Media 360

Media 360 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Media 360, Media/News Company, 1st floor Dubani Building Near UBL Airport Road Gilgit, Gilgit.

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہگلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریک...
26/08/2026

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ
گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا.
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سب سے پہلے بسین میں مجوزہ کھیلوں کے میدان کی سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے لیے درکار اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل کے فوراً بعد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ بسین میں کھیلوں کے میدان کا قیام علاقے کے نوجوانوں اور شہریوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اراضی کے حصول سمیت دیگر تمام ضروری امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے کو رواں مالی سال کے دوران ہر صورت مکمل کیا جا سکے.
اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے زون 3 کے جزوی علاقے میں جاری سینیٹری اینڈ سیوریج منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے منصوبے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت میسر آ سکے.
اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سپریم کورٹ اور اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شاہراہ قائد پر جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا، جس کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق 5 ستمبر تک سڑک کے 2,600 رننگ فٹ حصے پر کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے.

گلگت سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ...
26/08/2026

گلگت سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی سانحے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز ہسپتال آتشزدگی سانحے باعث قیمتی نومولود بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سانحہ افسوس ناک اور دل ہلا دینے والا ہے۔
یہ محض ایک سانحہ نہیں ہسپتالوں سمیت عوامی اداروں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی کے نظام پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔غفلت کے مرتکب زمہ داروں کے تعین کے ساتھ ایسے سانحات کے روک تھام کیلئے اقدامات کا دائرہ گلگت بلتستان تک فوری بڑھایا جائے
اس اندوہناک سانحے پر پوری غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں۔

رب العالمین غمزدہ والدین کو نعم البدل عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آمین

روالپنڈی سے چوری ہونے والی مہران کار کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس گلگت نے دوران ناکہ پکڑا تھا بعدازاں تمام تر قانونی کا...
25/08/2026

روالپنڈی سے چوری ہونے والی مہران کار کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس گلگت نے دوران ناکہ پکڑا تھا بعدازاں تمام تر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سب انسپکٹر عبدلواصب نے گاڑی کی چابیاں اصل مالک کے حوالے کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین نے 12ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات ...
25/08/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے 12ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تاجدار مدینہ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا، اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کیلئے اسوہئ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا مقدس دن ہمارے لئے تذکیروتجدید عہد کادن ہے تاکہ اہل اسلام تعلیمات نبویﷺ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے کو مثالی معاشرہ بناسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپؐ کی آفاقی تعلیمات کاخلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑ دیا جائے۔ آپؐ کی تعلیمات دکھی انسانیت کے لئے خوشیوں کی نوید ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پرمسرت اور بابرکت موقع پر مسلمانانِ عالم، خصوصاً تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس دن کی فضلیت،سعادت و برکت سے ہر مسلمان کا دل منوراور روشن کر دے اور وطن عزیز کو اس یومِ مبارک کے فیوض و برکات سے مالا مال کر دے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کیلئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔ آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضاء قائم کرنے کیلئے اسوہئ رسولﷺ کی پیروی ضروری ہے کیونکہ ہماری بقاء اور دینی و دینوی کامیابی اسی اسوہئ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجااور آپؐ کی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا ہے جس میں امت کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔ حضرت محمدؐ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔ نبی پاکؐنے اپنے اسوہئ حسنہ کی بدولت مختصر مدت میں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ نبی آخرالزماں ؐ نے امن وآشتی،اخوت،احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔نبی پاکؐ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے کیونکہ آج کے روز رب ذوالجلال نے وجہ کائنات حضرت محمدﷺ کی پیدائش کا دن رکھا ہے۔

تقریباً 10 سال پہلے راولپنڈی سے چوری ہونے والی (Suzuki Bolan )کیری ڈبہ کو ایکسائز پولیس غذر نے پکڑا تھا۔ آج راولپنڈی کین...
25/08/2026

تقریباً 10 سال پہلے راولپنڈی سے چوری ہونے والی (Suzuki Bolan )کیری ڈبہ کو ایکسائز پولیس غذر نے پکڑا تھا۔
آج راولپنڈی کینٹ تھانے کے عملے کی موجودگی میں *سب انسپکٹر راجہ رائیس احمد* ایکسائز پولیس کی طرف سے گاڑی کی چابیاں اصل مالک کے حوالے کر رہے ہیں۔

یہ واقعی خوش آئند بات ہے کہ اتنے سال بعد گاڑی اپنے اصل مالک تک پہنچ گئی۔ ایکسائز پولیس غذر کی یہ کارکردگی قابلِ تعریف ہے

