Daily Sermik

Daily Sermik It is our responsibility to bring the voice of the people to the Houses, informative, entertaining and authentic news

30/07/2026

وادی سرمیک میں ویٹرنری ہسپتال وقت کی ضرورت ہے۔سکردو شہر سے دور ہونے کی وجہ سے مویشی مالکان کو مشکلات کا سامنا

26/07/2026

گلگت سکردو روڈ ۔
سسی ہراموش کے قریب تعمیر کیاگیا عارضی پل پھر سیلاب کی نذر۔

26/07/2026

گلگت سکردو روڈ ۔
حراموش کے مقام پر بنایا گیا عارضی پل پھر سیلاب کی نذر۔

محکمہ وائلڈ لائف کے واحد ملازم زاہد حسین سرمیک نالے میں آئےہوے آئی بیکس کی نگرانی کےلیے شیلا گاؤں کے سامنے پہاڑ کے چوٹی ...
24/07/2026

محکمہ وائلڈ لائف کے واحد ملازم زاہد حسین سرمیک نالے میں آئےہوے آئی بیکس کی نگرانی کےلیے شیلا گاؤں کے سامنے پہاڑ کے چوٹی پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوے۔۔۔
یاد رہے سرمیک سے دیوسائی تک چالیس سے پچاس کلومیٹر کی حدود کو سمبھالنے کےلیے صرف ایک ملازم رکھا ہوا ہے۔لھذا جنگلی حیات کی تحفظ کےلیے مزید نفری کی ضرورت ہے۔پچھلے مہینے سے محکمہ فارسٹ سرمیک کے ملازمین کو بھی آئی بیکس کی تحفظ کےلیے ڈیوٹی پہ لگاے ہوے ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک وائلڈ لائف کے ملازمین کی تعداد نہیں بڑھائنگے۔تب تک جنگلی حیات کی مکمل تحفظ ممکن نہیں ہے۔سرمیک شیلا کے علاوہ ڈورو برقچھت اور کوراکو سے بھی بندے بھرتی کرنا چاہیے۔تاکہ گاوں میں موجود لوکل شکاریوں کی مکمل نگرانی کرسکے۔

سرمیک نالہ ریبو میں محکمہ حیوانات کے ڈاکٹرز جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کا معائنہ کرتے ہوے۔
24/07/2026

سرمیک نالہ ریبو میں محکمہ حیوانات کے ڈاکٹرز جانوروں میں پھیلنے والی بیماری کا معائنہ کرتے ہوے۔

20/07/2026

حلقہ جی بی ایل اے 9 سکردو تین کے ضمنی الیکشن کے لیے حاجی فدا محمد ناشاد، وزیر محمد سلیم، پروفیسر اجمل حسین، اختر حسین، سید ذوالقرنین ہادی، وزیر حسنین رضا، وزیر اظہر مہدی، وزیر موسیٰ، حسنین شہباز، اسرار حسین، حاجی حسن اور منظور حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

🚨 محکمہ لائیو اسٹاک سکردو سے فوری توجہ کے لیے اہم اپیلضلع سکردو  کے علاقہ سرمیک ۔شیلا ریبو  اور گرد و نواح میں جانوروں م...
20/07/2026

🚨 محکمہ لائیو اسٹاک سکردو سے فوری توجہ کے لیے اہم اپیل
ضلع سکردو کے علاقہ سرمیک ۔شیلا ریبو اور گرد و نواح میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث متعدد جانور متاثر ہو چکے ہیں۔اور ہلاکتیں بھی ہوا ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ وادی شیلا میں موجود ویٹرنری ہسپتال میں ویٹرنری اسسٹنٹ اور عملہ تعینات نہ ہونے کے باعث مویشی پال حضرات شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اہلیان سرمیک۔ڈورو شیلا مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ لائیو اسٹاک سکردو فوری نوٹس لیں، متاثرہ علاقوں میں ویٹرنری عملہ تعینات کیا جائے، منہ کھر کی بیماری پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، اور ویکسین و علاج کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ ہمارے مویشیوں اور دیہی معیشت کا مسئلہ ہے۔ براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متعلقہ حکام تک عوام کی آواز پہنچ سکے۔

محکمہ برقیات کی جانب سے تاروں کا جھال بچھانا ختم نہیں ہوا۔ہر سال ایک نیا لائن بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے روڈ پہ چلنے والے ...
17/07/2026

محکمہ برقیات کی جانب سے تاروں کا جھال بچھانا ختم نہیں ہوا۔ہر سال ایک نیا لائن بڑھا رہا ہے جس کی وجہ سے روڈ پہ چلنے والے ہیوی گاڑیوں کو مشکلات ہورہا ہے۔سرمیک کے حدود میں بس کے چھت پر سفر کرنا مشکل ہوا ہے۔ایک طرف روڈ میں تجاوزات دوسری طرف بجلی کے پول اور تاریں۔ ٹریفک کی روانی میں مشکلات کھڑا کررہا ہے۔لھذا محکمہ پاور کے زمہ داروں سے گزارش ہے۔کہ ان مین لائن تاروں کو دریا پار لگائیں۔تاکہ بار بار شاخ تراشی اور لائن کی خرابی سے بچ سکے۔

Address

Chief Secretary Office Civil Secretariat, Gilgit Baltistan
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sermik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share