Crime News Investigation

Crime News Investigation 2003

 #گوجرانولہ: (ڈیلی کرائم رپورٹ ) محکمہ فوڈ کے فیلڈ سٹاف کا جھوٹی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہگوجرانولہ میں محکمہ فوڈ ڈی...
27/04/2026

#گوجرانولہ: (ڈیلی کرائم رپورٹ ) محکمہ فوڈ کے فیلڈ سٹاف کا جھوٹی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
گوجرانولہ میں محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف نےاحتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ڈائریکٹر فوڈ افسرانِ بالا سے مطالبہ ہے کہ ملازمین کے خلاف جھوٹے الزامات پر مبنی جعلی درخواستیں دینے والے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے، تاکہ محکمے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیلڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی مشکل حالات میں بھی پوری دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی محکمہ کو ضرورت پیش آتی ہے تو وہ اپنی تعیناتی سے سینکڑوں میل دور چیک پوسٹوں پر بھی ڈیوٹی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں، مگر اس کے باوجود بعض مخصوص گروہ ذاتی مفادات کے تحت بے بنیاد اور من گھڑت شکایات درج کروا کر ایماندار ملازمین کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملازمین نے مؤقف اختیار کیا کہ افسرانِ بالا کو چاہیے کہ وہ حقائق کا جائزہ لے کر نہ صرف جھوٹی درخواستوں کو مسترد کریں بلکہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائیں جائے ، تاکہ آئندہ کسی کو سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنے کی جرات نہ کر سکے
فیلڈ سٹاف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھاتے رہیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے
میاں محمد یوسف ڈیلی کرائم رپورٹ گوجرانوالہ

04/01/2026

Address

Shahenabad Gujranwala
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crime News Investigation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share