
28/07/2025
لاہور 28 جولائی 2025ء:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس
رائٹ مینجمنٹ پولیس کا انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور انتظامی امور زیر غور۔ ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی شائستہ ندیم اجلاس میں شریک۔
جدید تربیت سے آراستہ 3000 اہلکاروں پر مشتمل فورس کی تعیناتی مکمل۔ لا اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے سپیشل ڈرلز، جدید ساز و سامان اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ افسران و اہلکاروں کی موب کنٹرول، واٹر کینن، ڈرون آپریشنز اور K-9 یونٹ سمیت جدید تربیت پر بریفنگ دی گئی۔ دور حاضر کے لا اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنائی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
Foto by Punjab Police Pakistan