
02/07/2025
ہمارے پاکستانی سیاح سب سے بڑی غلطی یہ کرتے کہ ایک ہفتے کا پلان بنائیں گے، بازار کے کسی سستے ہوٹل میں سٹےکریں گے اور گاڑی میں گھوم پھر کے چلیں جائیں گے۔ نہ لوگوں سے انٹریکشن، نہ ہائیکنگ ٹریکنگ اور نہ ایسے پُرسکون قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونگے۔ اگر کہیں پہ کوئی ڈھابہ چائے بیس روپے مہنگی بیچ رہا تو خود کو باشعور سیاح سمجھ کے فوراً یوٹیوب ویلاگ یا سوشل میڈیا پہ احتجاج کریں گے۔
جب کہ گلگت بلتستان میں فارنرز (انگریز) آپکو پیدل یا سائیکل پہ نظر آئیں گے, لوگوں کے ساتھ گھلتے ملتے نظر آئیں گے۔ علاقے کو پرَکھتے نظر آئیں گے۔ یہی اصل سیاحت ہوتی ہے، کچھ نیا سیکھنا۔۔۔۔!!!