Mountain Broadcasting Network

Mountain Broadcasting Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mountain Broadcasting Network, Broadcasting & media production company, Gilgit.

چین نے نایاب معدنیات کی امریکا کو برآمد پر لگائی پابندی عارضی طور پر ہٹا دی ہے۔پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی ا...
10/11/2025

چین نے نایاب معدنیات کی امریکا کو برآمد پر لگائی پابندی عارضی طور پر ہٹا دی ہے۔

پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز سے متعلق ’’ڈوئل یوز‘‘ یعنی دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر عائد پابندی کو معطل کر دیا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی آج سے مؤثر ہوگی اور 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

وزارت نے اپنے بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم بتایا کہ ان اشیاء کی برآمد پر پابندی دسمبر 2024 میں نافذ کی گئی تھی۔

جمعے کے روز چین نے ان دیگر برآمدی پابندیوں کو بھی عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا جو 9 اکتوبر کو مخصوص نایاب معدنیات اور لیتھیئم بیٹریوں کے مواد پر عائد کی گئی تھیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی تنازعات میں کمی لانے کے لیے ایک سال کے لیے ٹیرف میں نرمی اور دیگر تجارتی اقدامات کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا یہ اقدام بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جاری اقتصادی کشیدگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی منڈی نایاب دھاتوں اور بیٹریوں کے مواد پر انحصار کے باعث غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے۔

مالدیپ نے رواں ماہ سے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو ملک میں تمبا...
10/11/2025

مالدیپ نے رواں ماہ سے ایک نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو ملک میں تمباکو استعمال کرنے، خریدنے یا فروخت کرنے سے قانونی طور پر روک دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالا قانون کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد والے افراد کو کبھی بھی قانونی طور پر تمباکو مصنوعات مہیا نہیں کی جائیں گی۔ یہ پابندی نہ صرف ملک کے شہریوں بلکہ زائرین/سیاحوں پر بھی لاگو ہے۔

مزید برآں فروخت کرنے والوں (ریٹیلرز) پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خریدار کی عمر/پیدائش کی تاریخ کی تصدیق کریں ورنہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملک نے ای-سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز پر بھی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ہماری جلد خشک، کھردری اور سخت ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی بنیادی وجوہ...
10/11/2025

عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ہماری جلد خشک، کھردری اور سخت ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی بنیادی وجوہات موسمیاتی تبدیلی ہے تاہم اس کے علاوہ بھی کئی دیگر وجوہات ہیں۔

جب سرد ہوا چلتی ہے تو ہماری جلد سے نمی تیزی سے بخارات بن کر نکل جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد خشک، سخت اور کھردری محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجوہات جاننے کے لیے ہمیں جلد کی ساخت اور بناوٹ کو سمجھنا ہوگا۔

جلد کی تین تہیں ہوتی ہیں سب سے نچلی یا اندرونی تہہ چربی یا فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے، جو توانائی کا ذخیرہ جذب کرتی ہے۔ اس کے اوپر ڈرمیس ہے، جس میں خون کی نالیاں، اعصاب، پسینہ اور کئی غدود اور بالوں کے جڑیں ہوتی ہیں۔

جلد کی سب سے اوپر کی تہہ ایپیڈرمس ہے جو جلد کی اہم حفاظتی تہہ ہے اور یہ وہ تہہ ہے جہاں خشک ہونا واقع ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تہوں پر مشتمل ہے اس تہہ میں زندہ خلیے یعنی سیلز ایپیڈرمس کے نچلے حصے سے اٹھتے ہیں اور آخر کار سطح پر پہنچنے کے بعد مر جاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں جس سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور کھردری محسوس ہوتی ہے، یہ مسلسل سائیکل مہینے میں ایک بار جلد کی مکمل تجدید کرتا ہے۔

جلد کی خشکی سے بچاؤ کے لیے چند بنیادی اقدامات یہ ہیں کہ نیم گرم پانی سے غسل لیں، کم وقت کا غسل کریں، صفائی کے بعد جلد نم رکھنے کے لیے موئسچرائزر لگائیں، اندرونی ہوا کی نمی برقرار رکھنے کے لیے humidifier استعمال کریں جو ایک ایسا برقی آلہ ہے جو کمرے یا گھر کی ہوا میں نمی بڑھاتا ہے۔

اگر خشک جلد کے ساتھ شدید خارش، دراڑیں یا خون آنے جیسے علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں تو یہ صرف موسمی اثر نہیں بلکہ کسی جلدی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں ماہرِ جلد (ڈرماتولوجسٹ) سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔

کراچی:شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی جس کے سبب آٗئندہ چند روز میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وار...
10/11/2025

کراچی:
شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی جس کے سبب آٗئندہ چند روز میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں خنکی مزید بڑھ سکتی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری کمی سے 16 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بدھ تک 29 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

جسم کی چربی کم کرنے کے لیے ہر کچن میں موجود ایک سادہ سا مصالحہ، دارچینی (Cinnamon) وزن کم کرنے اور صحت کے حیران کن فوائد...
10/11/2025

