09/12/2025
قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ احمد علی شاہ کے ہدایت پر تحصیلدار جگلوٹ نے الیکشن ڈسپلے سینٹر ڈروٹ اور پیدن داس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جاری ووٹر فہرستوں کی درستگی، تصدیق اور عوامی رسائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
شہر یوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران سینٹر کا دورہ کر کے اپنے کوائف کی تصدیق کریں۔
انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ شہریوں کی بھرپور رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جائے۔