06/07/2025
ورن چک تحصیل شیخوپوره ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ
ورن چک میں ایک مسیحی بچے اور اس کے خاندان پر ظلم کیا گیا۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ بچے نے دکان سے ایک شاپر اٹھایا جس پر دکاندار نے اس معصوم بچے پر تشدد کیا۔ بچے کو بری طرح اٹھا اٹھا کر پٹخا گیا۔ جب بچے کا نانا اسے چھڑوانے آیا تو دکاندار نے اس پر بھی تشدد کر ڈالا۔
بات یہیں ختم نہیں ہوئی - دکاندار 10 سے 15 افراد کو ساتھ لے کر متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گیا، اور پورے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان پر بدترین ظلم ڈھایا گیا۔
اس کے بعد دکاندار نے جھوٹا میڈیکل بنوا کر ان بے قصور لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی۔
ناظرین برائے مہربانی اس واقعے کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ اس مظلوم مسیحی خاندان کو انصاف مل سکے۔