چینل 4 نیوز گلگت بلتستان

چینل 4 نیوز گلگت بلتستان The purpose of making touch is built on the political society of Gilgit Baltistan and news of the

10/02/2025

گلگت :
جماعت پنجم اور ہشتم کے فیل ھونے والے طلبہ سے مارچ میں دوبارہ امتحان لیاجائے گا۔
#راجہ عابد زندہ باد۔ ✌️✌️

07/02/2025

استور پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والا شخص کو گرفتار کر کے گلگت شفٹ کیا ویلڈن ضلعی انتظامیہ
ویلڈن استور پولیس

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
06/02/2025

Celebrating my 6th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

06/02/2025

گلگت بلتستان کےسکولوں میں ڈیوٹی سے راہ فرار اختیار کرکے سفارشی بنیادوں پر دفتروں میں تعینات اساتذہ کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سارگن پینل نے 175 ووٹ کی واضح برتری سے میدان مار لیا۔حتمی نتیجے کے مطابق773 سارگن59...
12/11/2022

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سارگن پینل نے 175 ووٹ کی واضح برتری سے میدان مار لیا۔
حتمی نتیجے کے مطابق
773 سارگن
598 اتحاد
سارگن 175 ووٹ کی لیڈ سے کامیاب

چلاس:دیامر کے مضافاتی علاقہ برگین گوہر آباد میں جیب حادثے کی شکار،پولیس چلاس:افسوس ناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں ...
11/11/2022

چلاس:دیامر کے مضافاتی علاقہ برگین گوہر آباد میں جیب حادثے کی شکار،پولیس

چلاس:افسوس ناک حادثے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق،4 زخمی،پولیس

چلاس:ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس

چلاس:مقامی افراد ریسکیو امدادی کارروائیوں میں مصروف، تین زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، پولیس

چلاس:حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے روانہ ہوئے ہیں، پولیس

چلاس:جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق گوہر آباد سے بتایا جاتا ہے،پولیس

چلاس:جیب گاڑی برگین گاوں کی طرف جاری رہی تھی، ابتدائی اطلاع

چلاس: جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت ایک مرد بھی شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ تحریک پاسداران سکردو کا صدر وزیر حسنین رضا کی زیر قیادت محکمہ صحت بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر جناب سید صاد...
11/11/2022

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ
تحریک پاسداران سکردو کا صدر وزیر حسنین رضا کی زیر قیادت محکمہ صحت بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر جناب سید صادق شاہ سے ملاقات
ملاقات میں آر ایچ کیو ہسپتال کی ابتر صورتحال ،صفائی کے ناقص انتظامات ،آر ایچ کیو کے ماسٹر پلان ، شعبہ صحت میں پائے جانے والے دیگر تمام مسائل پر گفت و شنید
ڈائریکٹر ہیلتھ جناب سید صادق شاہ نے تحریک پاسداران کی تشکیل پر خوشی کا اظھار کیا اور جملہ تمام مسائل کو تحریک پاسداران کے ساتھ مل کر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور بہت جلد تحریک پاسداران کے ہمرا آر ایچ کیو ہسپتال کے دورے کا وعدہ کیا ۔۔

ترجمان تحریک پاسداران سکردو

تحریک پاسداران سکردو اپڈیٹآج تحریک پاسداران سکردو کے قائمہ کمیٹی اجلاس میں حالیہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدارتی ا...
08/11/2022

