خبر کی دنیا

خبر کی دنیا For News Update 24 hours open this page

04/10/2025
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہSee more..
03/10/2025

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہSee more..

ا مطلع کیا جاتا ھے کہگیس (ایل این جی LNG)کے گھریلو کنکشن کھل چکے ہیں اور فائلیں جمع  ھونی شروع ہوگئی ہیں فائل کے لئے مند...
02/10/2025

ا مطلع کیا جاتا ھے کہ
گیس (ایل این جی LNG)
کے گھریلو کنکشن کھل چکے ہیں اور فائلیں جمع ھونی شروع ہوگئی ہیں
فائل کے لئے مندرجہ ذیل کاغذات
بجلی کا بل ، پوری گلی میں کسی کا گیس کا بل
ساتھ لگانا درخواست گزار کی شناختی کارڈ کی کاپی ، فرد یا رجسٹری ،اور ایک حلف نامہ دیاگیا یہ سو روپے والے اسٹام پر پرنٹ کرانا اور پورافارم پر
کرنا اس کے بعد فائل مکمل ہوگی

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ  آفس میں پیرا فورس کی فارمل کمانڈ  سلامی پریڈ کا انعقادپیرا فورس کے نوجوانوں نے شاندار سلامی او...
01/10/2025

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں پیرا فورس کی فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا انعقاد

پیرا فورس کے نوجوانوں نے شاندار سلامی اور مارچ پاسٹ پیش کیا

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے پریڈ کا معائنہ کیا

ڈی سی محمد نعیم سندھو نے فورس کے افسران و جوانوں سے تفصیلی خطاب کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا فورس کا قیام عمل میں آیا

پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات اور انفورسمنٹ کے لیے پیرا فورس قائم کی گئی

پیرا فورس کو قلیل مدت میں وسائل سمیت فعال کر دیا گیا

حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو پیرا فورس سے بڑی توقعات ہیں، ڈپٹی کمشنر

فورس کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر

فرائض دیانتداری، نظم و ضبط اور پروفیشنل انداز میں انجام دینے کی ضرورت ہے، ڈی سی

پیرا فورس پرائس کنٹرول اور انسداد تجاوزات میں فعال کردار ادا کرے گی

انتظامی امور اور انفورسمنٹ میں پیرا فورس کی خدمات حاصل کی جائیں گی

فورس کے جوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں، ڈی سی

حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد پیرا فورس کی اولین ذمہ داری ہے

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے

سلامی پریڈ میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ بھی شریک ہوئے

سی ای او ایجوکیشن اور چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال اور دیگر ضلعی افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے

نسلِ انسانی کا آغاز حضرت نوح علیہ السلام کے بعدقرآنِ پاک اور قدیم الہامی روایات کے مطابق آج روئے زمین پر جتنے انسان بستے...
01/10/2025

