G For Gojra

G For Gojra گوجرہ کی آواز | Gojra Ki Awaz

پمز ہسپتال میں واحد زندہ بچ جانے والی بچی کی خالہ کا بیان
26/08/2026

پمز ہسپتال میں واحد زندہ بچ جانے والی بچی کی خالہ کا بیان

پمز ہسپتال واقعہ پر کس کو استعفی دینا چاہیے ؟1۔ وزیراعظم 2۔ وزیر صحت عوامی سوال
26/08/2026

پمز ہسپتال واقعہ پر کس کو استعفی دینا چاہیے ؟
1۔ وزیراعظم
2۔ وزیر صحت
عوامی سوال

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس میں آگ ...
26/08/2026

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس میں آگ لگنے کی وجہ ایئرکنڈیشنر کمپریسر یا الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے بجائے انکیوبیٹر کے ساتھ منسلک آکسیجن کی مقدار جانچنے والے نیبولائزر کے پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔

بی بی مریم نواز : ہم نے شیر پر مہر لگائی تھی ، کچھ خیال کرو ہمیں معافی دے دو ۔۔۔۔۔ لاہور کے ایک محنت کش کی ہاتھ جوڑ کر ا...
26/08/2026

بی بی مریم نواز : ہم نے شیر پر مہر لگائی تھی ، کچھ خیال کرو ہمیں معافی دے دو ۔۔۔۔۔ لاہور کے ایک محنت کش کی ہاتھ جوڑ کر التجا ۔۔۔

ریڑھی پر گھوم پھر کر پھل بیچنے والے اس شخص نے بتایا کہ اسکی 5 جوان بیٹاں اور ایک سب سے چھوٹا بیٹا ہے ، وہ پورے خاندان کا کفیل ہے اور سالوں سے ریڑھی پر سبزی اور پھل فروخت کرتا ہے مگر اب ریڑھی کے ساتھ گھر سے نکلنا محال ہے کئی بار ایک ڈی اے والوں نے ریڑھی چھین لی ،

مال بھی لے گئے اب اس روز روز کی چھپن چھپائی سے تنگ آچکا ہوں ایسے لگتا ہے میں کوئی چور ڈا۔کو ہوں ہر وقت پکڑے جانے کا خوف رہتا ہے ۔۔۔ وزیراعلیٰ صاحبہ : آپ کا شہر ہے آپ کا صوبہ ہے

جیسے مرضی چلائیں لیکن مجھے صرف یہ بتائیں کہ میں کہاں جاؤں میرے جیسے مزدور کس سے فریاد کریں ، اگر سڑکوں پر بھیک مانگنا شروع کردوں تو یقین ہے وہ کام بھی کوئی نہیں کرنے دے گا اتنے پیسے نہیں کہ دکان کرائے پر لوں اور دکان میں سامان ڈال کر کاروباری بن جاؤں ،

میڈم صاحبہ ہم نے آپ کو ووٹ ڈالے تھے ، خدارا ہمارا کچھ خیال کریں اب مجھ جیسے لاکھوں لوگوں کے گھروں میں فاقوں اور کچھ کھا کر زندگی سے جان چھڑانے کی نوبت آگئی ہے ۔۔ہمیں اس انجام سے بچا لیں ۔۔۔۔

مولانا ناصر مدنی کا سوال عمران خان کو اسلام آباد کے ہسپتال نہیں جانے دیا خود علاج کے لئے لندن چلے جاتے ہیں
26/08/2026

مولانا ناصر مدنی کا سوال
عمران خان کو اسلام آباد کے ہسپتال نہیں جانے دیا خود علاج کے لئے لندن چلے جاتے ہیں

کرک کے سپوت حامد رسول نے وطن پر جان قربان کر دی۔اس المناک واقعے پر پورے علاقے میں فضا سوگوار ہے اور شہید کے درجات کی بلن...
26/08/2026

کرک کے سپوت حامد رسول نے وطن پر جان قربان کر دی۔

اس المناک واقعے پر پورے علاقے میں فضا سوگوار ہے اور شہید کے درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ قوم ان تمام ماؤں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے جن کے بہادر بیٹے ملک و قوم کے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

Via: Pak Military Things

🚨 پمز اسلام آباد سانحہ: ممکنہ حکومتی اور انتظامی غفلت؟ سوال صرف یہ نہیں کہ آگ کیسے لگی؟اصل سوال یہ ہے کہ اگر آگ ایک حادث...
26/08/2026

🚨 پمز اسلام آباد سانحہ: ممکنہ حکومتی اور انتظامی غفلت؟

سوال صرف یہ نہیں کہ آگ کیسے لگی؟

اصل سوال یہ ہے کہ اگر آگ ایک حادثہ تھی تو اسے اتنا بڑا سانحہ بننے سے کیوں نہ روکا جا سکا؟

شفاف اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو اور آئندہ کسی ہسپتال میں معصوم نومولود اس طرح بے یار و مددگار نہ رہیں۔

اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔القرآن آئیں مل کر پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی س...
26/08/2026

اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔القرآن
آئیں مل کر پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ہی ہے۔

میاں محمود الرشید صاحب بزرگ سیاستدان ہیں جو کہ تقریباً چار سال سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، آج اچانک طبعیت ناسازی کے بعد ا...
25/08/2026

میاں محمود الرشید صاحب بزرگ سیاستدان ہیں جو کہ تقریباً چار سال سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، آج اچانک طبعیت ناسازی کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا اور آپریشن کے بعد ہسپتال میں مناسب دیکھ بھال کی بجائے فوری طور پر جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔

عدالت نے بجلی بلوں میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا اور اسی نوعیت کی دیگر ...
25/08/2026

عدالت نے بجلی بلوں میں مختلف ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا اور اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو بھی یکجا کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگست کے بجلی بل میں اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے تاہم ان کی کوئی وضاحت درج نہیں تھی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے بل پر موجود بار کوڈ ڈی کوڈ کرنے کے بعد ایکسٹرا ٹیکس اور فُردر ٹیکس عائد ہونے کا انکشاف ہوا۔

درخواست گزار کے مطابق یہ ٹیکسز اس سے قبل بجلی کے بلوں میں شامل نہیں تھے اور نہ ہی ان کے نفاذ کی کوئی واضح وجہ بتائی گئی۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Address

Gojra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G For Gojra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share