𝖂𝖍𝖊𝖗𝖊 𝖙𝖍𝖊 𝕹𝖊𝖜𝖘 𝕮𝖔𝖒𝖊𝖘 𝕱𝖎𝖗𝖘𝖙 We provide latest News and updates from all over Gilgit Baltistan in no time.
like and follow our page in order to get connected with the people of Mountains.
13/07/2025
ضلع غذر، یاسین سے تعلق رکھنے والے سابق سیکرٹری مومن جان رفقاء سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے.
اس اہم شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کو یاسین سے سیٹ نکلنے کے آثار نظر آنے لگے۔
10/07/2025
عوامی ایکشن کمیٹی کے 14 اسیروں کی رہائی کا مطالبہ لکر نگر سے مظاہرین گلگت کی طرف رواں دواں۔ عوام ورکرز پارٹی کے بابا جان بھی قافلہ میں شامل۔
Awami Action Committee Gilgit Baltistan
10/07/2025
عوامی ایکشن کمیٹی کے 14 اسیروں کی رہائی کا مطالبہ لے کر مظاہرین شینبر سے شاہراہ قراقرم ہرسپور پہنچ گئے۔
مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ۔
09/07/2025
افسوسناک واقعے! آخر بے زبان کس کو بتائے 😭
کونوداس مجاہد کالونی گلگت میں محکمہ برقیات کی نااہلی اور غیر زمیداری کی وجہ سے علاقہ مکین بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ مال مویشیوں سے محروم۔ لوگوں کا کہنا ہے کہی بار بتانے اور درخواست دینے کے باوجود کوئی عمل درامد نہیں ہو رہا۔ اور محکمہ واٹر اینڈ پاور کا عملہ ٹس سے مس نہیں۔
08/07/2025
نوجوان یزدان کی بہادری کو سلام
دنیور کے دور افتادہ، سرسبز اور بلند پہاڑی چراگاہوں میں،چار دن پہلے ایک ایسی کہانی نے جنم لیا ہے جو نہایت دل کو چھو لینے والی ہے ایک کہانی جو کسی تجربہ کار مرد کی نہیں بلکہ صرف 12 سالہ ایک بہادر بچے کی ہے، جس کا نام یزدان (دانا) ہے۔
یزدان، مرحوم پیار علی کا سب سے چھوٹا بیٹا، اپنے والد کے ہمراہ سلطان آباد اور دنیور کے سنگم پر واقع اونچی پہاڑی چراگاہوں کی طرف گیا تاکہ اپنی گائے کا پتہ لگایا جا سکے۔ یہ چراگاہیں، جو آٹھ گھنٹے کے پیدل پہاڑی سفر کے بعد پہنچنے پر میسر آتی ہیں، گرمیوں کے مہینوں میں مقامی لوگوں کے مویشیوں کی چراگاہ بنی ہوتی ہیں۔
پیار علی، جو سرینا ہوٹل ہنزہ کے ایک ایماندار اور محنتی ملازم تھے، اپنی چھٹیوں کے دوران گائے کو قابو میں رکھنے کی کوشش میں مصروف تھے۔ شدید گرمی اور جسمانی مشقت کے باعث وہ بے حد کمزور ہو چکے تھے، یہاں تک کہ وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے وہ بھی اپنے معصوم بیٹے کی آنکھوں کے سامنے۔
یہ وہ لمحہ تھا جب ایک بچے کی ہمت، محبت اور حاضر دماغی نے ایک ناقابلِ یقین مثال قائم کی۔
اکیلا۔ غم سے نڈھال۔ انسانی بستیوں سے کوسوں دور۔ خوف نے اسے شکست نہ دی۔ بارہ سالہ یزدان نے دکھ کے عالم میں بھی ہار نہ مانی۔ اُس نے اپنے والد کو ہوش میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی رونا، پکارنا، جھنجھوڑا لیکن والد کی خاموشی پہاڑوں میں گونجتی رہی۔ اس کربناک لمحے میں یزدان نے دکھ کو طاقت میں بدلا۔
یزدان کو معلوم تھا کہ کسی مدد کے بغیر وہاں سے نکلنا ہوگا۔ اس نے تین گھنٹے طویل دشوار گزار راستہ اکیلا طے کیا، کھائیاں عبور کیں، پتھریلے راستوں پر قدم جمائے، تاکہ اُس اونچائی تک پہنچ سکے جہاں چند گوالے موجود تھے اور موبائل سگنل دستیاب تھے۔
