
03/05/2025
گوجرہ والو! آنکھیں کھولو، آواز بلند کرو!
جب کوئی افسر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے
جب کوئی بیٹی تمہارے شہر کو بہتر دیکھنا چاہتی ہے
جب اسٹنٹ کمشنر صدف اکبر جیسے فرض شناس لوگ نظام بدلنا چاہتے ہیں
تو پرانے دھندے، پرانی سوچیں، پرانی رکاوٹیں ان کے راستے میں آتی ہیں!
صدف اکبر گوجرہ کی ترقی کےلیے کام کرنا چاہتی ہے
شفافیت، انصاف، اور ایمانداری کی پہچان ہے
مگر افسوس! اسے کام کرنے نہیں دیا جا رہا
ادارے نہیں چاہتے کہ تمہارا شہر سنورے،
اسی لیے تبادلے کے دباؤ ڈالے جا رہے ہیں!
اسی لیے آئے روز ہڑتال کرکے بلیک میل کیا جارہا ہے
کیا تم خاموش رہو گے؟
کیا تم اپنی گلیوں کی روشنی بجھنے دو گے؟
کیا تم اپنی نسلوں کا مستقبل ایسے ہی چھوڑ دو گے؟
نہیں!
ہم ساتھ دیں گے ہر اس ہاتھ کا جو خدمت کرنا چاہتا ہے
ہم آواز بنیں گے ہر اس دل کی جو گوجرہ سے محبت کرتا ہے
آؤ، مل کر کہیں:
صدف اکبر اکیلی نہیں — گوجرہ جاگ رہا ہے!
Assistant Commissioner Gojra Deputy Commissioner Toba Tek Singh