Everything is Available Nawab Gujranwala

Everything is Available Nawab Gujranwala IN SHAH ALLAH
WE OFFER THE BEST HEALTH CARE SERVICES FOR YOU & YOUR FAMILY

پتہ نہیں لوگ کیسے یقین کر لیتے ہیں۔۔۔
26/09/2025

پتہ نہیں لوگ کیسے یقین کر لیتے ہیں۔۔۔

سائیلنٹ ہارٹ اٹیک کیا ہوتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟ ہارٹ اٹیک دل تک خون کے بہاؤ میں کمی یا رکاوٹ سے ہوتا ہے، جو شریا...
26/09/2025

سائیلنٹ ہارٹ اٹیک کیا ہوتا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں؟
ہارٹ اٹیک دل تک خون کے بہاؤ میں کمی یا رکاوٹ سے ہوتا ہے، جو شریانوں میں چکنائی یا کولیسٹرول کے جمع ہونے سے ہوتا ہے۔

سائیلنٹ ہارٹ اٹیک میں روایتی علامات جیسے سینے کا درد ظاہر نہیں ہوتا، بلکہ معمولی علامات جیسے فلو، تھکاوٹ، بدہضمی، یا بازوؤں، کمر، جبڑے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔

20 سے 60 فیصد ہارٹ اٹیک سائیلنٹ ہوتے ہیں، جو خواتین اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ عام ہیں۔ یہ دل کو روایتی ہارٹ اٹیک جیسا نقصان پہنچاتا ہے۔ علامات کے علم نہ ہونے سے طبی امداد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ معالج سے مشورہ ضروری ہے۔

محترم کپتان جناب سلمان علی آغا کی ایشیا کپ پرفارمینس زرا چیک کریں ، ہمارے کچھ نام نہاد سپورٹس جرنلسٹ اور کھلاڑی ایسے تعر...
26/09/2025

محترم کپتان جناب سلمان علی آغا کی ایشیا کپ پرفارمینس زرا چیک کریں ، ہمارے کچھ نام نہاد سپورٹس جرنلسٹ اور کھلاڑی ایسے تعریفیں کر رہے ہیں ،
جیسے اس نے ایشیا کپ میں 5 سنچریاں بنا دیں ہو۔۔

راشد لطیف ، شعیب اختر اور باسط علی کی بات بلکل ٹھیک ہے سلمان علی آغا کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نزدیک بھی نہیں آنے دینا چاہیے۔۔

70ء80ء کی دہائی میں اس کی شہرت اور دولت کا اتنا چرچا تھا کہ شہزادیاں اور شہزادے اسکے ساتھ ایک کپ کافی پینا اپنے لئے اعزا...
25/09/2025

70ء80ء کی دہائی میں اس کی شہرت اور دولت کا اتنا چرچا تھا کہ شہزادیاں اور شہزادے اسکے ساتھ ایک کپ کافی پینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے.

وہ کینیا میں موجود اپنے وسیع و عریض فارم ہاوس میں چھٹیاں گزار رہا تھا ان کی کم سن بیٹی نے آئیسکریم اور چاکلیٹ کی خواہش کی انہوں نے اپنا ایک جہاز ال 747 بمع عملہ پیرس بھیجا جہاں سے آئیسکریم خریدنے کے بعد جنیوا سے چاکلیٹ لیکر اسی دن جہاز واپس کینیا پہنچا.اس کے ایک دن کا خرچہ 1 ملین ڈالرز تھا.

لندن، پیرس، نیویارک، سڈنی سمیت دنیا کے 12 مہنگے ترین شہروں میں اس کے لگژری محلات تھے.

انہیں عربی نسل گھوڑوں کا شوق تھا دنیا کے کئی ممالک میں ان کے خاص اصطبل تھے.

اس کی دی ہوئی طلاق آج تک دنیا کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے جب اس نے 875 ملین ڈالر اپنی امریکی بیوی کے منہ پر مارے اور اسے طلاق دی.