جسم کی چربی کم کرنے کے لیے ہر کچن میں موجود ایک سادہ سا مصالحہ، دارچینی (Cinnamon) وزن کم کرنے اور صحت کے حیران کن فوائد رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دارچینی کی چائے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر انسولین کی حساسیت بہتر بنانے، میٹابولزم بڑھانے اور پیٹ بھرا ہونے کا احساس بڑھانے کے ذریعے، یہ چائے متوازن غذا اور ورزش کے منصوبے کا ضمنی حصہ ہو سکتی ہے، نہ کہ واحد حل۔۔ خون میں شکر کی سطح قابو میں رکھتی ہے: دارچینی انسولین کی حساسیت بڑھا کر خون میں شکر کی اچانک زیادتی اور کمی سے بچاتی ہے، جس سے زیادہ کیلوری والے کھانوں کی خواہش کم ہوتی ہے اور جسم اضافی توانائی کو چربی کے طور پر ذخیرہ کرنے سے بچتا ہے۔

بہتر میٹابولزم: دارچینی میں موجود مرکبات، جیسے سنامالڈی ہائیڈ، جسم میں حرارت پیدا کرنے اور کیلوریز جلانے کے عمل کو فروغ دیتے ہیں، جس سے کیلوریز زیادہ مؤثر طریقے سے جلتیں ہیں۔

۔ پیٹ بھرا ہونے کا احساس بڑھاتی ہے: یہ چائے بھوک کم کرتی ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے یا بار بار ناشتے سے بچاتی ہے۔

۔ ہاضمہ بہتر: ہاضمہ کے انزائمز کو تحریک دیتی ہے، چربی کو توڑنے میں مدد کرتی ہے اور پیٹ پھولنے یا درد کو کم کرتی ہے۔

۔ سوزش کم کرنے میں معاون: دارچینی میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہیں جو مجموعی صحت اور میٹابولزم کے لیے مفید ہیں۔دارچینی چائے پینے کا طریقہ
۔ ایک کپ پانی میں ایک دارچینی کی چھڑی ابالیں اور 10-15 منٹ دم دیں۔

۔ اضافی فوائد کے لیے لیموں کا رس یا تھوڑا سا شہد شامل کیا جا سکتا ہے۔

۔ صبح خالی پیٹ یا کھانے سے پہلے پینے سے بھوک کنٹرول اور میٹابولزم کی تیز رفتاری میں مدد ملتی ہے۔احتیاطی تدابیر
۔ ڈاکٹر سے مشورہ کریں: اگر آپ کے جگر یا ذیابیطس کے مسائل ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔

۔ مقدار میں اعتدال: روزانہ تقریباً 1 چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر کافی ہے۔

۔ دارچینی کی قسم: مارکیٹ میں زیادہ تر کیشیا دارچینی میں کومارِن ہوتا ہے، جو زیادہ مقدار میں جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سیلون دارچینی محفوظ اور بہتر انتخاب ہے۔

فصلوں کی پیداوار اور حفاظت کے لیے استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات (پیسٹیسائیڈز) کی نگرانی کے لیے سائنسدانوں نے ایک جدی...
10/11/2025

فصلوں کی پیداوار اور حفاظت کے لیے استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات (پیسٹیسائیڈز) کی نگرانی کے لیے سائنسدانوں نے ایک جدید اور تیز ترین طریقہ تجویز کیا ہے، جس سے مٹی، پانی اور خوراک میں مضر کیمیاوی مادّوں کی موجودگی فوری اور کم خرچ انداز میں معلوم کی جا سکتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے انزائم انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر سندرم گُناسیکارن کی قیادت میں ماہرین اور پاکستان کی سندھ زراعت یونیورسٹی کی ڈاکٹر آؽیْا اکبر پنهور انزائم اور نینو میٹریل پر مبنی پورٹیبل سینسرز تیار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ سینسرز فصلوں سے کم مقدار میں باقی رہ جانے والے مضر مادّوں کی درست شناخت کر سکتے ہیں اور لیبارٹری کے بغیر کھیت یا مارکیٹ میں استعمال کے قابل ہیں۔

ڈاکٹر پنهور نے کہ کہ اس تکنیک کے چند بڑے فوائد ہیں، جن میں چند منٹوں میں فوری نتائج حاصل ہونا، مہنگے لیبارٹری ٹیسٹ کی ضرورت نہ ہونا، پورٹیبل اور فوری استعمال کی سہولت، اور انتہائی کم مقدار میں بھی درست نتائج شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ سینسرز نہ صرف فصلوں اور خوراک کی حفاظت بلکہ پانی اور مٹی کی آلودگی کی نگرانی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ مستقبل میں انہیں اسمارٹ فون سے مربوط کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کاشتکار موبائل ایپ کے ذریعے فوراً نتائج دیکھ سکیں۔یہ ٹیکنالوجی خوراک کے ضیاع اور آلودگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

ماس جنرل بریگم کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے شدید زخمی افراد میں مختلف دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا...
06/11/2025