وہاں پہنچ کر، اس نے اپنی کانپتی انگلیوں سے وہ فون کال کی جو شاید اس کی زندگی کی سب سے اہم کال تھی۔ اُس نے رضاکاروں اور رشتہ داروں کو والد کی حالت اور مقام سے آگاہ کیا۔ یزدان کی اطلاع پر جماعتی آئی وی سی (Ismaili Volunteers Corps) کے حضرات نے فوری رسپانس دیا، کئی گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد پیار علی کی میت کو وادی تک لایا گیا۔
یہ صرف ایک سانحے کی کہانی نہیں ہے۔
یہ ایک بیٹے کی اپنے باپ سے بے مثال محبت کی داستان ہے۔
یہ ایک ننھے دل میں چھپی بے پناہ جرأت کی کہانی ہے۔
یہ یزدان (دانا) کی کہانی ہے ایک ایسا بچہ جس نے خوف کے لمحے میں ہمت کو چُنا، اور صدمے کی گھڑی میں عمل کو۔
اُس کے آنسوؤں میں طاقت ہے،
اُس کے قدموں میں ارادہ ہے،
اور اُس کی کہانی میں ایک سچے ہیرو کی جھلک ہے۔
07/07/2025
وادی غذر گلگت بلتستان کا وہ ضلع ہے جہاں پودوں کو مال مویشی سے بچانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ زیر نظر تصویر انکی اس مقصد کے لیے سب سے جدید ایجاد ہے۔ ناظرین آپ اس ٹیکنالوجی کے بارے میں کیا کہتے ہے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
04/07/2025
دنیور: شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے وفد نے 8 محرم الحرام کے حوالے سے جامہ مسجد دنیور کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد بین المسالک اختلافات کو ختم کر کے پیار و محبت بانٹنا اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سینئر اسکالر کریم خان نے امام حسین کی قربانی اور واقعے کربلا پر روشنی ڈالی۔
30/06/2025
ہسٹوریکل پوسٹ
سن 1960 ٕ میں لی گئی ناصر آباد پُل کی ایک نایاب تصویر۔
24/06/2025
اہم خبر🌾
گندم فی نفر کوٹہ 9 کلو ہونے کا امکان۔
نئی ریلیز آتے ہی عوام کو خوشخبری ملے گی.
19/06/2025
افسوس ناک خبر
اپر کوہستان داسو موڈ ہوٹل کے سامنے گلگت سے آنے والی کوسٹر دریا برد، اطلاعات کے مطابق کوسٹر میں چیری لوڈ تھی. ڈرائیور اور کنٹیکٹر نے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔
12/06/2025
امپھری محمد آباد دنیور میں محکمہ صحت اور گلگت بلتستان ڈی وارمننگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور بعض بچوں کے خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے دوا کے استعمال کے بعد چند بچوں کو وقتی طور پر جسمانی کمزوری، الٹی اور گھبراہٹ جیسے ری ایکشنز کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر محمد آباد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا بروقت علاج کیا گیا۔ الحمدللہ تمام بچے اب مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔اہل علاقہ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ ادارے کے مشکور ہیں۔ جہاں والدین کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بچوں کو بہترین طبی سہولیات بھی فراہم کیں۔
ادارہ آپ تمام کیلۓ یہ پیغام ارصال کرۓ،کہ شدید گرمی میں بچوں کو دوا دینے سے قبل کھانے یا دیگر حفاظتی اقدامات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
رپورٹ کاشف شاہ
05/06/2025
پبلک سروس میسج
عید کی آمد کے ساتھ ہی رینٹ کار والوں نے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔ اس مسلئے کے پیش نظر محکمہ پولیس نے شکایت سیل قائم کردیا۔ KKH پر سفر ہے دوران اگر آپ سے یا آپ کے کسی عزیز سے رینٹ کار والے زیادہ کرایہ لے رہے ہیں تو آپ ان نمبرز پر اطلاع دیں۔
شکریہ
Be the first to know and let us send you an email when GB TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.