Progress Pioneer

Progress Pioneer We're a community of innovators, entrepreneurs, and change-makers dedicated to driving progress and shaping a brighter future.

Our mission is to inspire, empower, and support individuals in achieving their goals and making a positive impact.

کامیابی کیا ہےہم سب کامیاب ہونا چاہتے ہیں، لیکن کامیابی کی اصل تعریف کیا ہے؟ کیا یہ صرف پیسہ اور شہرت ہے، یا اس میں وہ ا...
22/11/2024

کامیابی کیا ہے

ہم سب کامیاب ہونا چاہتے ہیں، لیکن کامیابی کی اصل تعریف کیا ہے؟ کیا یہ صرف پیسہ اور شہرت ہے، یا اس میں وہ اخلاقی اقدار بھی شامل ہیں جو ہمیں ایک بہتر انسان بناتی ہیں؟
اخلاقی اقدار جیسے ایمانداری، محنت، اور دوسروں کے ساتھ عزت کا برتاؤ ہماری زندگی میں سکون اور حقیقی کامیابی لا سکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی کامیابی اخلاقی اقدار سے جڑی ہوئی ہے

کیا آپ کے خیال میں کامیابی کا اصل راز پیسہ اور شہرت ہے، یا پھر وہ اصول جو ہمیں انسانیت کی طرف لے جائیں؟

#کامیابی

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔کیا آ...
12/08/2024

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں؟

ویسے تو واٹس ایپ کے پیغامات کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔

مگر واٹس ایپ کے ایک چھپے ہوئے مینیو سے یہ عمل بہت تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے، اس فیچر سے آپ واٹس ایپ ان باکس کو لاتعداد ان ریڈ میسجز سے پاک رکھ سکتے ہیں۔

اسے استعمال کرنے کے لیے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ واٹس ایپ میں موجود چیٹ فلٹرز یعنی آل، ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس بٹن موجود ہیں یا نہیں۔

اگر یہ بٹن موجود ہیں تو آل یا ان ریڈ فلٹر کو دبا کر رکھنے پرایک مینیو شو ہوگا جس پر مارک ایز ریڈ کا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔

اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
Progress Pioneer #

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پا...
12/08/2024

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

بنگلہ دیش کے کشیدہ حالات کے پیش نظر بنگلہ ٹیم مقررہ شیڈول سے پانچ روز قبل آج پاکستان کے لیے روانہ ہوگی اور 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے جس 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس کی قیادت نجم الحسن شانتو ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Progress Pioneer #

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان نسخہ بیان کرتے ہوئے حکومت کو بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کا...
12/08/2024

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان نسخہ بیان کرتے ہوئے حکومت کو بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ حکومت بجلی کے بلوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور ساڑھے 7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس فوری ختم کر دے۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں سے ٹیکسز ختم کر دیں تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلوں پر 24 ٹیکسز ختم کرنے سے بجلی 20 فیصد سستی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بجلی کا پرپوزل ہے اس پر توجہ دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، ہمارا مقصد جائیدادیں بنانا نہیں نلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آگے لائیں تو پاکستان ترقی کرے گا، لوگ غریب ہیں تو ملک کبھی امیر نہیں ہو سکتا، لوکل گورنمنٹ کے سسٹم کو مضبوط کرنا پڑے گا۔
Progress Pioneer

ملک بھر کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات کیں۔پاکستان میں گزشتہ کئی دن سے انٹرنیٹ سیکیورٹی...
12/08/2024

ملک بھر کے صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی رفتار سست ہونے کی شکایات کیں۔

پاکستان میں گزشتہ کئی دن سے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی آزمائش سے جہاں انٹرنیٹ سست رفتاری کا شکار رہی ہے، وہیں کل سے ملک بھر میں صارفین نے واٹس ایپ کی سست ہونے کی شکایت کی ہے۔

میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی سست روی کا شکار ہیں، صارفین کا کہنا تھا کہ میڈیا فائلز کو ڈاؤن لوڈ ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے یا وہ فائلز ڈاؤن لوڈ ہوتی ہی نہیں۔

بعض صارفین نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت بھی کی، تاہم زیادہ تر افراد نے بتایا کہ دونوں ایپلی کیشنز سست رفتاری کا شکار ہیں اور میسیجز درست انداز میں وصول نہیں ہو رہے اور نہ ہی میسیجز بھیجے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے ملک میں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ سروسز کے حوالے سے جاری مسائل کو مسترد کرتے ہوئے اسے ممکنہ ’’تکنیکی خرابی‘‘ قرار دیا ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 52.3 ملین سے زائد ہے۔
Progress Pioneer #

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز ترسیلات زر بھجوائے۔وزارت اوورسیز ...
11/08/2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 3 ارب ڈالرز ترسیلات زر بھجوائے۔

وزارت اوورسیز پاکستانی کے ترجمان نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے ماہ اوورسیز نے 3 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ ترسیلات زر جولائی 2023 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد ہے۔

جولائی 2024 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر 760 ملین ڈالرز سعودی عرب سے آئی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 610 ملین ڈالرز جبکہ برطانیہ سے 440 ملین ڈالرز ترسیلات زر آئی۔

