11/10/2025
تریاق کیسے بنتا ہے؟
گھوڑا دنیا کا واحد جانور ہے جو سانپ کے زہر سے نہیں مرتا خواہ کنگ کوبرا ہی کاٹ لے۔ سانپ کے ڈسنے کے بعف گھوڑا تین دن تک ہلکا سا بیمار ہوتا ہے اور اس کے بعد ایسے صحت یاب ہو جاتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ گھوڑا اللہ کی سب سے حیرت انگیز تخلیقات میں سے ایک ہے اور اس کے اندر ایک ایسا راز چھپا ہے جو انسان کی جان بچا سکتا ہے اور وہ راز ہے تریاق۔
تریاق بنتا کیسے ہے؟ سب سے پہلے سانپ کا زہر جمع کیا جاتا ہے۔ پھر اس زہر کی تھوڑی سی مقدار گھوڑے کے جسم میں داخل کی جاتی ہے۔ گھوڑے کا مدافعتی نظام رد عمل دیتا ہے اور اس زہر کو ختم کرنے کے لئے اینٹی باڈیز بناتا ہے. دو سے تین دن بعد، یہ اینٹی باڈیز گھوڑے کے خون میں پائی جاتی ہیں. پھر گھوڑے کا خون لیا جاتا ہے اور اس میں سے سُرخ خلیے نکال دیے جاتے ہیں۔ سفید حصہ یعنی پلازما کو پروسیس کر کے تریاق تیار کیا جاتا ہے۔
اس تریاق کو سانپ کے کاٹے ہوئے لوگوں کو لگایا جاتا ہے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔
اللّٰہ کے فضل اور اس پیارے جانور کی بدولت ہم زمین کے مہلک ترین زہروں سے محفوظ ہیں۔