اس کی ملکیت میں جو یاٹ تھی وہ اپنے دور کی سب سے بڑی یاٹ تھی،جو اس وقت بادشاہوں کو بھی نصیب نہ تھی

اس یاٹ میں 4 ہیلی کاپٹر ہر وقت تیار رہتے جب کہ 610 افراد پر مشتمل خدام اور عملہ تھا،وہ یاٹ بعد میں ان سے برونائی کے سلطان نے خریدی ان سے ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ تک پہنچی،ٹرامپ نے 29 ملین ڈالر میں خریدی.

ان کی اس یاٹ پر جیمز بانڈ سیریز کی فلموں سمیت کئی مشہور ہالی ووڈ فلمیں شوٹ کی گئیں.

اپنی پچاسویں سالگرہ پر اس نے سپین کے ساحل پر دنیا کی مہنگی ترین پارٹی دی جس میں دنیا کی 400 معروف شخصیات نے 5 دن تک خوب مستی کی.

امریکی صدر رچرڈ نکسن کی بیٹی کی ایک مسکراہٹ پر 60 ہزار پاونڈ مالیت کا طلائی ہار قربان کر دیا.

اسلحے کا بہت بڑا سوداگر تھا ملکوں کے درمیان وہ اسلحے کی ڈیل اور معاہدے کراتا تھا،سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان انہوں نے 20 ارب ڈالر کے معاہدے کرائے.

شراب اور شباب ان کی کمزوری تھی 4 جائز اور 8 ناجائز بیگمات ان کے عقد میں تھیں.

یتیموں پر دست شفقت رکھنا،بیواوں کا خیال،مسکینوں کی مدد،سیلاب اور زلزلوں میں انسانی ہمدردی کے تحت فلاحی کام ان سب سے اسے سخت الرجی تھی ان کا یہ جملہ مشہور تھا کہ آدم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی کفالت کی ذمہ داری مجھے نہیں سونپ دی ہے.

اسی کی دہائی میں وہ 40 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا مالک تھا.

پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالی نے اس کی رسی کھینچ لی،اب تنزل و انحطاط کی طرف اس کا سفر شروع ہوا، اربوں ڈالرز کی مالیت کے ان کے ہیرے سمندر میں ڈوب گئے،کاروبار میں خسارے پہ خسارہ شروع ہوا،قرضے پہ قرضا چڑھا سب اثاثے فروخت کر ڈالے،ان کے دوست احباب،ان کے چاہنے والوں نے ان سے نظریں پھیر لی،یہ ایک لمبی مدت گمنامی کے پاتال میں چلا گیا،کسی کو خبر نہ تھی کہ کہاں ہے.

پھر ایک دن یہ لندن میں کسی سعودی تاجر کو ملا ،ان کی حالت غیر ہوچکی تھی،اس تاجر سے کہا وطن واپس جانا چاہتا ہوں لیکن کرایہ نہیں،اس سعودی تاجر نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ خرید کر اسے دیا اور یہ جملہ کہا.

اے عدنان ! اللہ تعالی نے فقیروں اور غریبوں پر مال خرچ کرنے اور صدقہ کا حکم دیا ہے یہ ٹکٹ بھی صدقہ ہے.

اپنے دور کا یہ کھرپ پتی شخص صدقے کی ٹکٹ پر عام مسافروں کے ساتھ جہاز میں بیٹھ کر جدہ پہنچ گیا.

اس عرب پتی تاجر کا نام عدنان خاشقجی تھا یہ عرب نژاد ترکی تھا،اس کی پیدائش مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی ان کا والد شاہی طبیب تھا،یہ شخص ترکی میں قتل ہوئے صحافی جمال خاشقجی کا چچا تھا،2017 میں ان کا انتقال ہوا.

میں نے جب اس شخص کی زندگی کا مطالعہ کیا یقین کیجئے میں ہل کر رہ گیا اللہ تعالی کے انصاف پر میرا ایمان مزید پختہ ہوگیا،یاد رکھیں آپ جتنے بھی طاقت ور ہیں آپ جتنے بھی ثروت مند ہیں اللہ تعالی کے آگے بہت کمزور ہیں،اپنی دولت اور طاقت کو کبھی بغاوت کے لئے استعمال نہ کرنا اللہ تعالی کی پکڑ بڑی سخت ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوال نعمت سے ہمیشہ اللہ تعالی کی پناہ مانگتے تھے.

اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك.

سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ الیون بنائی جائے تو میں بنا کسی لمحے ک...
25/09/2025

سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ الیون بنائی جائے تو میں بنا کسی لمحے کی تاخیر کے پوری پاکستانی ٹیم کو چن لوں گا -
کیونکہ فخر زمان ایڈم گلکرسٹ کی پرچھائی ہے
صاحبزادہ فرحان ہمیں ہرشل گبز کی یاد دلاتے ہیں
صائم ایوب اور کرس گیل میں محض قد کا فرق ہے -
آغا سلمان برینڈن میکلم کی کمی پوری کرتے ہیں
حسین طلعت کا خود میرے ، یعنی سنگاکارا کے علاوہ کسی سے کوئی موازنہ نہیں بنتا
محمد نواز اور یوراج سنگھ میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو میں سو میں سے سو دفعہ نواز کو چنوں گا -
فہیم اشرف موجودہ وقت کے بین سٹوکس اور اینڈریو فلنٹوف کا حسین امتزاج ہیں -
محمد حارث کی موجودگی میں کسی کیون پیٹرسن کی ضرورت باقی نہیں رہتی
شاہین آفریدی کو چمندا واس پہ بیٹنگ کی برتری بھی حاصل ہے -
حارث روؤف کی شکل میں عالمی کرکٹ کو ایک بار پھر سے شین بانڈ دیکھنا نصیب ہوا ہے -
ابرار احمد بیک وقت سعید اجمل، مرلی دھرن اور شین وارن کو ری پلیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں -
اضافی افرادی قوت کے طور پہ ہمارے پاس حسن نواز موجود ہیں اور حسن نواز اور اے بی ڈی ویلیئرز میں صرف ناموں کا فرق ہے -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم کے باتھ روم کی لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے ہمارے دوست حاجی پیٹر کے سامنے کیا -
منقول

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی سے تربیت یافتہ، نہایت قابل،  ماہر امراض دماغ، اعصاب اور پٹھے،مرگی،فالج،لقوہ،سر درد، شیاٹیکا،عرق الن...
24/09/2025

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی سے تربیت یافتہ، نہایت قابل،
ماہر امراض
دماغ، اعصاب اور پٹھے،
مرگی،فالج،لقوہ،سر درد، شیاٹیکا،
عرق النسا،پٹھوں کا درد،کمزوری،
ہاتھوں کا کانپنا ، رعشہ کی بیماری۔
ہاتھ پاوں کاجلنا،سن ہو جانا۔

👨‍⚕️ڈاکٹر غلام مرتضٰی مغل
ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس نیورولوجی (K.E)

ٹائمنگ :
جمعرات: صبح 8 سے 11
جمعہ صبح 8 سے 12

ایڈریس:
عزیز دل میڈیکل کمپلیکس
، سیالکوٹ روڈ کھوکھرکی، نزد وقاص بک ڈپو گوجرانوالہ

مزید معلومات کیلئے
0309-4761431
0333-8128618


Job in pakistan skin care center Everything is Available Nawab Gujranwala SKIN Care Centre SCC Gujranwala گوجرانوالہ

پاکستان میں اب ڈیٹنگ شو بھی ہوگا، اس شو میں چار کپلز آئیں گے اور ڈیٹ کریں گے، ‏اور 100 دن تک اس گھر میں  رہیں گے عائشہ ع...
24/09/2025

پاکستان میں اب ڈیٹنگ شو بھی ہوگا، اس شو میں چار کپلز آئیں گے اور ڈیٹ کریں گے، ‏اور 100 دن تک اس گھر میں رہیں گے
عائشہ عمر... پاکستان کے پہلے ڈیٹنگ شو "لازوال عشق" کی میزبان ہوں گی، ٹی وی کی بجائے یہ شو یوٹیوب پر پیش ہو گا

گویا اب ایسے شوز یہ سکھائیں گے کہ عشق کی تلاش میں پہلے نکاح کی بجائے عشق لڑاؤ...

