Inhasaar Digital HD News

Inhasaar Digital HD News Voice Of The Gilgit Baltistan founded in 2007. Please Follow Our Page 👉 Inhasaar Digital HD News

سباق صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد اور سابق صدر GBNS گوہرایوب قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان سے ملاقات ...
02/06/2025

سباق صدر پریس کلب گلگت خورشید احمد اور سابق صدر GBNS گوہرایوب قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان سے ملاقات کررہےہیں

فرزند بونجی  شفقت اللہ انفارمیشن آفیسر کو محکمہ اطلاعات کا DDO بننے پر سابق صدر جی بی این ایس گوہرایوب قریشی مبارکباد دی...
19/05/2025

فرزند بونجی شفقت اللہ انفارمیشن آفیسر کو محکمہ اطلاعات کا DDO بننے پر سابق صدر جی بی این ایس گوہرایوب قریشی مبارکباد دینے کے بعد گلدستہ پیش کررہے ہیں۔۔

سلیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات تعینات نوٹفیکیشن جاری
14/05/2025

سلیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات تعینات نوٹفیکیشن جاری

گلگت(نمائیندہ خصوصی) عمائدین نیٹکو کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے آج بروز اتوار نیٹکو کالونی میں زیر...
11/05/2025

گلگت(نمائیندہ خصوصی) عمائدین نیٹکو کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ نے آج بروز اتوار نیٹکو کالونی میں زیر تعمیر سیوریج منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، ٹیکنیکل عملہ اور متعلقہ کنٹریکٹر بھی مجود تھے۔کمیونٹی کمیٹی کے صدر و اراکین اور عمائدین نیٹکو نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اظہار اللہ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا اور پراجیکٹ میں پاۓ جانے والے ٹیکنیکل ایشوز اور نقائص کی نشاندہی اور تحفظات کا اظہار بھی کیا جس پر ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو احکامات جاری کردیۓ اور سختی کیساتھ ٹائم فریم کے اندر عمائدین کے تحفظات اور گریونسس کو جلد ریمو کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا اس کے علاوہ عمائدین کیجانب سے دوران سیوریج واسپ واٹر سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران پیدا ہونے اور کالونی میں کربلا کا منظر کی صورت حال سے بھی آگا کیا جس پر بھی ڈی جی جی ڈی اے نے فلفور مسائل کو ریمو کرکے واٹر سپلائی کو بحال کرنے کے احکامات بھی صادر کیۓ عمائدین کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوۓ سیوریج مین ہولز اور ہاوس چیمبرز کے پیکنگ ڈکھن کی کوالٹی اور معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ٹائم فریم کے اندر تمام تر جملہ مسائل اور عمائدین کے تحفظات کو ریمو کرکے رہورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا اور دوبارہ سائیڈ کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ماضی میں جو ہوا اس حوالے سےمجھے علم نہیں مگر آج کے بعد میری مجودگی میں کوئی کوتاہی کوئی کوالٹی میں ردو بدل اور پراجیکٹ میں التواء کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا انہوں نے بہت جلد اس منصوبے کا ازسر نو دوبارہ دورہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوۓ کہا کہ پراجیکٹ کو معیار کے کے مطابق پایا تکمیل تک پہچایا جاۓ گا اور عوام کی راۓ کا احترام کرتے ہوۓ بہتر سے بہتر کام کیا جاۓ گا۔عمائدین نیٹکو کے مطالبے پر نیٹکو کالونی کے گلیوں میں سٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائل بھی لگوانے کی بھر پور کوشش کرنے کا یقین دلایا جس پر عمائدین نیٹکو کالونی نے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا تفصیلی دورہ کرنے اور جملہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

شیناکی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی پولیس آفیسر محترمہ گلاپ پری  ڈی ایس پی سے ترقی  کرکے ایس پی کے عہدے پر فائز
04/05/2025

شیناکی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی پولیس آفیسر محترمہ گلاپ پری ڈی ایس پی سے ترقی کرکے ایس پی کے عہدے پر فائز

10/04/2025

طاہر رانا سینٹرل پریس کلب گلگت کے بلا مقابلہ صدر منتخب...

