Gilgit-Baltistan Post

  • Home
  • Gilgit-Baltistan Post

Gilgit-Baltistan Post Voice of Voice less Humans

اگر ڈوڈوشال والوں کو  براستہ گلگت کارگاہ جانے نہیں دیا گیا تو مخالف فریق    گلگت کے محلہ جات کے باشندگان کو ھم شاہراۓ قر...
17/06/2025

اگر ڈوڈوشال والوں کو براستہ گلگت کارگاہ جانے نہیں دیا گیا تو مخالف فریق گلگت کے محلہ جات کے باشندگان کو ھم شاہراۓ قراقرم سے گزرنے نہیں دینگے گلگت کو داریل والوں نے ا اباد کیا ھے گلگت داریل کی جاگیر بے انتظامیہ ثالث بنے قریق نہ بنے

ڈاکٹر زمان کی دھمکی

02/06/2025

نگر: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار حلقہ 6 ہنزہ ریحان شاہ چائنہ بارڈر سے وابستہ تاجران کے احتجاجی دھرنہ سے خطاب کررہے ہیں

13/05/2025

ہنزہ: پاک چائنہ تجارت سے وابستہ کاروباری افراد کی جانب سے خنجراب بارڈر کی طرف لانگ مارچ ملکی حالت کے پیش نظر اور کسٹم حکام و دیگر اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے بعد جمعرات تک ملتوی کرنے کا فیصلہ۔ یاد رہے چائنہ کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کل منگل کے روز مطالبات حل نہ ہونےبکی صورت میں خنجراب ٹاپ چائنہ بارڈر کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سوست کسٹم ہنزہ میں تعینات یو ڈی سی ابو بکر اور کسٹم آپریزر ناظم بٹ عید منانے کیلئے گھر جاتے ہوئے راستے میں جیجال کوہستان...
31/03/2025

سوست کسٹم ہنزہ میں تعینات یو ڈی سی ابو بکر اور کسٹم آپریزر ناظم بٹ عید منانے کیلئے گھر جاتے ہوئے راستے میں جیجال کوہستان، چائنا پل کے قریب اگاڑی حادثے کا شکار، جس کے نتیجے میں دونوں کسٹم آفسزز زخمی، زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں، ناظم بٹ شدید زخمی ہے جبکہ ابوبکر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کوہستان پولیس کے مطابق ان کی گاڑی سے غیر قانونی موبائلز برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ اور اس حوالے سے کوئی ثبوت پولیس کے پاس نہیں۔

انکشافات متاثرین کسی بھی نوعیت کے ہوں ان کے ساتھ ہمیشہ عوامی ہمدردیاں ہوتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ جو نظر آتا ہے وہی س...
27/02/2025

انکشافات

متاثرین کسی بھی نوعیت کے ہوں ان کے ساتھ ہمیشہ عوامی ہمدردیاں ہوتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ جو نظر آتا ہے وہی سچ ہو ،کھلی آنکھیں بھی دھوکہ کھا جاتی ہیں ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بھاشا ڈیم کی وجہ سے دیامر متاثر ہوا دیامر کے لوگوں نے اس ملک کو روشن کرنے کیلئے اپنی زمینوں اور آباء و اجداد کے قبروں کی بھی قربانی دی۔

بھاشا ڈیم سے متاثر ہونے والوں کو ریاست نے نوازا بھی ،معاوضے بھی دیے،نوے فیصد اراضی خریدی جاچکی ہے بقایا ادائیگیوں سے ریاست انکاری نہیں ہے۔

مسئلہ کچھ اور ہے،جھگڑا کچھ اور ہے،جس پر کوئی بولنے کی جسارت نہیں کر رہا ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ حقیقی چولہا متاثرین اور فیک چولہا متاثرین دونوں ایک جگہ جمع ہیں،فیک چولہا متاثرین کے پیچھے پورا ایک مافیا گروہ کھڑا ہے ۔