پریس ریلیز مورخہ: 25 اگست 2026کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ کا کمشنر دفتر کا اچانک معائنہ ۔ملازمین کی حاضری کا جائزہ...
25/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 25 اگست 2026
کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ کا کمشنر دفتر کا اچانک معائنہ ۔ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا، بروقت حاضری اور عوامی خدمت کے حوالے سے احکامات جاری
کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ نے کمشنر آفس دیامر کا اچانک معائنہ کیا۔ دورے کے دوران دفتر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام آفیسران و عملہ کو وقت کی پابندی یقینی بنانے، سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سرکاری امور میں شفافیت و دیانتداری اپنانے کی ہدایت کی۔ کمشنر عظیم اللہ نے کہا کہ "سرکاری دفاتر کا قیام عوام کی خدمت کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی، غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر میں نظم و ضبط اور صفائی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے اور سرکاری فائلوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر دیامر جناب نثار احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گلگت شہر اور دیگر مضافات میں سڑکوں کی پرانی تہہ کو ہٹائے بغیر بار بار روڈ میٹلنگ (کارپٹنگ) کرنے سے ملحقہ دکانیں، مارکیٹی...
25/08/2026

گلگت شہر اور دیگر مضافات میں سڑکوں کی پرانی تہہ کو ہٹائے بغیر بار بار روڈ میٹلنگ (کارپٹنگ) کرنے سے ملحقہ دکانیں، مارکیٹیں، زرعی زمینیں اور گھر سڑک کی نسبت کئ فٹ نیچے چلے گئے ہیں، جو کہ ناقص شہری منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے مکینوں اور دکان داروں کو شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔بنیادی وجوہات پرانی تہہ نہ کھرچنا: نئی روڈ بناتے وقت پرانی اسفالٹ یا پکی تہہ کو ختم (مِلنگ) کیے بغیر اس کے اوپر نئی تہہ ڈال دی جاتی ہے، جس سے ہر بار روڈ کا لیول کئی فٹ اوپر اٹھ جاتا ہے۔ تعمیراتی کاموں میں مقامی سطح پر املاک کے دروازوں اور دکانوں، گھروں کے فرش کے لیول کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ سڑکیں اونچی ہونے سے بارش کا پانی دکانوں اور گھروں کے اندر داخل ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ جس سے کاروبار متاثر ہوتا ہے۔گھروں اور زمینوں کے اندر پانی کھڑا ہونے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں، کروڑوں روپے خرچ کر کے اپنے دروازے اور فرش دوبارہ اونچے کرنے پڑ رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں (جیسے مواصلات و تعمیرات C&W،این ایچ اے) کو آئندہ سڑک بناتے وقت پرانی تہہ کھرچنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔ ہماری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس اہم ایشو کو اسمبلی سے باظابطہ منظور کروا کر انتظامیہ کے زریعے عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ شکریہ 🙏
منجانب نور حق اعلیٰ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق و امیدوار صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان حلقہ 15 دیامر 1

چلاس؛  اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات دیامر استور ڈویژن  شفقت محمود نے اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد دیامر خالد انور سے ان کی نئی تعینا...
25/08/2026

چلاس؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات دیامر استور ڈویژن شفقت محمود نے اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد دیامر خالد انور سے ان کی نئی تعیناتی پر ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فری سٹائل پولو گلگت بلتستان اور چترال کے اپنے دور کے تین عظیم اور مشہور کھلاڑی ایک ہی فریم میں مقبول علی خان،بلبل جان او...
25/08/2026

فری سٹائل پولو گلگت بلتستان اور چترال کے اپنے دور کے تین عظیم اور مشہور کھلاڑی ایک ہی فریم میں مقبول علی خان،بلبل جان اور شہزادہ سکندر الملک

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تمام شیرنیوں کو مخصوص نشستوں پر شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں خاص طور پر میری پیا...
24/08/2026

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تمام شیرنیوں کو مخصوص نشستوں پر شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں خاص طور پر میری پیاری دوست محترمہ مریم کشمیری صدر خواتین ونگ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات آپ کی محنت قیادت اور خواتین کے لیے لگن قابلِ فخر ہے ساتھ ہی میں آزاد کشمیر کے صدر اور پارٹی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے خواتین کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ان کا جائز حق دیا اور اقدار کی اصل نمائندگی کو ممکن بنایا یہ کامیابی صرف نشستوں کی نہیں بلکہ کشمیر کی بیٹیوں کے عزم اور بااختیار مستقبل کی علامت ہے۔حکیمہ سلطانہ صدر وومن ونگ چی بی

Address

1st Floor Dubani Building Near UBL Airport Road Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media 360 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share