Astore Media Network

Astore Media Network Managing Director

17/10/2025

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران گرفتار

گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق شکایات پر جاری انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چیف انجینئر، ایکسئین، ایس ڈی او، سب انجینئر، کیشیئر، سینیئر اکاؤنٹ کلرک اور ڈویژنل اکاؤنٹ کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد گلگت، اور گرلز ہائی اسکول دشکن استور جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ محکمے میں غیر قانونی تقرریوں کے شواہد ملے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے انہی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ بالا افسران کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور جلد ہی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق، انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے اور ادارہ اس معاملے میں مکمل شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ تانگیر .۔اسسٹنٹ کمشنر تانگیر شیخ فرید نے آج مورخہ ھذا کو اپنا عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اسسٹنٹ کمشن...
17/10/2025

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ تانگیر .۔
اسسٹنٹ کمشنر تانگیر شیخ فرید نے آج مورخہ ھذا کو اپنا عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا اسسٹنٹ کمشنر تانگیر نے چارج سنبھالتے ہی اپنے سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اس دوران اسسٹنٹ کمشنر تانگیر نے کہا کہ حلال روزی کی تلاش عین عبادت ہے اس لئے اپنی ڈیوٹی کو ہر آدمی اپنی زمہ داری سمجھ کر سر انجام دیں تاکہ روزی بھی حلال ہونے کے ساتھ سائل کا خدمت بھی بروقت ہوگی ۔اسسٹنٹ کمشنر تانگیر نے کہا کہ کسی بھی سائل کو قانون کے مطابق اس کے کام کو حل کرنے کا عزم رکھیں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔

ڈاکٹر شیر بہادر انجم نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان بنے کے قوی امکانات ہے ۔۔۔ڈاکٹر شیر بہادر انجم کاکا کے لیے نیک خواہشات
16/10/2025

ڈاکٹر شیر بہادر انجم نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان بنے کے قوی امکانات ہے ۔۔۔
ڈاکٹر شیر بہادر انجم کاکا کے لیے نیک خواہشات

استور۔ محکمہ واٹر اینڈ  پاور کا اپنے  ملازمین کے لٸے تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد ۔۔ کل اختتامی تقریب ہو گیاس موقع پر ...
16/10/2025

استور۔ محکمہ واٹر اینڈ پاور کا اپنے ملازمین کے لٸے تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد ۔۔ کل اختتامی تقریب ہو گی
اس موقع پر ایس ڈی او احسان علی ہدایات دے رہے ہیں

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی زیر صدارت اہم اجلاسگلگتچیف الیکشن کمشنر گلگت ب...
16/10/2025

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی زیر صدارت اہم اجلاس

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز/کنوینیرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ لوکل گورنمنٹ/ممبران اور اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈکوارٹرز/ممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان اس وقت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے نہایت اہم اور مصروف مرحلے سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات گلگت بلتستان کے جمہوری اور ترقیاتی نظام میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہِ راست شمولیت کا موقع حاصل ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کو صاف شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اسلام آباد سے متعلقہ فہرستوں میں بعض محلہ جات و مقامات میں بلاک کوڈز کی تفریق اور دیہات کے ناموں کی تفصیلی معلومات شامل نہیں ہیں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ان معلومات کی فراہمی بلاک کوڈز کی حتمی منظوری کے لیے ناگزیر ہے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کے متعلقہ حلقہ بندی ممبران اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد ریکارڈ میں درستگی عمل میں لاکر حتمی رپورٹ پیش کریں،جس کی روشنی میں حلقہ بندی کے نقشہ جات مرتب ہوں گے تاکہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس اسلام آباد کو بروقت اور درست ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں شریک تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری تیاریوں کو مزید تیز کریں اور تمام انتظامی و تکنیکی پہلوؤں کو شفاف انداز میں مکمل کریں۔

*جاری کردہ*
*شعبہ تعلقات عامہ*
*الیکشن کمیشن گلگت بلتستان*

گلگت بلتستان میں 2015 کے الیکشن میں ن لیگ کی حکومت بنانے میں ملک محمد مسکین کابڑا کردار رہا ہےتانگیر سے ملک کفایت کا مسل...
16/10/2025

گلگت بلتستان میں 2015 کے الیکشن میں ن لیگ کی حکومت بنانے میں ملک محمد مسکین کابڑا کردار رہا ہےتانگیر سے ملک کفایت کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونا حاجی گلبر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
حافظ حفیظ الرحمن

