Tahir Rafique

Tahir Rafique Blogger, Video Creator for All kinds of Trending Topics
(1)

سکول کا پرنسپل ایک گوشت والی بڑی شاندار شاپ میں داخل ہوا اور وہاں کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے کہا بیٹا دو کلو گوشت دینا ۔وہا...
29/10/2024

سکول کا پرنسپل ایک گوشت والی بڑی شاندار شاپ میں داخل ہوا اور وہاں کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے کہا بیٹا دو کلو گوشت دینا ۔
وہاں لڑکے نے کہا جی جناب آپ بیٹھیں اور ایک کپ چائے بھی پیش کردی اور اپنے ملازمین سے کہا کہ دو کلو اچھا گوشت بنائیں ۔
گوشت بیگ میں ڈالنے کے بعد ملازمین نے خود جاکر اس کی چھوٹی سی گاڑی میں رکھ دیا۔
پرنسپل نے جب پیسے دینے چاہے تو اس لڑکے نے منع کردیا تو پرنسپل نے پوچھا بیٹا تم نے اتنی میری خدمت کی اور گوشت کے پیسے بھی نہیں لیے ، کیا تم مجھے جانتے ہو ؟
تو اس لڑکے نے کہا آپ میرے استاد ہیں ۔ یاد ہے اپکو جب میں نے کلاس میں ایک غلطی کی تھی تو آپ نے کہا تھا کہ تب تک کلاس میں تم داخل نہیں ہوسکتے جب تک تم اپنے سرپرست کو ساتھ نہ لے کر آجاؤ تو میں سکول سے بھاگ گیا اور ایک چھوٹی سے قصائی کے ہاں کام شروع کردیا تھا ۔اب الحمدللہ میرے پاس اپنی چار بڑی بڑی گوشت کی دکانیں ہیں ،ایک بڑا فارم ہے اور ایک شاندار گھر بھی میں نے لے لیا ہے ۔
تب پرنسپل نے ایک سرد آہ بھری اور کہا جی بیٹا مجھے یاد آگیا کاش میں بھی تمہارے ساتھ اس دن بھاگ جاتا 😄

دولت کا چکر بھی عجیب ہےانا نیکول اسمتھدور کی 25 سالہ خوبصورت امریکی اداکارہ، لاکھوں نوجوان اس سے شادی کے خواہش مند تھے ل...
29/06/2024

دولت کا چکر بھی عجیب ہے
انا نیکول اسمتھ
دور کی 25 سالہ خوبصورت امریکی اداکارہ، لاکھوں نوجوان اس سے شادی کے خواہش مند تھے لیکن اس نے اپنی عمر سے 64 سال بڑے 89 سالہ ارب پتی جیمز ہاورڈ مارشل سے شادی کر لی۔
شادی کے بعد اس سے پوچھا گیا:
" آپ ابھی چھوٹی ہیں، ایک بوڑھے شخص میں کیا دیکھ کر شادی کی؟"
انا نیکول کا جواب تھا:
" وہ خوبصورت چھڑی جو ہمیشہ ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے"
شادی کے ایک سال بعد جیمز مارشل کا انتقال ہو گیا۔ اس کی جائیداد تقسیم ہونے لگی تو وکیل نے وصیت سنائی، جیمز نے اپنی تمام دولت اپنے بچوں کے نام کی تھی سواے اس چھڑی کے جو انا نیکول کو بہت پسند تھی.
پھر وہ اگلے 13 برس 1994 سے 2007 تک اپنے مرحوم شوہر کی جائیداد سے حصہ لینے کے لئے عدالتوں کا چکر کاٹتی رہی لیکن کچھ ہاتھ نہ لگا۔ 2007 میں اس نے خودکشی کرلی

02/10/2023

زندگی کی ہر جنگ جیتنے کیلئے 6 راز.
جو آپ کو جھکنے نہیں دیں گے ۔۔۔

1: لوگوں کو اپنے "پلان" بتانا چھوڑ دیں

جب آپ حد سے زیادہ شئیر کرنے لگیں.تو آپ اپنی کامیابی کو کم کرتے ہیں۔ اپنے پلان اور معاملات کو چھپائیں اور جیت جائیں۔

2: "نہیں" کہنا سیکھیں

مضبوط لوگ دوسروں کو خوش کرنے سے پہلے اپنی مرضی کو اہمیت دیتے ہیں۔ زیادہ تر "ناں" کہنے کی کوشش کریں۔

3: فیصلہ کریں اور ڈٹ جائیں

بہت سے لوگوں میں اصولوں کی کمی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ بہت جلد تکلیف دہ زندگی کی طرف واپس لوٹ جاتے ہیں۔ تبدیل ہونے کا فیصلہ کریں۔ اور ڈٹ کر کوشش جاری رکھیں۔ یاد رکھیں کوشش تیز ہونا ضروری نہیں۔ مستقل ہونا ضروری ہے۔

4: تعداد میں طاقت ہے

سب کچھ اپنے بل پر کرنا بہت مشکل ہے۔ اپنے ساتھ ایسے لوگوں کی ٹیم بنائیں جو آپ کو آگے بڑھانا اور سپورٹ کرنا چاہیں۔ تنہا بھیڑیا مت بنیں۔

5: اپنی الجھنوں کو بھوکا رکھیں، اپنی توجہ کو پروان چڑھائیں-

اردگرد کیا ہو رہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے، کون کیا کر رہا ہے... اس کی بجائے اپنے مقاصد پر فوکس کریں۔ اس طرح آپ ہر وہ چیز حاصل کر سکتے ہیں جو آپ چاہیں۔

6: دوسروں کو اہمیت دیں

کامیابی کا ایک اہم ترین راز یہ ہے کہ دوسروں کی زندگیاں آسان بنائیں۔ کاروبار، تعلقات ہر جگہ یہ راز جیتنے میں آپ کے کام آئے گا۔ دوسروں کو اہمیت دینا، آسانیاں بانٹنا آپ کو دوسروں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔ ان کی اولین ترجیح بنا دے گا۔

08/04/2023

First Minister of Scotland Hamza Yousaf

05/03/2023

آئی ایس آئی کا طاقتور ترین سربراہ اور ایک محب وطن جنرل حمید گل کی داستان

05/01/2023

2022 میں بے شمار نا قابلِ فراموش واقعات رونما ہوئے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کون کون سی نامور شخصیات 2022 میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار کر گئیں۔ جانیے اس وڈیو میں

30/12/2022

Why Facebook is so important for business???👇👇

23/12/2022

لائینل میسی کے نام سے کون واقف نہیں 2022 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے کپتان میسی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں لیکن میسی کو اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیے کیا کچھ جھیلنا پڑا۔ جانیے اس وڈیو میں

Address

Gujranwala
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahir Rafique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tahir Rafique:

Share