Yasin Forest & Wildlife

Yasin Forest & Wildlife Save Wildlife To Conserve Landline of Our Planet

16/09/2025
وزیراعظم شہباز شریف نے غذر کے تینوں ہیروز کو 25،25 لاکھ انعام دے دیا
25/08/2025

وزیراعظم شہباز شریف نے غذر کے تینوں ہیروز کو 25،25 لاکھ انعام دے دیا

25/08/2025

راوشن کا بچہ خود دو دنوں سے بھوکا ہے۔
نہ پیٹ میں روٹی ہے، نہ ہاتھ میں سکے۔
مگر صبح کی پہلی روشنی کے ساتھ،
وہ اپنے جانوروں کا چارہ اٹھائے،
کھیت کی طرف چل پڑتا ہے۔

نہ وہ شکایت کرتا ہے،
نہ کسی سے مانگتا ہے۔
اس کے چہرے پر تھکن ہے،
مگر آنکھوں میں ایک خاموش عزم۔

لوگ کہتے ہیں، "بچہ ناسمجھ ہے،"
مگر وہ سمجھتا ہے:
وفا کیا ہوتی ہے،
ذمہ داری کیا ہوتی ہے،
اور درد کا مطلب کیا ہوتا ہے۔

وہ خود بھوکا رہ سکتا ہے،
مگر اپنے جانوروں کو نہیں۔

21/02/2025

تفصیلی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
Shahir Arshad Ullah Azad

21/02/2025

Just for fun😂😂😂 lomdi ko akher kar pakad lia😄

21/02/2025
گلگت: وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر کی ایک مؤثر کارروائی کے دوران کارگاہ میں غیر قانونی شکار کی خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیا گیا۔...
04/02/2025

گلگت: وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر کی ایک مؤثر کارروائی کے دوران کارگاہ میں غیر قانونی شکار کی خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیا گیا۔ رینج فاریسٹ آفیسر (RFO) وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر نے فیلڈ اسٹاف کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ملزم محب اللہ ولد محمد مصطفی، ساکن نپورہ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے گوشت، ایک عدد 7mm رائفل، 3 عدد زندہ کارتوس اور ایک کلہاڑی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔

ملزم کو مجسٹریٹ درجہ اول وائلڈ لائف گلگت کی عدالت میں سمری ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا، جہاں دوران سماعت ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ عدالت نے ملزم کے اقبالی بیان اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر سمری ٹرائل مکمل کرتے ہوئے ملزم محب اللہ کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید کی سزا سنائی،

24/12/2024

گلگت: محکمہ جنگلی حیات گلکت غیر قانونی شکار کے خلاف بروقت کاروائی۔
دو افراد کو برمس نالے میں مارخور کی غیرقانونی شکار کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جیل بیجھدیا۔

ٹفصیلات کے مطابق برمس نالے میں مارخور کی غیر قانونی شکار سے متعلق اطلاع ملنے پر وائلڈلائف سٹاف کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ رینج فاریسٹ آفیسر (RFO) وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر نے فیلڈ اسٹاف اور ایف سی کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دو ملزمان، مالک شاہ ولد کھوکھرو اور منصور خان ولد میر باز ساکنان برمس کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سےمارخور کا نو کلو گوشت، ایک عدد دوربین۔ ایک سیون ایم ایم رائفل اور چھ عدد زندہ کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو مجسٹریٹ درجہ اول/ڈی ایف او وائلڈ لائف گلگت کی عدالت میں سمری ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ وائلڈ لائف میجسٹریٹ/ ڈی ایف او وائلڈلائف محمد عیسیٰ نے دستیاب شواہد اور ملزمان کے اقبالی بیان کی روشنی میں گلگت بلتستان وائلڈلائف ایکٹ اور گلگت بلتستان فارسٹ ایکٹ کے مختلف ضوابط کے تحت فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید کی سزا دے کر جیل بھجوا دیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو ایک ایک سال مذید قید بگھتنی ہوگی۔
عدالت نے برآمد شدہ گوشت کی فوری نیلامی کا بھی حکم دیا۔
اس کامیاب کارروائی کے ذریعے محکمہ جنگلی حیات نے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو سخت پیغام دیا ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ واضح رہے گلگت بلتستان میں ساٹھ فیصد سے زائد علاقہ جنگلی حیات کیلئے پروٹیکٹڈ علاقہ ڈکلئیر کیا ہوا ہے جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔ ان جانوروں کا شکار صرف ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت ہی جائز ہے جبکہ غیرقانونی شکار پورے گلگت بلتستان میں ممنوع ہے۔ اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاتی ہے جس میں قید و بند اور بھاری جرمانہ کیا جاتا ہے۔

Spanish ibex (Capra pyrenaica)
24/12/2024

Spanish ibex (Capra pyrenaica)

نامعلوم شکاری نے ننھے مارخور کا شکار کرنے کی کوشش کی لیکن ننھا مارخور اپنی جان بچاتے ہوئے زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر ک...
13/12/2024

نامعلوم شکاری نے ننھے مارخور کا شکار کرنے کی کوشش کی لیکن ننھا مارخور اپنی جان بچاتے ہوئے زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر کر نپور بسین کی آبادی میں پہنچ گیا، مقامی لوگوں نے ننھے مارخور کو ریسکیو کیا، مرہم پٹی لگائی اور محکمہ Wild Life کو سونپ دیا۔

گلگت امریکی شکاری جیمز کیون نے  USD 131,000 ادا کر کے جوٹیال کنزروینسی گلگت میں استور مارخور 43 انچ  کا شکار کرنے میں کا...
15/11/2024

گلگت امریکی شکاری جیمز کیون نے USD 131,000 ادا کر کے جوٹیال کنزروینسی گلگت میں استور مارخور 43 انچ کا شکار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Address

Gilgit

Telephone

+923431180131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Forest & Wildlife posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasin Forest & Wildlife:

Share