Usman Goraya

Usman Goraya Physics Graduate| Data Analyst | Researcher

Unlock the Power of Data with Professional Analytics ServicesIn today’s competitive world, every decision matters. With ...
21/09/2025

Unlock the Power of Data with Professional Analytics Services

In today’s competitive world, every decision matters. With the right data insights, you can optimize strategies, reduce risks, and boost performance.

I provide end-to-end Data Analytics Services including:
✅ Data Preprocessing
✅ Exploratory Data Analysis (EDA)
✅ Data Visualization
✅ Feature Engineering
✅ Supervised Machine Learning Models
✅ Streamlit Dashboards
✅ Python Solutions

📊 Whether you’re a business owner, researcher, or student, I can help you transform raw data into actionable insights that drive real results.

👉 Contact me today and take the first step toward data-driven growth.

📩 WhatsApp: 03065250179
📧 Email: [email protected]
🔗 LinkedIn: Muhammad Usman

23/08/2025
پاکستان کا اصل مقصد اور ہماری ذمہ داری“ اور جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہ کرے، تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں۔”(سورۃ ا...
14/08/2025

پاکستان کا اصل مقصد اور ہماری ذمہ داری

“ اور جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق فیصلہ نہ کرے، تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں۔”
(سورۃ المائدہ، آیت 44)

یہ صرف ایک آیت نہیں، بلکہ ایک اعلان ہے۔ اعلان اس بات کا کہ زمین پر فیصلے اللہ کے قانون کے مطابق ہوں، یہی ایک مسلمان کی اصل پہچان اور ذمہ داری ہے۔ آج، جب ہم پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر جشنِ آزادی منا رہے ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے دل سے ایک سوال کریں: کیا ہم اس مقصد کے قریب پہنچے ہیں جس کے لیے یہ وطن حاصل کیا گیا تھا؟

پاکستان کا قیام کسی حادثے یا وقتی سیاست کا نتیجہ نہیں تھا۔ یہ ایک نظریے کا پھل تھا — وہ نظریہ کہ ایک خطہ زمین ایسا ہو جہاں ہم قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزار سکیں، جہاں عدل، مساوات اور امن محض نعرے نہیں بلکہ عملی حقیقت ہوں۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بارہا کہا:

> “پاکستان کا قیام، اللہ کے فضل سے، آج ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے، لیکن اپنی ریاست کا قیام بذاتِ خود ایک مقصد نہیں تھا بلکہ ایک ذریعہ تھا۔ مقصد یہ تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسی ریاست ہو جہاں ہم آزاد انسان کی حیثیت سے سانس لے سکیں اور جہاں اسلامی معاشرتی انصاف کے اصول آزادانہ طور پر رائج ہو سکیں۔" (کراچی، 11 اکتوبر 1947)

لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 78 برس میں ہم نے مختلف نظام آزما ڈالے — مغربی جمہوریت، آمریت، مخلوط قوانین — مگر نتیجہ وہی نکلا: مہنگائی، کرپشن، ناانصافی اور مایوسی۔ یہ اس لیے ہوا کیونکہ ہم نے اصل راستہ چھوڑ دیا۔ وہ راستہ جس کی طرف قائداعظم نے ہمیں یوں متوجہ کیا:

> “مغربی معاشی نظریات اور طریقہ کار کو اپنانا ہمیں ایک خوش اور مطمئن قوم بنانے کے مقصد میں مدد نہیں دے گا۔ ہمیں اپنی تقدیر اپنے انداز میں سنوارنی ہوگی اور دنیا کے سامنے ایک ایسا معاشی نظام پیش کرنا ہوگا جو اسلام کے حقیقی تصورِ مساوات اور معاشرتی انصاف پر مبنی ہو۔” (کراچی، 1 جولائی 1948)

قرآن ہمیں اجتماعی زندگی کا اصول بھی بتاتا ہے:
“… اور وہ لوگ جو اپنے رب کی دعوت کو قبول کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، اور اپنے معاملات باہمی مشورے سے طے کرتے ہیں، اور جو ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔”
(سورۃ الشوریٰ، آیت 38)

یہ ہے اسلامی نظام کی بنیاد — فیصلے اللہ کے قانون کے مطابق، اور اجتماعی معاملات شوریٰ و عدل پر قائم۔

نبی کریم ﷺ نے بھی اس ذمہ داری کو یوں بیان فرمایا:"تم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہے اور ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔"
(صحیح بخاری و صحیح مسلم)

قائداعظم نے اسی سوچ کو الفاظ دیے:

“اب آپ کو اپنے وطن کی سرزمین پر اسلامی جمہوریت، اسلامی معاشرتی انصاف اور مساوات کی حفاظت کرنی ہے۔ ایمان، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کے جذبے سے کوئی بھی مقصد ایسا نہیں جو آپ حاصل نہ کر سکیں۔” (ملیر، 21 فروری 1948)

میرے عزیز طلبہ اور نوجوانو! آپ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں۔ آپ کا علم، کردار اور ایمان اس قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اگر ہم نے سچی نیت سے اللہ کے نظام کو اختیار کر لیا، تو یہ وطن ایک ایسی فلاحی ریاست بن سکتا ہے جو دنیا کے سامنے اسلام کے عدل و انصاف کا عملی نمونہ ہو۔