سٹوری کچھ اس طرح ہے کہ سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے دور میں اس وقت کے صوبائی وزیر شاہ بیگ ،ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور نگر استور گلگت کے کچھ کاروباری شخصیات نے بھاشا ڈیم میں کروڑوں کی “انوسمنٹ “ کرلی ۔

سینکڑوں فیک چولہے “متاثرین “میں ڈالے گئے،یہ ہوائی چولہے تھے،اس میں تین فریق ہوتے تھے ،دیامر سے ایک ہوائی بندہ ڈھونڈا جاتا تھا جس کے پاس دیامر کا شناختی کارڈ ہو یہ پہلا فریق ہوتا تھا دوسرا فریق سرمایہ کار ہوتا یہ گلگت ،استور ،نگر کہیں کا بھی ہوتا وہ پٹواری اور انتظامیہ پر پیسہ لگاتا جعلی کاغذات تیار کرتا ،تیسرا حصہ لینے شاہ بیگ اپنا بیگ لیکر حاضر ہوجانا تھا ۔

ذرائع کے مطابق اس “کاروبار “میں سابق وزیر اعلی کے بھی بیس کروڑ ڈوب گئے ہیں ۔

فیک چولہوں میں ایسے بھی ہیں جو پہلے ہی دو دو بار پیسے وصول کرچکے ہیں ۔

اس وقت دیامر دھرنوں میں بیٹھے لوگوں سے زیادہ فکر ان کو ہے جن کا سرمایہ لگا ہوا ہے ۔

دیامر بھاشا ڈیم قارون کا وہ خزانہ ہے جسے ہر فرعون لوٹ رہا ہے اس ڈیم کی وجہ سے معمولی پٹواری اور گرداوار بھی کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

واپڈا کا جھگڑا یہ ہے کہ ان فیک چولہوں کو الگ کرو ،لسٹ سے ہٹاؤ لیکن پس منظر پر بیٹھے سرمایہ کار ایسا ہونا نہیں دیتے ۔

وقت آنے پر فیک چولہوں کی لسٹ بھی پبلک کرے گا جن کا معاوضہ اربوں میں تیار کیا گیا ہے۔

ظالموں دنیا بھر سے مانگ تانگ کر بھیک لاتے ہیں اس طرح تمہیں لوٹنے نہیں دیا جائیگا ۔

غذر: نالہ بھتریت میں آج دن کو افسوسناک واقع پیش آیا جس کی فوری اطلاع پاکر ایس۔پی غذر نے SDPO گوپس پھنڈر عطاء الرحمن اور ...
20/02/2025

غذر: نالہ بھتریت میں آج دن کو افسوسناک واقع پیش آیا جس کی فوری اطلاع پاکر ایس۔پی غذر نے SDPO گوپس پھنڈر عطاء الرحمن اور SHO تھانہ گوپس محمد اسحاق سمیت چوکی انچارچ دھیمل چیک پوسٹ کو فوری طور پر اضافی نفری کے ساتھ نالہ بھتریت روانہ کیا ، علاقہ دور اور کسی بھی قسم کارابطہ نہ ہونے کی وجہ سے معلومات کی رسائ میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ابتدائ طور پر پہنچنے والی پولس ٹیم کے معلومات کے مطابق دو گروپس کے مابین پہلے سے تنازعہ چل رہا تھا اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج اس میں بوجہ امامت شدت آئ جھگڑے نے طول پکڑی جس کے نتیجے میں قاری شکیل نے طیش میں آکر قاری شاکر پر فائر کھول دیا جو کہ موقع پر جانبحق ہوئے اس کے بعد فائرنگ کا اندھا دھند سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں قاری شکیل کا بھائی صدی بھی جانبحق ہوئے جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہے ۔نسبہ خاتون ،سلیم ،آبی حیات، بل جان جن کو فوری طور پر گوپس اسپتال منتقل کیا جاکر مزید علاج کے لئے گاہگوچ ریفر کیا گیا ہے۔ علاقہ بھر میان کشیدگی ہے تاہم واقعہ کے بعد SDPO اور پولیس ٹیم نے حالات پر قابو پا لیا ہے اور اپنی تفتیش کاآغاذ کیا ہے۔

