائے گا
سیاحوں نے پاک فوج کے اقدام کو سراہا ھے
اس سہولت سے مقامی افراد استفادہ کر رہے ہیں
24/07/2025
🔴کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پی آئی اے ملازم گرفتار
کراچی: ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔
خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔
کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی مدد سے خاتون کا سامان سے بھرا بیگ مل گیا۔
ذرائع کے مطابق طارق علی کے خلاف اس سے قبل بھی نجی ائیرلائن کے مسافروں کا سامان چوری کا الزام ہے، طار
24/07/2025
"الطاف حسین صحتیاب ہوگئے، ہسپتال سے ڈسچارج"
لندن – متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین بیماری سے صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کی صحت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ الطاف حسین کسی نامعلوم عارضے کے باعث علاج کروا رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے حامیوں میں تشویش پائی گئی تھی۔ ہسپتال سے ان کے ڈسچارج کی خبر سن کر ان کے پیروکاروں کو اطمینان ہوا ہے۔ فی الحال ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات نجی رکھی گئی ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when GB Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.