21/08/2026
گوجرہ میں ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کا بڑا جائزہ 🚨🏥🌳
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح، صحت کی سہولیات اور شہری ترقی کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کا تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے THQ ہسپتال گوجرہ، میونسپل کمیٹی، جناح پارک، سبزی و فروٹ منڈی اور جھنگ گوجرہ روڈ کا معائنہ کیا اور جاری و مکمل ہونے والے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
🏥 THQ ہسپتال: ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، طبی سہولیات کا جائزہ، جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے معذور افراد میں ویل چیئرز اور مریضوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
🚧 میونسپل کمیٹی: زیرِ تعمیر واٹر سٹوریج ٹینک اور ڈرینج لائن کا معائنہ، تعمیراتی معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات۔
🌳 جناح پارک: بحالی اور تزئین و آرائش کے بعد شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ، صفائی اور سہولیات مستقل برقرار رکھنے کی ہدایت۔
🥦 سبزی و فروٹ منڈی: ٹف ٹائلز اور شیڈ کی تنصیب کے بعد شہریوں اور تاجروں کے لیے بہتر سہولیات کا جائزہ۔
🛣️ جھنگ گوجرہ روڈ: مجوزہ بیوٹیفیکشن سکیم کی سائٹ کا دورہ، منصوبے کے خدوخال اور پیشرفت بارے بریفنگ۔
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا واضح پیغام:
"ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔"
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی یاسر علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
#گوجرہ