18/04/2025
ضلع گلگت کے سکولز پرنسپل اور اساتذہ کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مالیاتی خواندگی پر پروگرام کا انعقاد
گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) گلگت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے باہمی تعاون سے اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع گلگت کے زیر اہتمام **"مالیاتی خواندگی (Financial Literacy)"** کے موضوع پر ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت عبدالوہاب میر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs)، ہیڈماسٹرز، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مالیاتی شعور سے آگاہ کرنا تھا، جس میں بچت، بینکنگ نظام، ذاتی بجٹنگ اور سرمایہ کاری جیسے اہم موضوعات پر سیشنز اور مباحثے ہوئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں نے جدید مالیاتی ٹولز اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گلگت عبدالوہاب میر نے کہا کہ "مالیاتی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، خاص طور پر اسکول کے طلباء میں ابتدا ہی سے اس کی آگاہی معاشرے کے معاشی استحکام کی بنیاد رکھے گی۔" انہوں نے KIU اور SBP کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو وسعت دینے پر زور دیا۔