30/08/2026
🏐 شوٹنگ والی بال سمیت سپورٹس کلبز کی شفاف سکروٹنی
سپورٹس ایسوسی ایشنز اور کلبز، بالخصوص شوٹنگ والی بال کلبز کی سکروٹنی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو گلگت بلتستان کی سپورٹس برادری بھرپور انداز میں سراہتی ہے۔
کلبز کی ازسرِ نو جانچ پڑتال اور شفاف انتخابات کا عمل حقیقی، فعال اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی کردار ادا کرنے والے کلبز اور سپورٹس پروموٹرز کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ بالخصوص شوٹنگ والی بال جیسے مقبول اور عوامی کھیل کو مضبوط بنانے کے لیے حقیقی کلبز کی حوصلہ افزائی اور انہیں مناسب نمائندگی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
شفاف نظام، حقیقی کلبز اور مضبوط شوٹنگ والی بال — ہماری اولین ترجیح ہے
ثناء اللہ
امیدوار برائے صدر — شوٹنگ والی بال ڈسٹرکٹ گلگت 🏐