Suno FM Radio Gilgit-Baltistan

Suno FM Radio Gilgit-Baltistan Pakistan's Largest Radio Network
Broadcasting in Gilgit-Baltistan in 4 different languages Pakistan's Largest FM Radio

Voice of people, promoting talent & projecting Pakistani and local music only.

پاکستان میں  یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔صنع...
29/11/2025

پاکستان میں یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 6.35 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متوقع ریلیف کا سبب عالمی سپلائی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو خلیجی خطے کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس میں سے ایک، کویت کی الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد ممکن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
پنجاب حکومت کا پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی کا فیصلہ
پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
13 دن کے ڈیٹا پر مبنی ابتدائی حساب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر تقریباً 280.16 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

مٹی کے تیل (کيروسین) کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، یعنی 0.73 روپے کی کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 194.34 روپے سے کم ہو کر اندازاً 193.61 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی متوقع ہے، 6.35 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی قیمت 170.80 روپے سے کم ہو کر 164.45 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

آسٹریلوی بیٹر  عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کے تنازع کے بعد ایک اور مشکل میں پڑ ...
29/11/2025

آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کے تنازع کے بعد ایک اور مشکل میں پڑ گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو اب کی بار اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے موقع پر پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ پرکیے گئے نامناسب تبصرے نے مشکل میں ڈال دیا۔

عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی جانب سے ’ویری گڈ ‘ قرار دی جانے والی پچ کے بارے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ پبلک میں عثمان خواجہ ایسے تبصرے کا اختیار نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہے، پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے پر عثمان خواجہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ وہ پرتھ ٹیسٹ میں اوپننگ کیلئے نہیں آسکے تھے۔

بعد ازاں سابق کرکٹرز اور ماہرین نے عثمان خواجہ کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم 4 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کے اسکواڈ میں عثمان خواجہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گانگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا۔بھ...
29/11/2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گانگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصروں اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے کے بعد جمعہ کو کولکتہ پولیس سے رابطہ کیا۔

انہوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ کولکتہ فلم فیسٹیول میں ان کی حالیہ پرفارمنس کے بعد انہیں آن لائن بدسلوکی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنی شکایت میں ڈونا گانگولی نے بتایا کہ وہ تقریباً ساڑھے چار دہائیوں سے رقص کے شعبے سے وابستہ ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتی آئی ہیں۔

تاہم، چند سوشل میڈیا صارفین کے نازیبا تبصروں نے نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیا بلکہ بطور فنکار ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے ایک مخصوص فیس بک پیج کا بھی حوالہ دیا جس پر ان کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کرکے گالی گلوچ اور بدنما الفاظ استعمال کیے گئے۔

شکایت کے مطابق، اس پیج نے ان کے وزن سے متعلق توہین آمیز ریمارکس بھی کیے۔ ڈونا نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر اس پیج کے اسکرین شاٹس اور ایک موبائل نمبر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے ان کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام فراہم کردہ معلومات کی مدد سے مشتبہ فرد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ اس معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کی بھی جانچ کی جائے گی۔

29/11/2025

Suno FM News Bulletin

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن...
29/11/2025

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتھونی البانیز اور جوڈی ہیڈن کی شادی 29 نومبر 2025 کو وزیر اعظم کی سرکاری رہائش پر ایک نجی تقریب میں ہوئی۔

یہ پہلی بار ہے کہ کوئی برسرِ اقتدار آسٹریلوی وزیر اعظم اپنی مدتِ ملازمت کے دوران شادی کر رہا ہے۔ یہ شادی کی تقریب عوامی نہیں تھی بلکہ شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار موجود تھے۔

تقریب میں دلہن خوبصورت اور نفیس سے سفید گاؤن میں نظر آئیں اور دُلہا یعنی وزیر اعظم نیوی بلو سوٹ میں ملبوس تھے۔

اس موقع پر ان کا پالتو کتا ٹوٹو بھی موجود تھا جو ’ring-bearer‘ یعنی انگوٹھی کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھال رہا تھا۔

تقریب میں موسیقی اور ایک خاص طور پر تیار شدہ شراب پیش کی گئی۔ تقریب، نجی اور ذاتی انداز کی تھی، کوئی سیاسی یا سرکاری تقریب نہیں تھی۔

