11/07/2026
آج کلمہ چوک فلائی اوور کے قریب ایک عجیب صورتحال دیکھنے کو ملی۔ کسی کی لال مرچیں سڑک پر گر گئی تھیں، تیز ہوا کی وجہ سے مرچوں کا پاؤڈر اڑ کر گزرنے والوں کی آنکھوں میں جا رہا تھا، جس سے کافی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ہم نے فوراً سُتھرا پنجاب والوں کو بھی کال کی، لیکن کوئی ٹیم نہیں آئی۔ آخرکار ہم نے خود ہی اپنی طرف سے سڑک کی صفائی کی تاکہ مزید لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
براہِ کرم سڑک پر سامان لے جاتے وقت احتیاط کریں، کیونکہ ایک چھوٹی سی لاپرواہی دوسروں کے لیے بڑی مشکل بن سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرما