
01/09/2022
پاکستان مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سر سبز پاکستان بنانے کے لیے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا
گوجرانوالہ (GENنیوزاردو آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سر سبز پاکستان بنانے کے لیے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے تمام انتظامی امور گریٹ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوانوں و احباب نے کیے جن کی سرپرستی حضرت علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد عارف اللہ تبسم قادری مرکزی جنرل سیکرٹری علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق نے کی پروگرام کے مہمان خصوصی ٹکٹ ہولڈر pp 64 پاکستان مسلم لیگ ق سماجی راہنما محمد اکرام بابر کھوکھر و سنیئر صحافی محمد سجاد بٹ نے کی پروگرام و علماء اکرام کے گلدستے کی قیادت عظیم سیاسی و سماجی راہنما محترم صاحبزادہ شیخ محمد عتیق الرحمن قادری نے فرمائی,
اس کار خیر میں ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ سماجی کارکن خادم حضور نائب ابوالبیان محمد شہباز مجددی فاروقی و ضلعی جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد غلام مصطفےٰ قادری و سیکرٹری اطلاعات و پریس محمد عدنان قادری و جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد اکبر صاحب و پروفیسر محمد ارشد محمود مصطفائی صاحب و دیگر علماءاکرام نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر افواج پاکستان کے شہدا و سیلاب زدگان میں جو لوگ شہید ہوئے انکے لیے خصوصی دعا کی گئی اختتامی دعا کے بعد لنگر عطاریہ قادریہ کا وسیع انتظام کیا گیا تمام علمائے اکرام نے علماء مشائخ ونگ کے اس قافلے کے ضلعی صدر کو مبارکباد دی اور سب کی خدمات کی خوب داد دی اور دعاوں سے نوازا
Muhammad Saleem Qadri Edma Grw Asim Saleem Qadri Atiq Sheikh