وزارت اوورسیز نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز کی آمد ملکی معیشت کا اہم جزو ہے، ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ملکی زر مبادلہ ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا ہے، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 8 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ حوصلہ افزا اقدام ہے۔
Progress Pioneer #

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا...
11/08/2024

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اطلاق 15 اگست سے اسکول کھلنے کے بعد سے ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیے گئے ہیں،

طلبا و طالبات کے لیے سنگل شفٹ میں اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوں گی جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اسکول 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
Progress Pioneer #

انسٹاگرام نے حال ہی میں آڈیو ٹریکس کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا خصوصی فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین اب ایک ہ...
11/08/2024

انسٹاگرام نے حال ہی میں آڈیو ٹریکس کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا خصوصی فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین اب ایک ہی ریل میں ایک سے زیادہ موسیقی کے ٹریک شامل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ٹیک جائنٹ نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان خود پلیٹ فارم پر کیا اور بتایا کہ ریلز میں ملٹی آڈیو ٹریکس کی خصوصیت صارفین کو ایک ریل میں 20 تک ٹریک شامل کرنے کی اجازت دے گی۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس خصوصیت کے بارے میں پلیٹ فارم پر بتایا کہ آپ ایک ہی ریل میں 20 تک آڈیو ٹریک شامل کر سکتے ہیں، جو آپ کو اپنے مواد کے ساتھ زیادہ تخلیقی آزادی فراہم کرے گا۔

اس زبردست نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو ریل ایڈیٹر میں ایڈ ٹو مکس آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے ،جو وہ چاہتا ہے۔

یوں کمبائنڈ ٹریک کو اسی کریٹر سے منسوب کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔
Progress Pioneer #

پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں ان کو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش...
10/08/2024

پنجاب اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں ان کو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، قراردادن لیگ کی رکن حنا پرویزبٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ قومی ہیرو نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھروکےمقابلوں میں نیا اولمپکس ریکارڈقائم کیا اور طلائی تغمہ حاصل کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان قومی ہیروکو خراج تحسین اوردلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
Progress Pioneer #

بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا دھچکہ لگایا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24...
10/08/2024

بجلی کمپنیوں نےایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا دھچکہ لگایا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2023۔24 میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانے کو 196 ارب روپے سے زائد کا نقصان کیا۔

آٹھ کمپنیوں کے نقصانات 2022۔23 میں مقررہ حد سے زائد ہونےپرنقصان ہوا۔

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کےلیے 8.84 سے 20.16 فیصد تک نقصانات کی حد مقرر کی تھی ، پیسکو نے قومی خزانے کو 133 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

سیپکو نے19 ارب 17 کروڑ، لیسکو نے 14 ارب 954 کروڑ روپے کا نقصان کیا، فیسکو نے6 ارب 29 کروڑ ،میپکو نے 3 ارب 80 کروڑروپے جبکہ گیپکو نے ایک سال میں 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کیا۔

اوولوڈ ٹرانسمشن لائنیں اور لمبے فیڈرز زیادہ نقصانات کی وجہ ہیں، نیپرا کی جانب سے نقصان کے اہداف غیرحقیقت پسندانہ قراردیئے گئے ہیں۔
Progress Pioneer #

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ زمین کو ایک طاقتور شمسی طوف...
10/08/2024

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کا خطرہ ہے۔

سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آئندہ 3 سے 4 دن تک سورج کی سطح سے اٹھنے والے پلازمہ اور مقناطیسی لہروں کے اثرات کا زمین پر آنے کا خدشہ ہے۔

سورج سے خارج توانائی کی وجہ سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کی طرف آیا، سیٹلائٹس، پاورگرڈ اور خلائی اسٹیشن بھی خطرے میں ہیں۔

شمسی طوفان کے نتیجے میں ریڈیو بلیک آؤٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، شمسی طوفان سے سیٹلائٹ کے ساتھ جی پی ایس نیٹ ورک متاثر ہوتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے سورج کی سطح کی تصاویر جاری کردیں،3 کورونل ماس ایجیکشنز زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7اگست کو جاری ہوئے، ابتدائی ایجیکشنز معمولی تھے لیکن تیسرا سولر فلیئر زیادہ طاقتور ہے، سورج کی سطح سے مزید کلاس فلیئر جاری ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر سال 2003 میں کرہِ ارض کی فضا سے ٹکرانے والے سب سے طاقت ور شمسی طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی مقناطیسی شعاؤں سے جاپان کا ایک مصنوعی سیارہ تباہ ہو گیا تھا۔
Progress Pioneer #

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے زبردست اعلان کردیا۔ پی آئی اے نے جشن آزادی کےم...
10/08/2024

قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے زبردست اعلان کردیا۔
پی آئی اے نے جشن آزادی کےموقع پر چودہ فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

اندرون ملک فضائی سفر پر چودہ فیصد رعایت کی جائے گی، مسافر فوری رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

رعایتی ٹکٹ چودہ اگست کو سفر کے لئے مؤثر ہوں گے، ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی چودہ فیصد رعایت کی جائےگی۔

ایئرلائن ترجمان کے مطابق چودہ اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر چودہ نومبرتک سفرکیا جاسکے گا۔
Progress Pioneer #

Address

Punjab
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Progress Pioneer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share