ماس جنرل بریگم کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے شدید زخمی افراد میں مختلف دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا امکان عام افراد کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے مسائل، فالج، ذیابیطس، اور نفسیاتی و اعصابی مسائل زیادہ دیکھنے کو ملے ہیں، خواہ ان کی عمر، چوٹ کی جگہ یا صحت کی ابتدائی حالت کچھ بھی ہو۔مطالعے میں مریضوں کا 20 سال تک ڈیٹا لیا گیا اور مختلف عوامل جیسے جینیاتی مواد اور پیچیدہ طبی حالات کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

تحقیق کاروں کے مطابق یہ نتائج بتاتے ہیں کہ صرف اسپتال یا بحالی مرکز سے علاج مکمل کر لینا کافی نہیں ہے، ریڑھ کی ہڈی کے زخمی افراد کے لیے طویل مدتی اور جامع دیکھ بھال کے پروگرام ضروری ہیں، تاکہ انہیں ان بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق یہ افراد مسلسل نگرانی اور طبی رہنمائی کے ذریعے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اور یہ تحقیق طویل مدتی علاج کے اہم نکات کی طرف روشنی ڈالتی ہے۔

جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے بارہ زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر...
06/11/2025

جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے بارہ زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے۔

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق یہ زرافے گزشتہ ماہ لاہور لائے گئے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر لاہور سفاری پارک میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاکہ ان کی صحت اور ماحول سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

محکمہ کے مطابق ان میں سے نو زرافے لاہور سفاری پارک جبکہ تین زرافے لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے ہیں۔ موجودہ فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کے باعث زرافوں کو فی الحال قرنطینہ والے باڑے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ویٹرنری ماہرین کی ٹیم ان کی صحت، خوراک اور طرزِ عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں آنے والے شہری بہت جلد ان نئے مہمانوں کو دیکھ سکیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور سفاری پارک میں زرافے لائے گئے ہیں، جبکہ لاہور چڑیا گھر میں پہلے ہی ایک مادہ زرافہ موجود ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سفاری پارک میں ایک خصوصی “سفاری کیفے” بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں شہری زرافوں کے قریب بیٹھ کر کھانا کھا سکیں گے اور انہیں قدرتی ماحول میں قریب سے دیکھنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ 2017ء میں لاہور چڑیا گھر کے لیے تین زرافے درآمد کیے گئے تھے، جن میں سے ایک زرافہ اسی سال بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا فروری 2022ء میں مر گیا۔ اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ باقی ہے۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں۔ڈوگرہ فوج نے 6 نومبر 1947 کو جموں کٹھوا، ...
06/11/2025

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں۔

ڈوگرہ فوج نے 6 نومبر 1947 کو جموں کٹھوا، ادہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں ظلم و سفاکیت سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی۔

یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف کیا گیا اور مسلمانوں کی برطرفی کے بعد جموں کینٹ کا کمانڈر ہندو افسر لگا دیا گیا۔ جابرانہ قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی۔

اسی روز، 6 نومبر 1947 کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا۔

سامبا کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاؤں جلا کر خاکستر کر دیے گئے، دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان بے دردی سےشہید کیے گئے۔

عالمی طاقتوں کو اس امر پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ 78سال گزر جانے کے باوجود کشمیری مسلمان اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔نظام پور میں دہشتگر...
06/11/2025

نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

نظام پور میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی ، جس پر ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے بھی فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کمانڈر انتخاب ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، کمانڈر کی لاش اسپتال راوانہ کر دی گئی۔پولیس کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر نے گزشتہ ماہ نظام پور میں پولیو ڈیوٹی کے دوران کانسٹیل مقصود کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ  نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی م...
06/11/2025

تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔

ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔

صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔

صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا ؟ ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔

صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے، اب دوبارہ بینکوں سے لیے گے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔

ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات، چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی تو گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں، نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی، اتھارٹی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرن...
06/11/2025

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے آلات کو صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم نے ایک تحقیق میں تمام بڑے اے آئی چیٹ بوٹس کو مسلسل غلط خبر کی نشاندہی میں ناکام پایا۔

تحقیق لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمسز) کے استعمال سے متعلق قابلِ تشویش نتائج پیش کرتی ہے، جہاں صحیح اور غلط معلومات کا تعین کرنا اہم ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ چونکہ لینگوئج ماڈلز (ایل ایمز) کا قانون، طب، صحافت اور سائنس میں استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے ان کی حقیقت اور افسانے کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت اہم ہو جاتی ہے اور ایسا کرنے میں ناکامی ان کے بیماری کی تشخیص میں کوتاہی، قانونی فیصلوں میں مسائل اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق میں 24 ایل ایل ایمز کا جائزہ لیا گیا جس میں سب کے سب صحیح اور غلط معلومات کے درمیان فرق کرنے میں ناکام رہے۔

Address

Gilgit

Telephone

03112005519

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountain Broadcasting Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share