PAK RANG TV

PAK RANG TV PAk Rang Tv is a digital platform where you can find news, Vlogs and Interviews.

غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری صاحب کی خوبصورت دلکش مختلف انداز میں تصویری جھلکیاں
08/04/2025

غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری صاحب کی خوبصورت دلکش مختلف انداز میں تصویری جھلکیاں

08/04/2025
عرس مبارک کھنیارہ شریف کی تیاریاں جاری منجانب عقیدت مند دربار عالیہ کھنیارہ شریف محمد تاج بھٹی و برادران اینڈ سنز آف چہا...
08/04/2025

عرس مبارک کھنیارہ شریف کی تیاریاں جاری
منجانب عقیدت مند دربار عالیہ کھنیارہ شریف
محمد تاج بھٹی و برادران اینڈ سنز آف چہاری کلیال

سابق وزیراعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ڈویژن راولپنڈی خرم پرو...
08/04/2025

سابق وزیراعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب کے فرزند جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ڈویژن راولپنڈی خرم پرویز راجہ صاحب ضلعی صدر پیپلز پارٹی کسان ونگ راولپنڈی راجہ آختر صاحب پیپلز پارٹی سٹی گوجر خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورنگزیب بٹ سنیر راہنما پیپلز پارٹی راجہ کاشف شیخ عثمان صلاح الدین مہر حسنین ارشاد ودیگر احباب نے سمیع اللہ شنواری ریسٹورنٹ کے اونر ڈاکٹر باسط خان آور انکے بیٹے کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کی

ڈریس بنک ڈریس بنک گوجرخان کو بنائے ہوئے دو سال مکمل ہونے والے ہیں۔ آپ تمام احباب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں ہمارے علاقائی ...
08/04/2025

ڈریس بنک
ڈریس بنک گوجرخان کو بنائے ہوئے دو سال مکمل ہونے والے ہیں۔
آپ تمام احباب اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں ہمارے علاقائی رسم و رواج کے مطابق شادی کے معاملات میں بے شمار ایسی رسومات شامل ہیں جنہیں ہم چاہ کر بھی ختم نہیں کر سکتے۔ امیر ہو یا غریب اسے یہ اخراجات لازمی کرنے ہوتے ہیں۔ ان میں سر فہرست دولہے کی شیروانی اور دلہن کا لہنگا ہے یہ وہ لباس ہے جو صرف ایک دن پہنا جاتا ہے۔ ہر صاحب استطاعت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہ ڈریس نیا ہی تیار کروائے یہ لباس اب رینٹ پر بھی مل جاتے ہیں لیکن مہنگائی کے اس دور میں بے شمار لوگوں کیلیے ان کا رینٹ ادا کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

ہمارے علاقے سے کافی افراد ڈریس بنک سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈریس کی سیکیورٹی کے طور پر ایک معمولی سی رقم رکھی جاتی ہے جو کہ ڈریس واپس کرنے پر ریفنڈ ہو جاتی ہے۔

اس ماہ کا ہمارا ٹارگٹ اپنے تمام عزیز و اقارب سے یہ ڈریس(لہنگا،شیروانی) جو ان کے گھر میں بالکل بیکار پڑے ہیں وہ اکٹھا کرنا ہے تاکہ ڈریس بنک کو مزید تقویت ملے۔

** آپ احباب سے التماس ہے اگر آپ کے پاس یا آپ کے کسی جاننے والے کی پاس کوئی ڈریس(لہنگا، شیروانی) موجود ہو تو نیچے دیئے گئے نمبر پر رابط کر کے پہنچا دیں اور انہی نمبرز پر رابطہ کر کے آپ شیروانی اور لہنگا حاصل کر سکتے ہیں۔ **

(اہم نوٹ : ہماری ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کسی بھی فلاحی کام کیلیئے کوئی چندہ نہیں لیا جاتا)

باوا وسیم الحسینی (گوجرخان)
03158517192
03228517192
ذین العابدین اکرم (سوہاوہ)
03445998115

08/04/2025

اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

بعض لوگوں پر اللہ پاک کا خصوصی کرم ہوتا ہے اللہ تعالی ان کو مخلوق خدا کی خدمت کےلیے چن لیتا ہے
غلامان مصطفٰی ٹرسٹ برمنگھم کے چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری کی انسانی خدمات کاوشیں لائق تحسین اسلام پورہ جبر میں زچہ بچہ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، اہلیان علاقہ کا خراج تحسین پوٹھوہار کی روایت برقرار رکھتے ہوئے انسانی خدمات کے اعتراف میں معززین علاقہ کی جانب سے پگڑی باندھ کر عزتوں سے نوازا گیا ۔۔