وقت گزارو...

پسند آیا تو ٹھیک، ورنہ آپشن تو ہیں..

مرد کہیں اور ٹرائی کر لے... اور لڑکی بھی دوسرا مرد دیکھ لے....

کیا، واقعی ایسے شوز کی سنس بنتی ہے؟

کیا آپ نے ٹک ٹاک لائیو اور بیگو جیسی ایپس کی بیماریاں معاشرے میں پھیلتی نہیں دیکھیں... کہ کیسے لڑکیاں سرِعام اپنے لیونگ ریلیشنز کے خاتمے پر پگلا کر چند سو ویوز کے لیے اپنی ہی رسوائی اپنے ہی منہ سے بیان کرتی پھرتی ہیں
اور یہ بھی نہیں سوچتیں کہ ساری زندگی کے لیے بدنام ہو گئیں

یاد رکھیے، حرام ریلیشن شپ تو صرف جوانی میں تیزی سے پھلتے پھولتے ہیں..
بیماری اور زرا سی عمر بڑھنے پر انھیں منہ پھیرتے دیر نہیں لگتی

اس لیے، خدارا... ایسے کانٹینٹ بنانے والوں پر تنقید ضرور کریں، اپنے معاشرتی بقا کے لیے اپنے حصے کی شمع ضرور جلائیں.. خدا جانے، آپ کے رب کو کونسی ادا پسند آئے اور آپ بخش دیے جائیں
بات تو صرف احساس کی ہے

#بائیکاٹ

Everything is Available Nawab Gujranwala
skin care center Punjab Graphic Gujranwala

23/09/2025

گوجرانوالہ بیشتر افراد کی تنخواہیں 40 ہزار روپے سے بھی کم۔ فیکٹریوں میں کاروباری حالات کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ ترقی صرف سڑکوں ،سرکاری افسران تک محدود۔ آپکی کیا رائے ہے

حارث روف انڈین کراؤڈ کو چُپ کرواتے ہوئے 🤫ویسے بیچارے جیت کر بھی خُوش نہیں ھو سکتے😆
21/09/2025

حارث روف انڈین کراؤڈ کو چُپ کرواتے ہوئے 🤫
ویسے بیچارے جیت کر بھی خُوش نہیں ھو سکتے😆

دل چھوٹا نہ کیجیۓ جو بدل رہا ہے اُسے بدلنے دیجیئے، کیونکہ زندگی مسلسل بدلتی رہتی ہے اور ہمیں ہر حال میں حالات کا سامنا ک...
21/09/2025

دل چھوٹا نہ کیجیۓ جو بدل رہا ہے اُسے بدلنے دیجیئے، کیونکہ زندگی مسلسل بدلتی رہتی ہے اور ہمیں ہر حال میں حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ قول ذہنی سکون اور مثبت تبدیلی کے فروغ کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے پیچھے نظریہ یہ ہے کہ انسان کو اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے آنے پر اپنی خوشی کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں قبولیت کے ساتھ عمدگی سے سہارا دینا چاہیے۔ دل کو سکون و اطمینان دے سکتا ہے، جس کی ضرورت ہر ایک انسان کو ہوتی ہے۔

Surya ji Sharma ke chaley g*y, Agha ji ne bhi unki existence ignore kar Di …NO handshakes again!  India has won the toss...
21/09/2025

Surya ji Sharma ke chaley g*y, Agha ji ne bhi unki existence ignore kar Di …

NO handshakes again!
India has won the toss and elected to bowl … Talat and Faheem come in for Hasan Nawaz and Khushdil.
Should be cracker of a game 🥁





& Friday

Address

Sialkot Road Khokherki Near Waqas Book Depot Gujranwala
Gujranwala
50250

Opening Hours

Wednesday 14:00 - 16:30
Sunday 11:30 - 15:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Everything is Available Nawab Gujranwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share