
04/09/2023
لاہور ( A world news۔ 03 ستمبر 2023ء ) سابق ایم پی اے جگنو محسن نے دعوی کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِن ممالک کا نام عمران خان اور اُن کی بہن نہیں لیں گے، اس حوالے سے اپنی معلومات اکٹھی کر رہی ہوں، جلد ہی بریکنگ نیوز شیئر کروں گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ راہ راست پر ہیں تو کوئی طاقت آپ کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔ نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے سوال پر جگنو محسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی پیش کش ہوئی تھی، پیشکش پر میں نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی بڑی شکرگزار ہوں، جنہوں نے اتنی عزت افزائی کی، جنہوں نے میرا نام پروپوز کیا میں ان کی بہت شکرگزار ہوں، جو سرکاری عہدے ہوتے ہیں ان پر فائز ہونا ہمارا کام نہیں۔