14/10/2025
شاہ رئیس صاحب گلگت کے وسنیک ہیں ان کی کتاب "داستان آثار الباقیہ " چھپائی کےمراحل طے کر کے منظر عام پرآچکی ہے ۔ یہ کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے گلگت بلتستان کی لوک کہانیوں پر مشتمل ہے ۔ پرانے زمانے میں دادا دادی کی کہانیاں (شلوک) سب نے سنی ہوں گی لیکن رئیس صاحب نے ان کہانیوں کو نہ صرف یاد رکھا بلکہ ضبط تحریر میں لاکر محفوظ کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب انہی کہانیوں کا مجموعہ ہے ۔ یہ کتاب جو حال ہی میں مارکیٹ میں آئی ہے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ایک دلچسپ تحفہ ہے ۔ مصنف شاہ رئیس خان نے اسے اس انداز میں لکھا ہے کہ پڑھنے والے کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ خود اس داستان کا حصہ بن گیا ہے ۔
اس کتاب میں موجود کہانیاں سبق آموز بھی ہیں اور ان میں تاریخ و ثقافت سے آشنائی بھی ہے ۔
اگر آپ کہانیوں کے شوقین ہیں یا اپنے بچوں کے لیئے کچھ نیا اور متاثر کن تلاش کررہے ہیں تو یہ کتاب ضرور لیں ۔