08/01/2025
گوجرہ
ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 6 شہری مال و زر سے محروم، پولیس وارداتوں پر پانے میں ناکام
چکنمبر 278 ر۔ب کے رہائشی محمد فاروق کی مونگی روڈ پر واقع کباڑ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ڈاکوؤں نے آ کر اس سے گن پوائنٹ پر35 ہزار روپے سے زائد نقدی، 3 قیمتی موبائل اور 500 ریال چھین لئے، تکیہ پھمن سائیں کے رہائشی نصیر احمد سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا گیا جبکہ نامعلوم چوروں نے چک نمبر 243 گ۔ب کلیان پور کے ظہور الحق کی کریانہ دکان کے تالے توڑ کر اندر سے 17 ہزار روپے نقدی اور سامان کریانہ, سمندی روڈ پر ریاض بٹ کی شوز فیکٹری سے 50 ہزار نقدی اور 7 لاکھ مالیت کے جوتے، پینسرہ روڈ کے مدثر کی بیکری سے 20 ہزار نقدی، سعید امین کی ریلوے روڈ پر واقع سینیٹری کی دکان سے 2 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