10/10/2025
پاکستان کا ٹی ٹی پی کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کابل پر فضائی حملہ
پاک فضائیہ نے جنگی طیاروں کے علاؤہ مسلح ڈرونز میزائلوں سے کئی ہائی ویلیو ٹارگٹس اور کابل میں عبدالحق کراس روڈ پر ایک لینڈ کروزر کو بھی نشانہ بنایا
اس فضائی حملے میں (تحریک طالبان پاکستان) کمانڈر کے گھر اور (ٹی ٹی پی) کے سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا جن میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں رپورٹس کے مطابق مارے گئے لوگوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملوں کا مقصد پاکستان کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان صوبوں میں حالیہ سرحد پار حملوں کے ذمہ دار ٹی ٹی پی کے سرکردہ شخصیات کی رہائش گاہوں پر تھا دو دن پہلے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11 جوان خوارجیوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے یہ حملہ افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کو سخت پیغام ہے
پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی بار تین محاذوں پر جنگ کا سامنا کر رہا ہے 1:مشرق میں بھارت 2: مغرب میں افغان ٹی ٹی اے اور 3: اندرونِ ملک ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی بغاوتیں۔
خدشہ ہے افغانستان کے خود کش دہشت گرد پاکستانی سٹرائیک کے بعد پاکستان میں کاروائیاں کریں گے جن کا خمیازہ عوام اور سیکورٹی فورسز ادا کرے گی
دوسری طرف بھارت پھر سے پر تول رہا ہے پاکستان میں اندرونی معاملات بھی زوروں پر ہیں اسرائیل والے معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک بار پھر کھیل جاری ہے سبھی دشمنوں نے مل کر ہمارے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے اب دیکھنا یہ ہے پاکستان کے خاموش مجاہد کس طرح بازی کا پانسہ پلٹتے ہیں۔
اللّٰہ کریم اسرائیل سمیت پاکستان کے اندرونی بیرونی تمام دشمنوں اور انگریزوں کی غلام قیادت کو تباہ و برباد کرے جو پاکستان کو مٹانا چاہتے ہیں۔
اعجاز احمد ببر