تحریک پاسداران سکردو اپڈیٹ
آج تحریک پاسداران سکردو کے قائمہ کمیٹی اجلاس میں حالیہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدارتی انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ۔
اس اجلاس میں روندو سے ق لیگ کے صوبائی زمہ دار اور کنٹریکٹر وزیر اسحاق صاحب اور گلگت سے جناب
تحریک پاسداران سکردو کے رہنماؤں نے کہا کہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے نام پر ہمیشہ متوسط طبقے کے کنٹریکٹر استحصال کا شکار رہا ہے چند ایک گروہ پورے ایسوسی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ کو یرغمال بنا کر سالہا سال من مانی اور ہیرا پھیری کے ذریعے ٹھیکوں کی بندر بانٹ سمیت منصوبوں کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے ۔
اب جب کہ صوبائی ایسوسی ایشن الیکشن ہونے جارہا ہے تو وہی مافیا گروہ دونوں پینل میں گھس کر اپنا الو سیدھا کرنے اور دال گلانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہا ہے ۔ رات کی تاریکی میں ملکر سازشیں رچایا جاتا ہے جبکہ دن کے وقت ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھلا رکھتے ہیں اور سالہا سال پسنے والے کمزور اور متوسط طبقے کے ٹھیکیداروں کے حقوق کا نعرہ بلند کرکے ان مظلوم ٹھیکیدار طبقوں سے جذباتی وابستگی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے ۔
تحریک پاسداران سکردو کے ساتھ اسوقت ستر سے ذائد ٹھیکیدار برادری کی ٹیم موجود ہے اس کے علاوہ دونوں پینل میں شامل بہت سے کنٹریکٹرز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے جاری ہے ۔
تحریک پاسداران سکردو بلتستان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سکردو کے صدارتی امیدوار کے لئے اپنا نمائندہ نامزد کرینگے جو بلتستان کے ان ٹھیکیداروں کے لئے ڈھال بنیں گے جن کے ساتھ علاقہ پرستی ۔ لسانیت اور دیگر طریقہ واردات سے ظلم کیا جاتا رہا جن کو کمزور دیکھ کر بند کمروں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ان تمام ٹھیکیداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تحریک اپنا نمائندہ نامزد کرینگے ۔
جو بھی پینل ہمارے ون پوائنٹ ایجنڈے کو تسلیم کرے تحریک پاسداران اپنے ساتھ موجود کنٹریکٹرز کا الحاق اسی پینل کے ساتھ کروائنگے ۔
ترجمان تحریک پاسداران سکردو

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ تحریک پاسداران سکردو کا صدر وزیر حسنین رضا کی قیادت میں محکمہ تعمیرات کے چیف جناب غلام رسول سے ملاقات م...
31/10/2022

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ
تحریک پاسداران سکردو کا صدر وزیر حسنین رضا کی قیادت میں محکمہ تعمیرات کے چیف جناب غلام رسول سے ملاقات
ملاقات میں تحریک پاسداران کی جانب سے اس امر کا اظھار کیا گیا کہ شہر سکردو اس وقت مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے شہری پانی و بجلی کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پریشان حال ہے تمام محکمے اپنی زمداریوں کو بھلا کر خواب غفلت میں خرگوش کی نیند سو رہے ہے اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبہ جات زیر التوا کا شکار ہے اور تکمیل شدہ منصوبوں میں ناقص مٹیریل کا استعمال کر کے ناقص کام انجام دیا گیا ہے تحریک پاسداران سکردو کے صدر نے محکمے کے چیف سے مطالبہ کیا کہ
1۔ترقیاتی منصوبوں کے تاخیر پر اپنا کردار ادا کرے
2۔ترقیاتی منصوبے جن کے ٹینڈر کا عمل سست روی کا شکار ہے اس میں تیزی
3۔ٹینڈر کی بندر بانٹ کا خاتمہ
4۔ناقص شدہ کام کا جائزہ لے کر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی
5۔محکمے میں ملازمین کی حاضری کو یقینی
چیف جناب غلام رسول نے تحریک پاسداران کے تمام مطالبات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بروز جعمرات تحریک پاسداران کے کابینہ اراکین کے ساتھ شہر میں جاری منصوبوں کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ۔۔
ترجمان تحریک پاسداران

30/10/2022

کیڈٹ کالج سکردو میں طالب علم پر تشدد CMH منتقل

زلزلہ متاثرین روندو اپنے جائز مطالبات کیلئے یکم نومبر کو GSR روڈ پر دیں جانے والے دھرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ اور پچھل...
30/10/2022