آج کے دن، آئیں یہ عہد کریں کہ ہم قائد کے خواب کو پورا کریں گے۔ ہم پاکستان کو اس راستے پر ڈالیں گے جس کے لیے یہ بنا تھا — تاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا قانون نافذ ہو، اور دنیا دیکھے کہ اسلام کا نظام انسانیت کو امن، عدل اور خوشحالی کیسے عطا کرتا ہے۔

Muhammad Usman Goraya

یہ تصویر اسلامی تعلیمات کا عملی مظاہرہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"الراحمونَ يرحمُهمُ الرَّحمنُ، ارحموا من في الأرضِ يرحمْ...
05/08/2025

یہ تصویر اسلامی تعلیمات کا عملی مظاہرہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"الراحمونَ يرحمُهمُ الرَّحمنُ، ارحموا من في الأرضِ يرحمْكم من في السَّماءِ"
(سنن الترمذی: 1924)
ترجمہ:"رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم کرتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"

یہ بچہ جب اپنے ہاتھ میں موجود کھانے کو ایک جانور کے ساتھ بانٹتا ہے تو یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اسلام صرف انسانوں کے ساتھ نہیں، بلکہ ہر مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔
یہ عمل احسان، عدل اور رحمت کی بہترین مثال ہے اور ایسی تصویر کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، کیونکہ یہ انسانیت کی وہ
شکل ہے جو آج کی دنیا میں بہت نایاب ہو چکی ہے۔

02/07/2025

😭😭😭😭ریڈنگ ہوگئی ۔۔ ۔۔میرا سب سے چھوٹا بیٹااحتشام بھاگتا گرگراتا ہوا خوشی سے جھومتا آیا ابو ابو ریڈنگ کرنے والے انکل آگئے ۔اب ہم موٹر چلاکر نہاسکیں گے ۔اب ہم رات کو پنکھا بھی چلائیں گے ہیں نا ابو ۔وہ جلدی جلدی بول رہا تھا میں اس کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا تھا جیسے اسے کوئ خزانہ مل گیا ہو۔۔خوش کیوں ناہوتا کیوں کہ میٹر ایک سو ستر یونٹ کراس کرچکا تھا اور ابھی ریڈنگ میں سات دن باقی تھے ۔میں نے گھر میں بجلی پر چلنے والی ہر چیز بند کردی ۔دو دن کیلئے بچوں کو گاؤں بھیج دیا ۔دن کو پنکھا چلتا تو رات کو بند رکھتے ۔اور پھر 28تاریخ کا انتظار کرنے لگے کہ کب ریڈنگ کی تاریخ آئے اور ہم دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ جائیں کیونکہ اگر دوسو ایک مرتبہ کراس ہوگئے تو پھر اگلے چھے ماہ تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ۔۔اور آج وہ دن آہی گیا جسکا سب محلے والوں کو انتظار تھا ۔شکر الحمد اللہ ۔آج ریڈنگ ہوگئی ہے گھر میں عید کاسماں ہے میرے بچے اب پنکھا چلا کر سو رہے ہیں ۔۔دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ گئے الحمد اللہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقتباس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#پاکستان

‏جب افغانستان 🇦🇫 کی باری آئی،تو عراق 🇮🇶 والوں نے سوچا: “یہ اُن کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔”جب عراق کی باری آئی،تو لیبیا 🇱🇾 ...
23/06/2025

‏جب افغانستان 🇦🇫 کی باری آئی،
تو عراق 🇮🇶 والوں نے سوچا: “یہ اُن کا مسئلہ ہے، ہمارا نہیں۔”
جب عراق کی باری آئی،
تو لیبیا 🇱🇾 والوں نے کہا: “ہم محفوظ ہیں، یہ اُن کا انجام ہے۔”
جب لیبیا تباہ ہوا،
تو شام 🇸🇾 والوں نے آنکھیں بند کر لیں۔۔
جب شام کا خون بہا،
تو لبنان 🇱🇧 والوں نے سمجھا کہ یہ آگ اُن تک نہیں پہنچے گی۔
جب لبنان جھلسا،
تو #ایران 🇮🇷 والوں نے بھی یہی سوچا: “یہ ہمارا وقت نہیں۔”
اور اب۔۔۔!!
جب ایران پر وقت آیا ہے،
تو ہم، #پاکستانی 🇵🇰 بھی وہی سوچ رہے ہیں:
“یہ اُن کا مسئلہ ہے، ہماری باری کبھی نہیں آئے گی۔”
لیکن۔۔۔!!
اب سوچنا پڑے گا!
کیونکہ تاریخ گواہ ہے،جو تماشائی بن کر ظلم دیکھتا ہے۔ وہ جلد ہی خود اسی سٹیج پر ہوتا ہے۔
امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا۔۔۔ ورنہ۔۔💥 بہت دیر ہو جائے گی 🥺

15/06/2025

کل رات #پاکستان نے اپنا سسٹم آن کر کے ایران کو دیا😎
#انڈین میڈیا

30/05/2025

17/05/2025
پاکستان نے جو میزائل بھارت پر دھاگے ہیں وہ اپنے بچوں کے نام  کیے ہیں جن کو بھارت نے شہید کیا تھا
10/05/2025

پاکستان نے جو میزائل بھارت پر دھاگے ہیں وہ اپنے بچوں کے نام کیے ہیں جن کو بھارت نے شہید کیا تھا



Address

Gojra
36120

Telephone

+923436314947

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Goraya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usman Goraya:

Share