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلیگلگت۔اینٹی کرپش...
09/04/2025

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی مکمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی
گلگت۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) گلگت بلتستان نے اپنے محکمے کے ہی دو افسران کے خلاف بلیک میلنگ اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ ایک شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محکمے کے دو افسران نے دھونس دھمکی کے ذریعے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، جس کا ایک حصہ ادا بھی کر دیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر ایک تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جس نے مختصر عرصے میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے دونوں افسران کے خلاف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔ادارے نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں اور جلد ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ادارے پر بھروسہ رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی شکایت بلا خوف و خطر درج کرائیں

گلگت بلتستان بونجی کی قابل فخر بیٹی گلگت بلتستان کے لیے ایک اور اعزاز ثانیہ خان ولد میجر (ر) ذیشان ایوب بونجی سے پہلی فا...
07/04/2025

گلگت بلتستان بونجی کی قابل فخر بیٹی
گلگت بلتستان کے لیے ایک اور اعزاز ثانیہ خان ولد میجر (ر) ذیشان ایوب بونجی سے پہلی فائٹر پائلٹ بنے کے لیے پاکستان آئیر فورس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔
ذرائع

گلگت سلطان آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آج MCH کمپلکس شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں کنسلٹنٹ گائنا ک...
03/04/2025

گلگت سلطان آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کا آج MCH کمپلکس شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لالہ رخ اور ٹیم جن میں بے ہوشی کی ڈاکٹر نگہت ، PG ڈاکٹر فروہ زاور اور OTA امجد ولی نے ایمرجنسی طور پر کامیاب آپریشن کر کے 3 بچوں کو بحفاظت نکال لیا ۔
جن کو بچوں کے ڈاکٹر کی کنسلٹیشن کے بعد والدین کے حوالے کردیا ۔ تینوں بچے ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہیں ۔

23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!آج کا دِن اُس عظیم دن کی یاد دلاتا ...
23/03/2025

23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!

آج کا دِن اُس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُ عزم فیصلہ کیا تھا،

آج کے دِن اقبال پارک لاہور میں 1940کو مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخ ساز قرار داد منظور کی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔

آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے برطانوی ہند کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

‏مارچ 23 - ریاست مدینہ کی طرز پر آزاد مملکت کا خواب

‏قرارداد پاکستان سے لے کر آزادی اور پھر حقیقی آزادی کا خواب۔ اس سفر میں بہت کچھ دیکھا بہت کچھ سہا لیکن لاالٰہ الا للہ کے رشتے میں بندھے خوف کے بت توڑ کر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا عہد کر کے نکلتے ہیں تو اللہ کی مدد آ کر رہتی ہے۔
‬⁩

بانی چیئرمین عمران خان کے زیر قیادت قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لئے سلامت رکھے اور اسے ایک عظیم ترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنائے۔

خالد خورشید
سابق وزیراعلی گلگت بلتستان

Weekly Kargil Gilgit Baltistan 📰🗞️23,Mar,2025www.kargilgb.com
22/03/2025

Weekly Kargil Gilgit Baltistan 📰🗞️
23,Mar,2025
www.kargilgb.com

گلگت: جی بی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اطلاعات کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید منوآ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اج...
20/03/2025

گلگت: جی بی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اطلاعات کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید منوآ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر قانون غلام محمد، مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا ذمان اور محکمہ اطلاعات کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے تفویض کردہ محکمہ اطلاعات سے مطالق امور کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ اطلاعات کو ہدایات دی گئیں کہ امور پر تفصیلی پیشرفت کے ساتھ اگلے اجلاس بتاریخ 25 مارچ کو کمیٹی میں پیش ہوں۔

Address

Goher Ayub Chief Editor Kargil GB. House#80 Street#3 Natco Colny Near Natco Office Shara E Quaid E Azam Road , Jutial Gilgit
Gilgit
15501

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inhasaar Digital HD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inhasaar Digital HD News:

Share