06/09/2026
کچھ تصویریں صرف چہروں کو محفوظ نہیں کرتیں، وہ اپنے اندر ایک پورا زمانہ، ایک خواب اور ایک سفر سمیٹ لیتی ہیں یہ تصویر بھی ایسے ہی ایک یادگار عہد کی عکاس ہے، جہاں سید منتظر امام رضوی اور عمیر ملک ایک فریم میں موجود ہیں، مگر اس فریم کے پیچھے ائیر ریڈیو کی ایک پوری داستان سنائی دیتی ہے سید منتظر امام رضوی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ائیر ریڈیو کو ایک خیال سے حقیقت بنایا اور اختر امام رضوی کی لازوال براڈکاسٹنگ خدمات کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ان کا پروگرام "سنجھالیاں" صرف ایک ریڈیو پروگرام نہیں بلکہ پوٹھوہار کی زبان، ثقافت، روایت اور مٹی کی خوشبو کو دنیا تک پہنچانے والی ایک توانا آواز تھا اور پھر اسی سفر میں عمیر ملک کا نام آتا ہے گوجر خان کے گاؤں تبکیاں سے تعلق رکھنے والی وہ آواز، جس نے Kids Time، Tea Time، Sunday Special اور "دل کی بات" جیسے پروگرامز کے ذریعے ائیر ریڈیو کے سامعین سے ایک خاص رشتہ قائم کیا ان کے لہجے میں سادگی، گفتگو میں اپنائیت اور الفاظ میں وہ کشش تھی جو سامعین کو دیر تک اپنے ساتھ باندھے رکھتی تھی سید منتظر امام نے ایک پلیٹ فارم محبت سے تخلیق کیا، عمیر نے اس پلیٹ فارم کی آواز کو دلوں تک پہنچایا ایک نے پوٹھوہار کی شناخت کو دنیا کے سامنے رکھا، دوسرے نے اس شناخت کو اپنی آواز اور انداز سے مزید مقبول کیا یہ تصویر محض دو شخصیات کی تصویر نہیں یہ ایک خواب، ایک سفر، ایک ریڈیو اور پوٹھوہار کی اس حقیقی آواز کی تصویر ہے جو گوجر خان سے اٹھ کر دنیا بھر تک پہنچی 🎙️❤️
بہت سی دعائیں دو خوبصورت شخصیات کے نام
منجانب ائیر ریڈیو ٹیم Air Radio
Syed Muntazir Imam Umair Malik
Airtv Potohar RJ Umair