گوجرخان۔(امجدملک)
غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کے زیر اہتمام اسلام پورہ جبر میں زچہ بچہ سینٹر کی افتتاحی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پروقار افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی عبد اللہ خان نے خصوصی شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی عبد اللہ خان
کا پنڈال آمد پر والہانہ فقیدالمثال شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مالایں پہناٸیں گیئں۔
مقررین نے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامان مصطفٰی ٹرسٹ برمنگھم کے چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری درددل رکھنے والی شخصیت ہیں ان کی علاقہ کے فلاحی کاموں کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں زچہ بچہ سینٹر کے فلاحی بڑے پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔علاقہ میں زچہ بچہ سینٹر کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلامان مصطفٰی ٹرسٹ برمنگھم کے چیئرمین صاحبزادہ صوفی محمد اشتیاق چوہدری نے کہا کہ علاقہ میں علاج معالجہ کے درپیش مسائل کے پیش نظر زچہ بچہ سینٹر کے قیام کا عمل بہت ضروری تھا ایک دیرینہ خواب تھا جو اللہ پاک کے کرم وفضل سے پورا ہوا ہے، انسانی خدمات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، مزید کہا کہ زچہ بچہ سینٹر کے قیام کے بعد ایک اور بڑا پراجیکٹ گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلاسس کے لیے شروع کیا جائے گا، پروقار افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈاکٹر اظہر عباسی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی،ڈاکٹر محمد آصف خان
سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،ڈاکٹر نوید سب
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈاکٹر اظہر عباسی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (HRM-MIS)ڈاکٹر احسان غنی
ڈائریکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس)،
ڈاکٹر حسین شاہ تارزی،
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹاؤن،ڈاکٹر عامر شیخ ،عابد حسین چشتی راجہ محمد طارق اف رتالہ چوہدری محبوب جمشید کیانی راجہ حبیب ممبر لطیف پنڈوڑی بنگیال شیخ قدوس شیخ مشتاق چوہدری تنویر اف پلتھیام چوہدری اسد چوہدری لیاقت چوہدری رفیق، چوہدری ضیافت گوجرخان چوہدری عرفان ڈھڈیال،طاہر حاجی نذیر حاجی بشیر زبیر راجہ طاہر منہاس آٹو گوجرخان اف سوہاوہ مرزا زوہیب قریشی ریٹائرڈ کرنل محمد یونس ڈاکٹر شعیب چوہدری اجمل اف سہنسہ آزاد کشمیر راجہ وحید قاری فہد جلیل کیانی چوہدری شبیر چوہدری ثاقب اف دھماں قاضی قیصر، سرفراز کیانی پنڈوڑی راجگان سمیت معروف سماجی و سیاسی مذہبی کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی .

20/03/2025

گوجرخان، گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر قبضہ کئے ہوئے افغانی ریڑھی بانوں کا فیملی کے ساتھ خریداری کرنے والے نوجوان پر وحشیانہ تشدد زخمی کر دیا ۔ جی ٹی روڈ پر ان عناصر کا مکمل قبضہ ہے لڑائی جھگڑے معمول کی بات ہے ۔ مقامی پولیس ۔ بلدیہ گوجرخان۔ اور موٹر وے پولیس انکے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ۔۔۔

20/03/2025

چکوال۔انار کلی بازار میں افغانیوں و پٹھانوں کا مقامی افراد سے خطرناک جھگڑا ،
فریقین میں لڑائی آدھا گھنٹہ سے زائد جاری رہی،بازار میں آئی خواتین کی چیخ وپکار ڈر کے مارے بھاگ گئیں،
چکوال۔فلمی سٹائل میں ہونے والی لڑائی میں متعدد افراد کے سر کھل گئے،لاٹھیوں،چھریوں اور ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال ،
پریس ریلیز 253
مورخہ 20.03.2025
ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
ھسپتال روڈ چکوال میں مقامی دوکانداروں کے درمیان لڑائی جھگڑا،ہسپتال روڈ سٹی ایریا چکوال لڑائی جھگڑے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کا فوری نوٹس،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہسپتال روڈ چکوال لڑائی جھگڑے کا واقعہ مقامی دوکانداروں کے مابین گاہکوں کو پکارنے پر ہوا،جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کئے گئے جس سے 07 افراد زخمی ہوئے،لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال ضمیر حسین سب انسپکٹر ہمراہ بھاری نفری موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر لڑائی جھگڑے میں ملوث 06 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے 05 افراد کو بغرض علاج معالجہ DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ 02 افراد کو راولپنڈی ریفر کردیا گیا،کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون ہاتھ میں لے۔ ڈی پی او،پولیس بلا تفریق شرپسند عناصر کے خلاف ضابطہ کی کاروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ ڈی پی او
پولیس مصروف تفتیش
ترجمان چکوال پولیس

16/03/2025

اسلام آباد،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج
تھانہ سہالہ کی حدود ھردوگہر راجہ ذوہیب مارکیٹ میں ڈکیتی ۔ 125موٹر سائیکل پر سوار تین ڈکیت گن پوائنٹ پر سات بندوں سے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ۔ مالیت تقریباً 4 لاکھ بتائی جارہی ہے ڈکیتی کرنے والے ڈکیتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر اگئی

16/03/2025

مانسہرہ کالج کے استاد نے طالبات کی 91 نازیبا ویڈیوز بنائیں
انکو بلیک میل کرتا رہا
انا للہ وانا الیہ راجعون

16/03/2025

پنجاب ترقی کر رہا ہے
لیہ/چوک اعظم ریڑھی بانوں کا خود کو چھریاں مارکر انوکھا احتجاج
پنجاب کا ھر شہر کا مزدور غریب ریڑھی چھابڑی والے کا اس شہر کے عملہ TMA نے یہی حال کر رکھا ھے آئے دن جرمانے سامان اٹھا کر لے جانا FIR اس طرح غریبوں کو تنگ کرنا ماہ مقدس رمضان المبارک کا ھی خیال کریں

*وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ*بجلی کے نرخوں میں کمی ...
16/03/2025

*وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ*
بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا، وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔

Address

Gujar Khan
Gujar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK RANG TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAK RANG TV:

Share