19/09/2024
*گوجرہ /اندھا قتل ٹریس آؤٹ*
گوجرہ : * 9سالہ بچے کو کھیتوں میں لیجا کر جنسی حوس کا نشانہ بنا قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار ڈی ایس پی اختر وینس کی ہنگامی پریس کانفرنس ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا
گوجرہ : تھانہ صدر کے نواحی چک 372 ج ب اضافی آبادی سے سہیل عرف شیرو نامی بچہ جسکی عمر 9/10سال تھی گذشتہ 6 روز سے غائب تھا بچے کے والد کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ نمبر1032/24تھانہ صدر گوجرہ میں درج کیا گیاڈی پی او نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ و دیگر ملازمین پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس نے تلاش کے دوران بچے کی لاش فصل جوار کھیت سے برآمد کی جس پر مقدمہ میں دفعہ302 ت پ ایزاد کی گئی۔ اسی دوران پولیس ٹیم کو شواہد ملے کہ اسی گاؤں کے شخص جاوید ولد اسلم قوم ملک کے ساتھ بچے کو جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس ٹیم نے جاوید کو حراست پولیس میں لیکر انٹیروگیشن کی تو ملزم جاوید نے 9 سالہ بچے سہیل عرف شیرو کو قتل کرنا تسلیم کیا اور اعتراف کیا کہ اس نے چارہ لینے آئے سہیل کے ساتھ بد فعلی کی اور بعد میں بچے کو راز افشاء ہونے کے خوف سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔واضح رہے کہ ملزم بچے کے گھر والوں کے ساتھ ملکر بچے کو تلاش بھی کرتا رہا بچے کی گمشدگی اور اسکی لاش ملنے سے علاقہ میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی تھی ملزم کی گرفتاری سے عوام الناس میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے اہل علاقہ اور شہریوں نے پولیس کی اس کامیابی کو سراہا ہے۔