سکردو: معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم ،سید جان علی اور خواجہ ندیم کی نماز جنازہ جامعہ امامیہ مسجد سکردو میں ادا کردی گئی....
15/02/2025

سکردو: معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم ،سید جان علی اور خواجہ ندیم کی نماز جنازہ جامعہ امامیہ مسجد سکردو میں ادا کردی گئی. جس کے بعد سید علی جان رضوی کی میت کو تدفین کے لئے آبائی گاوں شگر روانہ کردیا گیا۔
تصاویر زاکر

ٹیکساس ( )ڈاکٹر سعیدہ میرباز خان، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، کو امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس کی جانب سے شعبہ قانون ،عدل و...
15/02/2025

ٹیکساس ( )ڈاکٹر سعیدہ میرباز خان، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، کو امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس کی جانب سے شعبہ قانون ،عدل و انصاف، ، اور خواتین کو بااختیار بنانے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ٹیکساس کے ریاستی نمائندے سلمان بھوجانی نے پیش کیا، جس میں ان کی شاندار کامیابیوں کو تسلیم کیا گیا۔ تفصیلات کمطابق سول جج
ڈاکٹر سعیدہ میرباز گلگت بلتستان کی عدلیہ میں کم عمر ترین خاتون جج ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔جو عدلیہ میں واحد پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی اسکالر بھی ہیں اور اپنی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت ایک تاریخی مثال قائم کر چکی ہیں۔ ان کی قانونی خدمات اور خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، جو پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
یہ بین الاقوامی سطح پر اعزاز خواتین کی ترقی اور عدلیہ میں ان کی شمولیت کے لیے ڈاکٹر سعیدہ کی غیرمعمولی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں اور عزم کے ساتھ نوجوان وکلاء، خصوصاً خواتین کے لیے ایک مثالی کردار ہیں۔ ان کی کامیابی ہر فرد کے لئے اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ محنت، استقامت اور لگن سے کسی بھی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر سعیدہ کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی نہ صرف ان کی قانونی مہارت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ اور سید علی جان رضوی ٹریفک حاد...
14/02/2025

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں کاظم علی خواجہ اور سید علی جان رضوی ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہوگئے،ٹریفک حادثہ میں شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔تینوں افراد خیر پور سندھ سے میلاد میں شرکت کرکے واپس کراچی جارہے تھے کہ جامشورو کے مقام پر حادثہ پیش آیاـ (ایم موسوی)

گلگت ( پ ر )ایف ۔ آئی ۔اے ( سائبر کرائم سرکل) گلگت بلتستان کی ایک اور کامیاب کاروائی،سوشل میڈیا پے خاتون کو بلیک میل کرن...
13/02/2025

گلگت ( پ ر )ایف ۔ آئی ۔اے ( سائبر کرائم سرکل) گلگت بلتستان کی ایک اور کامیاب کاروائی،سوشل میڈیا پے خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والا ملزم فرقان عباس کو گرفتار ۔

ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو کو ہراساں کر رہا تھا۔
سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پہ تھانہ ہذا کے حوالے کیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔۔

نگر : ہوپر گرلز اسکول ہکلشل کی طالبات سراپا احتجاج، اساتذہ کی کمی اور بوائز اسکول منتقلی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں مشتعل...
13/02/2025

نگر : ہوپر گرلز اسکول ہکلشل کی طالبات سراپا احتجاج، اساتذہ کی کمی اور بوائز اسکول منتقلی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں

مشتعل طالبات نے نگر خاص کی طرف مارچ شروع کر دیا جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

عوامی نمائندے اور سماجی حلقے بھی طالبات کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کے جائز تعلیمی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

#

Address


Telephone

+923105555201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit-Baltistan Post:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share