03/11/2025
غذر گاہکوچ؛
اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی، جناب نذیر احمد
ایڈووکیٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں مرکزی بازار روڈ کی پَیور مشین کے ذریعے ری کارپٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر آر اے ڈی سی کے نمائندہ انجنیئر مقصود نے کام کے معیار اور رفتار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر اسپیکر اسمبلی نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ زمہ دران کو ہدایت دی کہ کام کے معیار اور رفتار کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں آج سے گاہکوچ بازار میں باقاعدہ طور پر اسفالٹ بچھانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف گاہکوچ بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ ضلع غذر کے عوام کو
جدید شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں