25/08/2025
*پریس ریلیز گوجرانوالہ پریس کلب*
25/08/2025
گوجرانوالہ پریس کلب کا نوٹس،گیپکو چیف نے سینئر صحافی فیصل فاروق ساگر کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کروا دی۔
گوجرانوالہ پریس کلب نے سینئر صحافی فیصل فاروق ساگر کے خلاف ہونے والے مقدمہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گیپکو حکام سے فی الفور مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا،پریس کلب کے ہنگامی اجلاس کے بعد گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر رانا انصر شہزاد کی قیادت میں تین رکنی وفد سینئر نائب صدر شفقت عمران اور سینئر صحافی احتشام احمد شامی نے گیپکو چیف محمد ایوب سے ملاقات کی اور سینئر صحافی فیصل فاروق ساگر کے ساتھ ہونے والے واقعے اور درج کرائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ بارے اصل حقائق سے آگاہ کیا گیپکو چیف نے فی الفور مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پریس کلب وفد کو بتایا کہ سینئر صحافی کے خلاف درج کرائے گئے مقدمہ کی انکوائری گیپکو کے سینئر افسران سے کروائیں گے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سارے معاملے میں ملوث پائے گئے افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی،پریس کلب وفد سے ملاقات کے دوران گیپکو چیف کا مزید کہنا تھا کہ صحافی ہماری آنکھ اور کان ہیں اور یہ ایک ایسا مقدس پیشہ ہے جس کو ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دوسری طرف سینئر صحافی فیصل فاروق ساگر نے واقعے کا سخت نوٹس لینے اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کروانے پر گوجرانوالہ پریس کلب اور تمام صحافی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