زلزلہ متاثرین روندو اپنے جائز مطالبات کیلئے یکم نومبر کو GSR روڈ پر دیں جانے والے دھرنے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ اور پچھلے 2 سال سے زلزلہ متاثرین ذہنی اذیت کا شکار ہے.
علاقے کا منتخب نمائندہ سوشل میڈیا پر روندو میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر کے لوگوں کو صرف سبز باغ دیکھانے میں مصروف ہیں 'حقیقت میں دیکھا جائے تو روندو میں عملی طور پر کوئی کام نہیں ہو رہا ۔

24 حلقوں میں 2020 سے 2022 کے درمیان آنے والے قدرتی آفات میں تمام منسٹر نمائندوں نے فوری اقدامات کیں اور تمام متاثرین کو ہفتے کا اندر کمپنسیٹ کر دیا سوئی روندو زلزلہ اور سیلاب متاثرین کے یہ علاقے کی
نمائندے کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

بچا کچا ایڈمنسٹریشن فنڈز بھی مافیاز اور کرپشن کے نظر ہو جاتے ہیں 'پورے روندو میں مافیاز نے کرپشن کا ریکارڈ قائم کر چکےہیں اور علاقے کا نمائندہ بے بس ہے ۔

عاشق جمشید

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ روندو پروگریسو یوتھ کے کابینہ اراکین کا تحریک پاسداران سکردو کے کابینہ اراکین سے سکردو کے ایک مقامی ہوٹ...
30/10/2022

ٹی پی ایس اپ ڈیٹ
روندو پروگریسو یوتھ کے کابینہ اراکین کا تحریک پاسداران سکردو کے کابینہ اراکین سے سکردو کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک اہم بیٹھک
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید
تحریک پاسداران سکردو کے صدر وزیر حسنین رضا اور دیگر کابینہ اراکین نے آر پی وائے کے ذمداران کو خوش آمدید کہا
ملاقات میں روندو کے مختلف علاقوں میں زلزلہ زدگان کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک متاثرہ علاقوں میں امدادی رقوم کی عدم ادائیگی پر شدید تحفظات کا اظھار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عزم کا اظھار کیا کہ اس حوالے سے روندو کے عمائدین اور پروگریسو یوتھ جو بھی اقدامات اٹھائیں گے تحریک پاسداران ہر میدان میں بھرپور ساتھ دیں گے
اس کے علاوہ ملاقات میں دیگر تمام معاملات پر بھی گفت و شنید
جس میں حالیہ پولیس بھرتی کے عمل کو متنازہ بنانے والے عناصر کے عمل کی مذمت ،مشترکہ مفادات کے لیے مل کر جدوجہد کرنے ، سکردو کے تمام مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد،بلتستان کے تمام مسائل کے لیے عملی میدان میں جدوجہد،بلتستان میں بسنے والے تمام مسالک اور تمام قوموں میں رواداری کے فروخ کے لیے جدوجہد ساتھ ساتھ وہ عناصر جو بیرونی اشاروں پر بلتستان کے پر امن فضا کو خراب کرنے کے درپے ہے انکے شازشوں کو شعور اور اتحاد کے زریعے ناکام بنانے کے علاوہ ان علاقہ دشمن عناصر کے سرگرمیوں پر نظر رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ،تعلیمی میدان میں مل کر باہمی تعاون و دیگر تمام معاملات پر متحد ہوکر منظم تحریک چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
آخر میں روندو پروگریسو یوتھ کے جوانوں نے تحریک پاسداران کے صدر و کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظھار کیا کہ تحریک پاسداران واحد جماعت ہے جس میں تمام اضلاع کی نمائندگی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پروگریسو یوتھ تحریک پاسداران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔۔
ترجمان تحریک پاسداران

Address

Gilgit

Telephone

03088812267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چینل 4 نیوز گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share