صارت سے محروم مگر ہمت سے بھرپور،نگر میں معذور خواتین کی کامیابیوں کی روشن مثالیںhttps://sunogb.com/news-2272
29/11/2025

صارت سے محروم مگر ہمت سے بھرپور،نگر میں معذور خواتین کی کامیابیوں کی روشن مثالیں

https://sunogb.com/news-2272

29/11/2025

سپر فائنل جشنِ آزادی گلگت بلتستان، این ایل آئی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جی بی سول ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 14 گول سے شکست دے دی

یوکرین کی فوج نے مبینہ طور پر 29 نومبر کو جنوبی روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک پر ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی میڈی...
29/11/2025

یوکرین کی فوج نے مبینہ طور پر 29 نومبر کو جنوبی روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی خطے کراسنوڈر کیرائی میں افپسکی آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم کیف نے اس حملے کے حوالے سے فوری طور تصدیق نہیں کی ہے جبکہ یوکرین کی فوج نے بھی ابھی تک اس مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فرنٹ لائن علاقوں کے قریب ہونے کیوجہ سے ایفیپسکی آئل ریفائنری یوکرین جنگ میں کیف کی جانب سے حملوں کا باقاعدہ ہدف رہی ہے۔ ریفائنری پر اس سے پہلے 26 ستمبر کو اور اگست میں دو بار حملہ کیا جاچکا ہے۔

افپسکی ریفائنری، جو فرنٹ لائن سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، روسی افواج کو ڈیزل ایندھن اور مٹی کے تیل کی سپلائی کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز کے طور پر کام کرتی ہے ۔

یہ روس کے صاف تیل کی پیداوار کا 2.1 فیصد ہے، جو ہر سال تقریباً 6.25 ملین ٹن تیل کی پروسیسنگ کرتا ہے

29/11/2025

Suno FM News Headlines

نیٹکو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔عثمان احمدمانسہرہ.نیٹکو کے م...
29/11/2025

نیٹکو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔عثمان احمد

مانسہرہ.

نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان احمد نے مانسہرہ میں نئے بکنگ آفس کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ سے گلگت بلتستان سفر کرنے والے مسافروں کو سہل، محفوظ اور معیاری خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ ان کا سفر آرام دہ اور بے فکری سے جاری رہ سکے۔

اس موقع پر مانسہرہ سے چلاس تک نئی کوسٹر سروس کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا، جو نہ صرف علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مسافروں کو جدید اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مقامی شہریوں اور مسافروں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹکٹنگ اور سفر

کے انتظامات مزید آسان ہو جائیں گے۔NATCO کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ نئی سہولیات ادارے کی اس مسلسل کاوش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک کے شمالی علاقوں میں محفوظ، معیاری اور سہل سفری خدمات کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام سے مانسہرہ اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کے مسائل میں کمی، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور سیاحت کے شعبے کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر عثمان احمد کا کہنا تھا کہ NATCO عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے جو مسافروں کے سفر کو زیادہ آسان اور اعتماد کے قابل بنائیں۔

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عال...
29/11/2025

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ماسکو میں منعقدہ ’’یوریشین اوپن ایوارڈ ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اداکارہ کو یہ ایوارڈ فلم ’دیمک‘‘ میں شاندار پرفارمنس پر دیا گیا جس نے بین الاقوامی ججوں سے فنی مہارت، جذباتی اثر اور حقیقت سے قریب تر کردار نگاری کے باعث خصوصی داد حاصل کی۔

تقریب میں 17 ممالک کی 34 فلمیں شریک تھیں جن میں پاکستان کی دو فلمیں ’’دیمک‘‘ اور ’’لوو گرو‘‘ بھی شامل تھیں۔ سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایوارڈ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

ایوارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پاکستانی فلموں کی موجودگی جنوبی ایشیائی سینما کی بڑھتی ہوئی عالمی پذیرائی کی علامت ہے۔

29/11/2025

Suno FM Khowar News Bulletin

Address

Shahrah-e-Quaid-e-Azam
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno FM Radio Gilgit-Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Suno FM Radio Gilgit-Baltistan:

Share

Category