Gojra.pk - Explore Gojra Digitally

Gojra.pk - Explore Gojra Digitally گوجرہ کی سب سے پہلی اور جامع ویب سائٹ
gojra.pk

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے بتایا ہے کہ اتوار کی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رکن صوبائی اسمبلی ک...
10/05/2026

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے بتایا ہے کہ اتوار کی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
آر پی او نے مزید بتایا کہ مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد ضیغم عباس، ندیم، حق نواز اور خالق داد جان سے گئے، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار ایوب گادھی سمیت شہباز اور ریاض شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں بھی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Address

Gojra
36120

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gojra.pk - Explore Gojra Digitally posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gojra.pk - Explore Gojra Digitally:

Share