M H DK Baltistani

M H DK Baltistani Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M H DK Baltistani, Media/News Company, Gilgit.

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ڈی کے فیملی کے چشمِ چراغ، استور گرکوٹ کی معروف، باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت س...
12/06/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈی کے فیملی کے چشمِ چراغ، استور گرکوٹ کی معروف، باوقار اور ہر دلعزیز شخصیت سابق صوبائی

وزیر عبدالحمید خان صاحب انتقال کر گئے۔
انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ استور گرکوٹ سے تعلق رکھنے والے شریف النفس، ملنسار، باوقار سیاسی و سماجی شخصیت، سابق صوبائی وزیر اور تین مرتبہ حلقہ نمبر 1 استور سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عبدالحمید خان صاحب اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم نے اپنی زندگی عوامی خدمت، اخلاص، رواداری اور انسان دوستی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات نہ صرف ڈی کے فیملی بلکہ پورے استور اور گلگت بلتستان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات، شائستگی اور عوام سے محبت ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔
"دن زندگی کے ختم ہوئے، شام ہو گئی

پھیلا کے پاؤں سوئیں گے کنجِ مزار میں"
مرحوم، حلقہ 1 استور سے امیدوار میجر فہد حنیف صاحب کے چچا بھی تھے۔ اس عظیم صدمے پر ہم سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور تمام اہلِ علاقہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم عبدالحمید خان صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اللّٰہم اغفر لہ وارحمہ واجعل الجنۃ مثواہ، ونوّر قبرہ ووسّع مدخلہ، وارزق اہلِ خانہ صبراً جمیلاً۔
آمین۔
عبدالحمید خان صاحب کی رحلت صرف ایک فرد کا بچھڑ جانا نہیں بلکہ ایک مخلص، خدمت گزار اور باوقار شخصیت کے عہد کا اختتام ہے۔ ان کی یادیں، خدمات اور محبتیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی درخواست
Gilgit Baltistan News
Muhammad Haneef Dk balistani

30/05/2026
Congratulations To *Ali Noor sab  For your well deserved promotion From *SASM* To *SM* Genix  Pharma Gilgit Baltistan 🌺
17/01/2026

Congratulations To
*Ali Noor sab
For your well deserved
promotion From
*SASM* To *SM*
Genix Pharma
Gilgit Baltistan 🌺

04/01/2026

I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

پریس ریلیز مورخہ: 21 دسمبر 2025، بروز اتوار  مقام: گلگتدڑم خیل فیملی کے نوجوانوں سے ڈاکٹر محمد شریف کی اہم نشستآج گلگت م...
21/12/2025

پریس ریلیز
مورخہ: 21 دسمبر 2025، بروز اتوار
مقام: گلگت

دڑم خیل فیملی کے نوجوانوں سے ڈاکٹر محمد شریف کی اہم نشست

آج گلگت میں مقیم دڑم خیل فیملی کے نوجوانوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد شریف کی ایک اہم نشست ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد شریف نے پارٹی مؤقف، ترقیاتی وژن اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپنے منصوبے پیش کیے اور ڈرم خیل فیملی سے انتخابی حمایت کی درخواست کی۔
اس موقع پر محمد اقبال اور محمد خان نے فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ الیکشن کمیشن نے اعلان کردہ انتخابی تاریخ مؤخر کر دی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا، لہٰذا فی الحال کوئی حتمی فیصلہ ممکن نہیں۔مزید کہا گیا کہ ڈرم خیل فیملی کے تقریباً 80 گھرانے ہیں، اس لیے تمام افراد کی مشاورت سے ہی کوئی اجتماعی فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹر محمد شریف نے اس جمہوری رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشاورت اور رائے کا احترام ایک مثبت روایت ہے، اور امید ظاہر کی کہ مستقبل کا فیصلہ ان کے حق میں ہوگا۔
Gilgit Baltistan News
Muhammad Mir
Muhammad Sharif Shifa
Ilyas Gunji
Rizwan Ali Khan DK
Dk Sajid Noor
Muhammad Haneef DK Baltistani
Altaf Hussain DK
Muhammad Khan
Muhammad Nazim Akhound

ماشاءاللہ! ایک اور شاندار کامیابی *دڑم خیل* خاندان کے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے کزن ساجد علی ڈی کے ولد نجوم خان گنجی رون...
18/12/2025

ماشاءاللہ! ایک اور شاندار کامیابی

*دڑم خیل* خاندان کے لیے فخر و مسرت کا لمحہ ہے کزن ساجد علی ڈی کے ولد نجوم خان گنجی روندہ بلتستان
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (TGT) بی ایس–16، گلگت بلتستان کے عہدے پر منتجب ہو گئے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور عزم کی روشن مثال ہے۔
ساجد حسین DK کی یہ کامیابی نہ صرف *DK* خاندان بلکہ علاقے کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی اور انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

ہم کزن ساجد حسین
کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور تعلیم کے میدان میں ان سے بہترین خدمات لے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے، آمین۔
محمد حنیف ڈی کے کے بلستانی

06/10/2024

الحمداللہ
❤️ ایران ایٹمی قوت بن گیا۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M H DK Baltistani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share