Ppp House G B Panjub Zone

Ppp House G B Panjub Zone PPPMediaResponseCell

04/12/2025

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کہتی ہیں پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کے عوام سے والہانہ محبت ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو گلگت بلتستان جاتے تو لوگ شاندار استقبال کرتے تھے
Gilgit Baltistan News

03/12/2025

نظیر ایڈوکیٹ ۔مشتاق۔راجا ناصر ۔امجد زیدی ۔سمیت ہنزہ سے کرنل امتیاز الحق سابق اسماعیلی ریجن کے صدر اور اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ۔کل شمولیت کا امکان
Gilgit Baltistan News 📰

گلگت بلتستان کے سیاسی ارتقاکے 16 سال کی کہانی۔ ۔!! PPP Social Media Cell District Astore GB PPP Gilgit Baltistan PPP Raw...
03/12/2025

گلگت بلتستان کے سیاسی ارتقاکے 16 سال کی کہانی۔ ۔!!
PPP Social Media Cell District Astore GB
PPP Gilgit Baltistan
PPP Rawalpindi Division
Gilgit Baltistan News

03/12/2025
03/12/2025

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور سندھ میں محکمہ امور محنت و سماجی تحفظ سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر شہر کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

02/12/2025

2 دسمبر 1988 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 35 سال کی عمر میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم بن گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے صدر آصف علی زرداری کا پیغام۔

آج کے دن 37 سال قبل گیارہ برس کے مارشل لاء اور آمریت کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت بحال ہوئی: صدر زرداری

35 سالہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سربراہی میں جمہوریت کی واپسی کا سفر شروع ہوا: صدر مملکت

اس دن قوم میں امید کی نئی لہر دوڑ گئی، اور خواتین و نوجوان طبقے میں سیاسی شرکت کے خواب کو پروان چڑھنے کا پیغام ملا: صدر آصف علی زرداری

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن کر عوامی حکومت، جمہوریت اور مساوات کے عزم کو تقویت دی: صدر زرداری
Gilgit Baltistan News
PPP Gilgit Baltistan

یونین کونسل چھورکاہ میں پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام، 36 گھرانوں کی شمولیتیونین کونسل چھورکاہ میں آج پیپلز پارٹی کا شا...
02/12/2025

یونین کونسل چھورکاہ میں پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام، 36 گھرانوں کی شمولیت

یونین کونسل چھورکاہ میں آج پیپلز پارٹی کا شاندار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں 36 گھرانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور امیدوار عمران ندیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

چھورکاہ کو کئی عرصے سے دیگر سیاسی جماعتوں کا مضبوط مرکز سمجھا جاتا تھا، تاہم آج کے پروگرام میں ہونے والی بڑی تعداد میں شمولیت نے علاقے کی سیاسی سمت میں نمایاں تبدیلی کو ظاہر کیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق راجہ اعظم خان اور طاہر شگری گروپ سے تھا، جو کہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی عوامی جماعت ہے اور عمران ندیم جیسا قابل اور بااعتماد نمائندہ ہی علاقے کے مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پروگرام کے اختتام پر پارٹی قیادت نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور مستقبل میں بہتر سیاسی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وجاہت علی ایڈووکیٹ
ترجمان پیپلز پارٹی ضلع شگر
Gilgit Baltistan News
PPP Social Media Cell District Astore GB
Ppp House G B Panjub Zone
PPP Lahore
PPP Gilgit Baltistan
PPP Rawalpindi Division
PPP Social Media cell

سکردو—پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلع کھرمنگ کی جانب سے ایک شاندار اور منظم سیاسی قوت کا مظاہرہ ک...
01/12/2025

سکردو—

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ضلع کھرمنگ کی جانب سے ایک شاندار اور منظم سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پیپلز سیکرٹریٹ کھرمنگ کیمپ آفس سکردو سے صدر ضلع کھرمنگ جناب جی ایم پاروی کی قیادت میں نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی نے نہ صرف شہر کی فضاؤں کو سرخ جھنڈوں اور پارٹی ترانوں سے گونجایا بلکہ یہ ثابت کیا کہ کھرمنگ کی عوام آج بھی بھٹو فلسفے، جمہوریت، جدوجہد اور عوامی خدمت کے نظریے پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ریلسہ شادی پہنچی، جہاں پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پُروقار اور ولولہ انگیز تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی کھرمنگ جناب جی ایم پاروی، سینئر رہنماء ایڈووکیٹ نیاز صیام، سابق وزیر و رہنماء جناب اقبال حسن، جناب فضل علی، جناب راجا جاوید اختر، سینئر نائب صدر حاجی اسماعیل، ضلعی و یونین کونسل عہدہ داران، سوشل میڈیا ٹیم اور بڑی تعداد میں جیالوں و جمہوریت پسند عوام نے شرکت کرکے پارٹی سے اپنی دیرینہ وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 58 سالہ جہدِ مسلسل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کے حقوق کی حفاظت کی، ووٹ کی حرمت کا مقدمہ لڑا، شہادتیں دیں، جبر برداشت کیا مگر پسپائی اختیار نہیں کی۔ آج بھی ضلع کھرمنگ کی عوام اس کارواں کا حصہ بن کرجمہوریت، ترقی اور عوامی خدمت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔مقررین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آنے والے انتخابات میں ضلع کھرمنگ سے کامیابی حاصل کرکے یہ سیٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کریں گے، تاکہ کھرمنگ میں ترقی، روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی حقوق کے سفر کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور پارٹی کے قیام، قربانیوں اور اس طویل عوامی جدوجہد کو سلام پیش کیا گیا۔ آج کی اس سیاسی سرگرمی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کھرمنگ میں پیپلز پارٹی آج بھی عوام کی توانا آواز اور مستقبل کی امید ہے۔تقریب میں سابقہ یونین کونسل باغیچہ کے چیرمین جناب غلام رسول نے اپنے عزیزو اقارب سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کیا اور خطاب بھی کیا۔

جاری کردہ۔
حسن عسکری ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ۔

Address

Gilgit

Telephone

+923495645922

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ppp House G B Panjub Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category