22/09/2025
اشکومن: تحصیلدار کا ETI پروجیکٹ کا دورہ
تحصیلدار اشکومن طارق لالک جان نے ETI اور واٹر مینجمنٹ کے انجینئرز، نمبردار ایمت کے ہمراہ شمس آباد میں ETI پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات سنے۔
تحصیلدار نے ایس ایم ثی کو ہدایت دی کہ منصوبے پر کام بلا تاخیر جاری رکھا جائے اور اسے مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