16/10/2025

ریسکیو استور الرٹ ریسکیو استور نے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (CERT) کے تربیتی پروگرام کے لیے حتمی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ تقریب ہائی اسکول عیدگاہ استور میں منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے مختلف دیہاتیوں اور اسکول کے طلباء کو فراہم کی گئی گہری تربیت کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا۔
تقریب میں کمیونٹی کے اراکین، قابل ذکر مقامی شخصیات، اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، جو کمیونٹی کی مضبوط حمایت اور مصروفیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی) ریسکیو 1122 جی بی کے ذریعہ شروع کی گئی اس تربیتی اقدام کا مقصد ابتدائی طبی امداد، آگ کی حفاظت اور آفات سے نمٹنے کی تیاری میں مقامی کمیونٹیز کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے، شرکاء کو ہنگامی حالات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا گیا ہے، جس سے ان کی برادریوں کو بحران کے وقت زیادہ لچکدار اور خود انحصار بنایا گیا ہے۔ نچلی سطح پر بیداری اور تیاری کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
ہنگامی تیاریوں کے لیے کمیونٹی پر مبنی یہ نقطہ نظر شہریوں کو بااختیار بنانے اور محفوظ، زیادہ جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو آسٹور اور ڈی جی ریسکیو 1122 کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لبنہ حسین شادی کے بندھن میں بندگئی۔نیک خواہشات
16/10/2025

اسسٹنٹ کمشنر لبنہ حسین شادی کے بندھن میں بندگئی۔
نیک خواہشات

16/10/2025

داریل ایکسپریس وے پر ہیوی مشینری پہنچا دی گئی اے وی آراستور کا کیا بنے گا کالیا؟

16/10/2025

تریشنگ گاؤں میں بغیر کسی وارنٹ کے عوام کے گھروں میں داخل ہو کر چھاپے مارنا،
رات کے اندھیرے میں بغیر لیڈی پولیس کے گھروں کے اندر گھسنا
یہ نہ صرف علاقے کی روایات کو پامال کرنا ہے بلکہ چادر اور چار دیواری کی حرمت کی دھجیاں اڑانا بھی ہے۔
رات کے اس پہر تریشنگ کی عوام مرد، خواتین اور بچے سراپا احتجاج ہیں اور انصاف کے متقاضی ہیں۔
یہ طرزِ عمل استور جیسے پُرامن علاقے کے امن و سکون کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
ہم پولیس کے اس غیر قانونی اور غیر شرعی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
اور اعلیٰ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف
فوری، منصفانہ اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،
تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی قانون، روایت اور انسانی حرمت کی توہین کی جرات نہ ہو۔
عوام کو انصاف چاہیے، خوف نہیں۔
ایڈمن پوسٹ ۔۔۔۔۔
Fahad Hanif Khan
Fahad Hanif Khan آفیشل
PPP Social Media Cell District Astore GB
Astore Tv
Pakistan People's Party Gilgit-Baltistan
Astore Media Network

گلگت بلتستان میں رقبے اور آبادی کے تناسب سے 16 نئی تحصیلوں کے قیام کا فیصلہ نہایت خوش آئند قدم ہے۔ اسی تناظر میں سئی بال...
15/10/2025

گلگت بلتستان میں رقبے اور آبادی کے تناسب سے 16 نئی تحصیلوں کے قیام کا فیصلہ نہایت خوش آئند قدم ہے۔ اسی تناظر میں سئی بالا، چکرکوٹ، پڑی بنگلہ اور بلاس کو ملا کر ایک نئی تحصیل کا قیام وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔ اس سے نہ صرف عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی بلکہ انتظامی امور بھی زیادہ مؤثر اور شفاف انداز میں انجام دیے جا سکیں گے۔
یہ امر قابلِ افسوس ہے کہ سئی بالا اور اس کے مضافاتی علاقے گاشو اور پہوٹ کے باسی آج بھی دورِ جدید میں پتھر کے زمانے جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حالانکہ یہ علاقے گلگت ہیڈکوارٹر کے بالکل قریب صرف چند منٹوں کے فاصلے پر واقع ہیں۔
نئی تحصیل کے قیام سے ان محروم باسیوں کے دیرینہ مسائل اور بنیادی سہولتوں کی کمی کسی حد تک دور ہو سکتی ہے۔ لہٰذا حکومتِ گلگت بلتستان، معزز ممبر اسمبلی جمیل احمد، متوقع وزیرِ اعلیٰ امیدوار حافظ حفیظ الرحمٰن اور سابق وزیر فتح اللّٰہ سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم عوامی مطالبے کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنائیں، تاکہ سئی بالا چکرکوٹ اور گاشو و پہوٹ کے عوام بھی ترقی و خوشحالی کے سفر میں برابر کے شریک بن سکیں۔

Address

Gilgit

Telephone

+923125356155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astore Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share