Fazal wahid

Fazal wahid 💓

لوگ کہتے ہیں کہ لاہور میں 30 روپے کے جھگڑے نے دو لوگوں کی جان لے لی، میرا ذاتی نظریہ تھوڑا مُختَلِف ہے، جان 30 روپے کی و...
25/08/2025

لوگ کہتے ہیں کہ لاہور میں 30 روپے کے جھگڑے نے دو لوگوں کی جان لے لی، میرا ذاتی نظریہ تھوڑا مُختَلِف ہے، جان 30 روپے کی وجہ سے نہیں بلکہ اَنّا یعنی میں، اکڑ کی وجہ سے گئی ہے، پیسے واپس کر، نئیں کردا، اوئے تُوں مینوں جانڑدا نئیں، کر لے فیر جو کرنا ای، لے فیر میں لے کے وخانہ واں، بس یہ میں میں کرنے والی اَنّا اور اکڑ، دو کی جان لے گئی اور باقی پھانسی چڑھ جائیں گے اور پیچھے رُلیں گے اب دونوں کے خاندان، بیوی بچوں کی زندگی تباہ ہو گئی، اور یہ سب کرتا ہے وہ خَنّاس جِس سے پناہ کے لئے پوری ایک سُورۃ نازِل کی گئی تھی کہ اس ایک شَر سے ﷲ کی پناہ مانگا کرو جو دِلوں میں وَسوّسے ڈالتا ہے، سُورۃ اَلفَلّق میں چار خطرناک چیزوں سے پناہ مانگنا سِکھایا گیا جبکہ سُورۃ الناس میں صِرف اِسی ایک سب سے خطرناک چیز خَنّاس سے پناہ مانگنے کا بتایا گیا، اِسی خَنّاس سے ہنستے بستے گھر تباہ ہو جاتے ہیں، سالوں سے چلے آرہے رِشتے ٹُوٹ جاتے ہیں، دوستیاں دُشمنیوں میں بدل جاتی ہیں، سگی اولاد ماں باپ کی دُشمن بن جاتی ہے، بھائی بھائی کا جانی دُشمن بن جاتا ہے، پیار کرنے والے میاں بیوی ایک دوسرے کی شکل دیکھنے سے بیزار ہو جاتے ہیں، دِلوں میں وَسوّسے ڈالنے والے اِس خَنّاس نے جانے کیا کیا تباہیاں مچا رکھی ہیں، اِس لئے ہمیشہ خَنّاس سے ﷲ کی پناہ مانگتے رہا کریں، معلوم نہیں کب یہ بدبخت خَنّاس دِل میں کوئی وَسوّسہ ڈال کر آن ہی آن میں سب کُچھ تباہ و برباد کر کے رکھ دے- دُعا ہے کہ ﷲ پاک ہمیں اِن پانچ خطرناک چیزوں سے ہمیشہ اپنی پناہ کے حِصّار میں مَحفُوظ رکھے-
آمِین ثُمَّ آمِین یَّا رَبِّ اَلعالَمِین

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal wahid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fazal wahid:

Share

Category