نسلِ انسانی کا آغاز حضرت نوح علیہ السلام کے بعد
قرآنِ پاک اور قدیم الہامی روایات کے مطابق آج روئے زمین پر جتنے انسان بستے ہیں وہ سب حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ حضرت نوح علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ نبی تھے، جنہیں ایک ایسی قوم کی طرف بھیجا گیا جو شرک اور گمراہی میں مبتلا ہو چکی تھی۔ انہوں نے ساڑھے نو سو سال تک اپنی قوم کو ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دی، مگر اکثریت نے انکار کیا۔ آخرکار اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم طوفان کے ذریعے نافرمانوں کو ہلاک کر دیا اور اہلِ ایمان کو نجات دی۔
حضرت نوح علیہ السلام کے چار بیٹے تھے:
1.. یافث4. حام3کنعان سام2(یام)
طوفان سے پہلے حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کنعان کو بھی دعوت دی کہ وہ کشتی میں سوار ہو جائے، مگر اس نے غرور اور کفر میں ڈوبے رہنے کا انتخاب کیا اور قوم کے ساتھ غرق ہو گیا۔ اس کی والدہ اور باقی اہلِ خانہ بھی جو ایمان نہ لائے تھے، اسی انجام کو پہنچے۔
اس طرح طوفان کے بعد زمین پر انسانوں کا نیا آغاز حضرت نوح علیہ السلام کے تین بیٹوں — سام، حام اور یافث — کی نسل سے ہوا۔ یہی نسلیں مختلف سمتوں میں پھیل کر آج کے تمام انسانوں کی آبادی کی بنیاد بنیں۔
سام بن نوح علیہ السلام
سام حضرت نوح علیہ السلام کے بڑے بیٹوں میں سے تھے۔ طوفان کے بعد وہ مشرق کی طرف، خاص طور پر یمن میں آباد ہوئے۔
ان کی نسل سے عرب، فارس، روم، بنی اسرائیل، آشوری، ارمنی، اور کلدانی جیسی بڑی اقوام وجود میں آئیں۔ سام کو "ابوالعرب" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ عرب قبائل کا سلسلہ نسب انہی تک پہنچتا ہے۔
بنی اسرائیل بھی سام کی اولاد ہیں اور اسی نسبت سے انہیں "سامی اقوام" کہا جاتا ہے۔ سام کی نسل نے جزیرہ نما عرب، عراق، شام، فلسطین اور ایران جیسے خطوں میں اپنی تہذیبیں قائم کیں۔
حام بن نوح علیہ السلام
حام طوفان کے بعد براعظم افریقہ میں آباد ہوئے۔ ان کی نسل سے مصری، حبشی، نوبی، بربر، کنعانی، ہندی، اور کچھ جنوبی ایشیائی اقوام پیدا ہوئیں۔
مصراِیم بن حام نے قدیم مصری تہذیب کی بنیاد رکھی۔ ان کے بیٹوں کی نسل میں افریقہ اور بعض ایشیائی خطوں میں پھیلی ہوئی اقوام شامل ہیں۔ زیادہ تر حام کی نسل والے گہرے رنگت اور مضبوط جسمانی ساخت کے مالک تھے
یافث بن نوح علیہ السلام
یافث سب سے بڑے یا بعض روایات کے مطابق درمیانی بیٹے تھے، جو شمال اور مغرب کی سمت میں آباد ہوئے۔ ان کی نسل سے ترک، روس، تاتار، مغول، چین، جاپان، یاجوج ماجوج، یونانی اور شمالی یورپ کی اقوام پیدا ہوئیں۔
یہ نسل دنیا کے سرد اور معتدل علاقوں میں پھیلی اور تجارت، جہازرانی اور جنگی فنون میں مہارت حاصل کی۔
آج زمین پر بسنے والے تمام انسان، چاہے وہ کسی بھی نسل زبان یا رنگ کے ہوں، حضرت نوح علیہ السلام کے ان تین بیٹوں سام، حام اور یافث کی اولاد ہیں۔ اس حقیقت کو جان کر انسان کو احساس ہوتا ہے کہ پوری انسانیت ایک ہی خاندان کی اولاد ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ عدل احترام اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔
🌍 آج زمین پر جتنے بھی انسان ہیں، سب کا نسب حضرت نوحؑ کے تین بیٹوں — سام، حام اور یافث — سے جڑتا ہے طوفانِ نوح کے بعد یہی تینوں نسلِ انسانی کو دنیا کے کونے کونے میں لے کر پھیلے
﴿وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ﴾
ترجمہ: اور ہم نے نوح کی اولاد ہی کو باقی رہنے والا بنایا۔ (سورۃ الصافات: 77)

30/09/2025

احتیاط کیجئے
کسی بھی انجان شخص مانگنے والے کوئی چیز بیچنے والے کیلئے گھر کا دروازہ مت کھولیں
مولا پاک سب پر رحم فرمائے آمین🤲

28/09/2025

حکومت پنجاب کا بڑا اقدام ، محنت کشوں کے بچوں کی سکول ٹرانسپورٹ میں کیمروں کی تنصیب کا آغاز۔۔۔

27/09/2025

قصور تھانہ اے ڈویژن
کی حدود میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا نوجوان زخمی حالت میں گرفتار۔
20 سالہ لڑکی سے گلی میں جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی نازیبا حرکات کرنا مہنگا پڑ گیا
سی سی ڈی کا ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا دورانِ مزاحمت نیفیے سے اپنا دستی پسٹل نکالتے ہوئے فائر لگنے سے ملزم زخمی۔
زخمی ملزم کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

*تھانہ مرید والا کی حدود میں چک نمبر 196 گ ب میں کھیتوں میں بیٹھے خانہ بدوشوں پر فائرنگ کر کے ایک مرد اور لڑکی کو  زخمی ...
26/09/2025

*تھانہ مرید والا کی حدود میں چک نمبر 196 گ ب میں کھیتوں میں بیٹھے خانہ بدوشوں پر فائرنگ کر کے ایک مرد اور لڑکی کو زخمی کر دیا
لڑکی اور لڑکے کی ٹانگ میں فائر لگا حملہ اور نادیہ نامی لڑکی کو جو کہ زخمی ماجد کی بیوی ہے اغوا کر لے گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی .*

ا مطلع کیا جاتا ھے کہ   گیس (ایل این جی LNG)کے گھریلو کنکشن کھل چکے ہیں اور فائلیں جمع  ھونی شروع ہوگئی ہیں فائل کے لئے ...
25/09/2025

ا مطلع کیا جاتا ھے کہ
گیس (ایل این جی LNG)
کے گھریلو کنکشن کھل چکے ہیں اور فائلیں جمع ھونی شروع ہوگئی ہیں
فائل کے لئے مندرجہ ذیل کاغذات
بجلی کا بل ، پوری گلی میں کسی کا گیس کا بل
ساتھ لگانا درخواست گزار کی شناختی کارڈ کی کاپی ، فرد یا رجسٹری ،اور ایک حلف نامہ دیاگیا یہ سو روپے والے اسٹام پر پرنٹ کرانا اور پورافارم پر
کرنا اس کے بعد فائل مکمل ہوگی

Address

Gojra
12345

Telephone

+923004693365

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خبر کی دنیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share